DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; In all by-elections, the ruling party continued to lose in its own tenure, Rana Sanaullah meeting with M Naveed Bhatti of Lodhra

تمام ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کی اپنے ہی دور اقتدار میں مسلسل شکستیں,رانا ثنااللہ سابق چیئرمین یوسی لوہدرہ محمد نوید بھٹی سے گفتگو

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تمام ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کی اپنے ہی دور اقتدار میں مسلسل شکستیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ گزشتہ انتخابات میں ہمارا الیکشن چرایا گیا ہماری فتح کوسازش کے تحت شکست میں بدلا گیا انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی لوہدرہ محمد نوید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر معاملے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آٹا، چینی اور دوائیاں چوروں کے چہروں کے سیاہ داغ بن چکے ہیں کرونا کی ابتر صورتحال کے دوران ایک کلو چینی خریدنے کے لیے حکومت کا عوام کو لمبی لاہنوں میں کھڑا کرنا باعثِ شرم ہے جبکہ کرونا کا تدارک لاک ڈاون اور بازاروں کو شام سے ہی بند کرنے میں نہیں بلکہ وفاق اور صوبوں کو اعتماد میں لے کر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ویکسینیشن میں ہے حکومت نے ابھی تک ایک روپے کی بھی ویکسین نہیں خریدی کورونا کے پھیلاو کا اصل سبب حکومتی پالیسیاں ہیں جس سے نہ صرف کورونا پھیلا بلکہ ملک بھر میں غریبوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ایک بھکاری نے اپنی نااہلی سے لاکھوں لوگوں کو غربت میں دھکیلا ہے انہوں نے عید کے موقع پر بازاد بند کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر کاروبار بند کرنے سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو جاہیں گے۔

Kahuta; PML-N provincial president Rana Sanaullah has said that the successive defeats of the ruling party in all the by-elections during its own tenure are proof that our election was stolen in the last election and our victory turned into defeat under conspiracy. Talking to PML-N leader and former chairman UC Lohdara Muhammad Naveed Bhatti, he said that the PTI government has failed miserably in every matter. Flour, sugar and medicines have become black spots on the faces of thieves. It is a shame for the government to make the people stand in long lines to buy one kg of sugar during the current crisis in the country. The government has not yet bought a single rupee worth of vaccines. The main reason for the spread of corona is the government’s policies, which not only spread corona but also increased the rate of poverty across the country.

تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار

Malik Mohammad Afzal, sub-inspector of Kallar Syedan police station, arrested a five-member gang involved in the theft.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل نے چوری کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی میں سوار عاقب شیراز اور عارف حسین کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا جنہوں نے جسمانی ریمانڈ کے بعد دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں چوری کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں جس پر پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں عابد حسین اور سفیر حیدر کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پسٹل 2 عدد اور8عدد روند سمیت مسروقہ کپڑے،کمبلز،ٹی ویز،لیپ ٹاپزاور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مرید چوک،گوجر خان روڈ اور چوکپنڈوری میں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان نے شاہ باغ میں ٹائر شاپ سے نئے ٹائرز چوری کئے تھے جو پولیس نے برآمد کر لئے ہیں۔ملزمان کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھکاریوں کی یلغار، خریداری کیلئے آنے والوں کے مسائل میں اضافہ

Invasion of beggars in Kallar bazaar, Problems increase for shoppers

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں میں بھکاریوں کی یلغار، خریداری کیلئے آنے والوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔عید رمضان کے قریب آتے ہی پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے نہ صرف خریداری کے لئے آنے والے مرد و خواتین بلکہ سکیورٹی مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔پیشہ ور اور خود ساختہ معذور بھکاریوں کو صبح کے وقت ایک شہزور گاڑی کے ذریعے کلر سیداں میں مختلف پوائنٹس پر اتار دیا جاتا ہے جہاں وہ سارا دن رینگ کر بھیگ مانگتے دیکھائی دیتے ہیں۔بھیگ مانگنے کی آڑ میں پیشہ ور خواتین بھی اپنا کام دیکھا رہی ہیں جس کی وجہ سے کلر سیداں میں مصروف شاپنگ سنٹرز میں چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جوخریداری والی جگہوں پر گھس کر خریداری میں مصروف خواتین کے پرسوں سے پیسے نکال کر رفو چکر ہو جاتی ہیں۔کلر سیداں کے عوامی اور کاروباری حلقوں نے پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تعزیت

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن حلقہ پی پی اٹھ کے صدر چوہدری خالد محمود،کلرسیداں کے معروف کاروباری راجہ جاوید کیانی،راحت کیانی،چوہدری توقیر اسلم اور اکرام الحق قریشی نے گوجرخان جا کر معروف صحافی عامر قریشی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button