DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A Tourist from Pindi drowns to death at waterfall in village Narh

راولپنڈی سے سیر کے لیے آنے والا نوجوان نڑھ آبشار میں ڈوب کر جان بحق

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راولپنڈی سے سیر کے لیے آنے والا نوجوان نڑھ آبشار میں ڈوب کر جان بحق۔کہوٹہ کے علاقہ نڑڑ نوآباد گزشتہ روز راولپنڈی کا رہائشی 19 سالہ نوجوان ڈوب کر جانبحق ڈیڈباڈی کو تقریبا 14 گھنٹوں کے بعد ریسکیو 1122 راولپنڈی کے غوطہ خوروں اور نورآباد کے مقامی لوگوں کی مدد سے نکالا گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نڑڑ نورآباد کی آبشار نے راولپنڈی کے رہائشی 19 سالہ نوجوان معظم ذولفقار کی جان کے کی رات گئے تک مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا ایکٹیویٹ اعجاز ستی نے نعش کو نکالنے کی کوشش کی مگر خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ناکام رہے ریسکیو 1122 کہوٹہ کو کال کی گئی تو انھوں نے آپریشن کرنے سے انکار کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے غوطہ خوروں نے تقریبا 14 گھنٹوں کے بعد نعش کو نکالا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا یاد رہے یہ آبشار 3 سالوں میں 5 نوجوانوں کی جان لے چکی ہے۔مرحوم نوجوان کے لواحقین اور ساتھی اہل علاقہ کے ہمراہ ساری رات آبشار کے کنارے بیٹھے رہے۔

Kahuta; A Tourist coming for a walk from Rawalpindi drowned in Narh waterfalls. According to details, Moazzam Zulfiqar, a 19-year-old resident of Rawalpindi was visting Narh area when he drowned in the waterfall. Rescue 1122 Rawalpindi divers retrieved the body after about 14 hours and body was shifted to THQ Hospital Kahuta. This waterfall has claimed the lives of 5 youths in the last 3 years.

ممتاز عالم دین علامہ مولانا ظہور اعوان نقیبی کے زیر نگرانی جامع مسجد فیضان مصطفےٰ کہوٹہ میں یوم شہادت علی المرتضی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Youm e Shahadat held at Faizan Mustafa Kahuta Mosque on the occasion of Martyrdom Day of Ali Murtaza under the supervision of eminent religious scholar Allama Maulana Zahoor Awan Naqibi.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین علامہ مولانا ظہور اعوان نقیبی کے زیر نگرانی جامع مسجد فیضان مصطفےٰ کہوٹہ میں یوم شہادت علی المرتضی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، ندیم سرفراز، ارسلان کیانی،عاصی جنجوعہ،احتشام کیانی،افتخار غوری، راجہ شاہد، فیضان جنجوعہ،کبیر جنجوعہ کے علاوہ دیگر عہدیدران و ممبران نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر حضر ت علی کی شان میں منقد پیش کی گئی جبکہ مولانا ظہور اعوان نقیبی اور انکے صاحبزادے علامہ ہاشم ظہور نقیبی اور قاسم نقیبی نے شان مولا علی کے حوالے سے حاضری کا نذرنہ بھی پیش کیے جبکہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت کے حوالے سے بتایا آخر میں افطاری کا اہتما بھی کیا گیا جبکہ اس موقع پر ملک پاکستان کرونا وباء کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یوم شہادت حضرت مولا علی ؑ کے سلسلے میں امام بارگاہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ میں ایک محفل کا اہتمام کیا گیا

In connection with the day of martyrdom of Hazrat Maula Ali, a ceremony was organized at Imambargah Kharang Syedan Dera Mushtaq Shah.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ میں یوم شہادت حضرت علی ؑ انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ منایا گیا۔ یوم شہادت حضرت مولا علی ؑ کے سلسلے میں امام بارگاہ کھرانگ سیداں ڈیرہ مشتاق شاہ میں ایک محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں ذاکر ین نے شہادت حضرت مولا علی ؑ بیان کی اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈی ایم شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی ؑ دماد رسول ﷺاور حسنین ؑ کریمین کے بابا ہیں نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ علی ؑ کے چہرئے کو دیکھنا بھی عبادت ہے دنیا و آخرت میں قرابت و مرتبہ میں اور دینی مدد گار ہونے کے اعتبار سے،تم میرے لئے ایسے ہی ہو جیسے موسیٰ علیہ السلام کے لئے ہارون علیہ السلام تھے حضرت سعد بن ساعدیؓ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے غزہ خیبر کے دن فرمایا“کل میں یہ جھنڈا ایسے شخص کو عطا کروں گا کہ جس کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ فتح عطا فرمائے گا اور وہ شخص اللہ اور اللہ کے رسول ﷺکو دوست رکھتاہے اور اللہ اور اللہ کا رسول ﷺبھی اس شخص کو دوست رکھتے ہیں ”جب صبح ہوئی تو سب لوگ سویرے سویرے ہی رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچ گئے،ہر آدمی یہ چاہتا تھا کہ جھنڈا اسے ملے۔آپ ﷺ نے پوچھا”علی بن ابی طالب ؓ کہاں ہیں؟“لوگوں نے جواب دیا، وہ آنکھوں کے درد میں مبتلا ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ”انہیں بلاؤ“جب سیدنا علی آئے تو آپ ﷺ نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعاب مبارک ڈالا تو وہ اس طرح ٹھیک ہو گئے جیسے کبھی بیمار ہی نہیں تھے۔آپ ﷺ نے جھنڈا سیدنا علی ؓ کو عطا فرمایا۔غزوہ خیبر میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا علی کے ہاتھ پر مسلمانوں کو فتح نصیب فرمائی انہوں نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بھی ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ بے شک اللہ میرا مولا ہے اور میں ہر مومن کا مولا ہوں۔“ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: ”جس کا میں مولا ہوں، اُس کا یہ ولی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button