DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Jatli police arrest wanted criminals in cases of burglary and other criminal activities

تھانہ جاتلی پولیس کی کاروائی،نقب زنی اورضرر کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ جاتلی پولیس کی کاروائی،نقب زنی اورضرر کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی اور ضرر کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرم محمد فیصل اورناصرمحمود کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم محمد فیصل سال 2020جبکہ اشتہاری مجرم ناصر محمود سال 2019سے جاتلی پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی صدرکامران حمید نے ایس ایچ اوجاتلی اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

Gujar Khan; According to details, Rawalpindi police is continuing its operations against the notorious criminals. SH O Jatli along with his team conducted operations in cases of burglary and causing damage. Wanted 02 notorious criminals Mohammad Faisal and Nasir Mahmood arrested, notorious criminal Mohammad Faisal in the year 2020 while notorious criminal Nasir Mahmood was wanted by Jatli police from the year 2019.

گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار

Gujar Khan police operation against drug dealers and liquor suppliers, 03 accused arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گوجرخان پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار،02کلوسے زائد چرس اور180لیٹرشراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03منشیات فروش ذوالفقارعلی،عظمت بیگ اورواجد محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم ذوالفقار علی کے قبضہ سے01کلو 30گرام چرس، ملزم عظمت بیگ کے قبضہ سے01کلو50گرام چرس جبکہ ملزم واجد محمود کے قبضہ سے 180لیٹرشراب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے،ایس پی صدرکامران نے ایس ایچ اوگوجرخان اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے اورمنشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button