DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Murree police operation, 03 accused involved in timber theft arrested

تھانہ مری پولیس کی کاروائی، لکڑی چوری کی واردات میں ملوث03ملزمان گرفتار

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مری پولیس کی کاروائی، لکڑی چوری کی واردات میں ملوث03ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ لکڑ ی برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم اور محکمہ جنگلات کے ہمراہ دوران ناکہ بندی شہزور گاڑی کو روک کر چیک کیا جس کے اندر لکڑی لوڈ تھی،دریافت پر گاڑی میں سوار افرادلکڑی کے متعلق کوئی ثبوت مالکیتی پیش نہ کر سکے، جس پر مری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان رب نواز،عاصم عرفان اورشہزاد احمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونی والی لکڑی کی مالیت 05لاکھ روپے ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں او رسہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Rawat; Murree police operation, 03 accused involved in timber theft arrested, stolen timber worth lakhs of rupees recovered, case registered. According to details, Rawalpindi police is continuing operations against criminal elements, SHO Murree said, During the blockade along with the Forest Department, Shahzor stopped and checked the vehicle which was loaded with timber, On discovery, the occupants of the vehicle could not provide any proof of ownership of the timber. Murree police took action against 03 accused. Asim Irfan and Shehzad Ahmed were arrested and a case was registered against them. The SHO said that the timber recovered from the possession of the accused was worth Rs 05 lakh. Other accomplices and facilitators of the arrested accused will also be arrested soon. The SHO Murree and the police team were praised for arresting the accused and said that operations against criminals should be continued.

صادق آباد پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

Accused of firing on Sadiqabad police party arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صادق آباد پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم نے چند روز قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پرفائرنگ کی تھی جس سے اے ایس آئی اورکانسٹیبل زخمی ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملزم دانش نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس میں ندیم اے ایس آئی اور کانسٹیبل نجیب زخمی ہوئے،ملزم دانش و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جو ریڈز میں مصروف تھیں،ملزم دانش نے اے ایس پی نیوٹاون آفس خود پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جن کو جلد گرفتار کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کے تحفظ فراہم کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات،

Effective security arrangements for the protection of the Christian community by the Rawalpindi Police,

www.pothwar.com

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کے تحفظ فراہم کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات،سینئر پولیس افسران کی جانب سے ڈیوٹی پرمامور افسران کوچیک اوربریف کیاگیا،دوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کوکورونا ایس اوپیز کے متعلق ہدایات جاری بھی کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مسیحی برادری اتوار کے روز گرجاگھروں میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایات دیں اور کہاکہ دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور گرجا گھروں کے اندر بھی کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو بھی یقینی بنایا جائے، کورونا وائرس جان لیوا مرض ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہم اس خطرناک وباء سے بچ سکتے ہیں،سینئر پولیس افسران کاکہناتھاکہ پولیس فورس کی ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے تاکہ وہ شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلا ف جنگ میں بھی فرنٹ لائن پر مزید موثر کردار ادا کرسکیں۔

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، موبائل سنیچنگ اورمو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث05ملزمان گرفتار

City police arrest 05 accused involved in mobile snatching and motorcycle theft

www.pothwar.com / City police station, Rawalpindi

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، موبائل سنیچنگ اورمو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث05ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹرسائیکل،موبائل فون اورشناختی کارڈ برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان محمد حارث اورحسن علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدہوا،جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان اور ان کے سہولت کو بھی گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان میں عدنان،محمد اعجازاوران کا سہولت کارامین اللہ شامل ہیں،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان چھیننے گئے موبائل امین اللہ کو فروخت کرتے تھے، ایس پی راول نے ایس ایچ ا و سٹی اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان گرفتار

Rawalpindi police in operation against criminal elements arrested 08 accused

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 1250 گرام چرس،05لیٹر شراب،02پستول 30بور معہ ایمونیشن اور01رائفل 12بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس نے نرگس بیگ سے 620گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے محمد ظہیر سے 300گرام چرس،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے علی شان سے 120گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شہباز افسرسے 210گرام چرس،اظہراورنگزیب سے 05لیٹرشراب،تھانہ بنی پولیس نے وحید خان سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ چونترہ پولیس نے شہزاد سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن اورتھانہ وارث خان پولیس نے اکرم خان سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button