DailyNewsPothwar.comRawat

Kallar Syedan; On the direction of CPO Rawalpindi, Rawalpindi Police Officers and SHO’s held meetings with the management of mosques and Imam Bargahs and Khatibs for the awareness of Corona SOPs.

کورونا ایس اوپیز کی آگاہی کے لیے سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے افسران او ر ایس ایچ اوز کا مساجد وامام بارگاہوں کی انتظامیہ اور خطیبوں سے میٹنگز کا انعقاد

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کورونا ایس اوپیز کی آگاہی کے لیے سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے افسران او ر ایس ایچ اوز کا مساجد وامام بارگاہوں کی انتظامیہ اور خطیبوں سے میٹنگز کا انعقاد، پولیس افسران نے انتظامیہ او رخطیبوں سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مساجد و امام بارگاہوں میں جمعہ کے خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کریں،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، پولیس افسران۔تفصیلات کے مطابق کورونا ایس اوپیز کی آگاہی کے لیے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے افسران او ر ایس ایچ اوز نے مساجد وامام بارگاہوں کی انتظامیہ اور خطیبوں سے میٹنگز کا انعقاد کیا، پولیس افسران نے انتظامیہ او رخطیبوں سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مساجد و امام بارگاہوں میں جمعہ کے خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں آگاہی فراہم کریں،انتظامیہ حکومتی احکامات اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ماسک، سینیٹائزرکے استعمال اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں،پولیس افسران کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خطباء نے جمعہ کے خطبات میں عوام میں کوروناایس او پیز کے متعلق آگاہی فراہم کی اور عوام سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی درخواست کی،اس موقعہ پر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک جان لیو امرض ہے، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

Rawat; On the direction of CPO Rawalpindi for the awareness of Corona SOPs, Rawalpindi Police Officers and SHO’s held meetings with the management of mosques and Imam Bargahs and Khatibs. The police officers while talking to the management and Khatibs said that in Friday sermons in mosques and imambargahs, the people should be made aware about the implementation of Corona SOPs and precautionary measures. By implementing Corona SOPs, we can save our lives and the lives of others, police officers said. According to reports, on the instructions of City Police Officer Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis, Rawalpindi Police Officers and RSHOs held meetings with the management and preachers of mosques and imam bargahs to raise awareness of Corona SOPs.

راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان کو سزائے موت معہ 10لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں

Effective policing of Rawalpindi police, honorable court sentenced both the accused involved in robbery and murder case to death and fine of Rs 10 lakh.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان کو سزائے موت معہ 10لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں،ملزمان نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیاتھا۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،راولپنڈی پولیس قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کررہی ہے اورمقدمات کی موثر پیروی کرنے کے پیش نظر معززعدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں، معزز عدالت کے جج سعادت حسین ملک ASJ نے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث دونوں ملزمان شعیب یونس اوراسامہ مسعود کو سزائے موت معہ 10لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں،ملزمان نے دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے نصرت سلطانہ کو قتل کردیاتھا،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی بہو فرح ناز کی مدعیت میں تھانہ گنجمنڈی مئی 2019میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیاتھا،گنجمنڈی پولیس نے واقعہ میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں،سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزائیں ملناقانون اورانصاف کی فتح ہے۔

تھانہ نصیر آباد پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،تین خواتین سمیت07اشتہاری مجرمان گرفتار

Naseerabad police operation against notorious criminals, 07 notorious criminals including three women arrested

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیر آباد پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،تین خواتین سمیت07اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضر ر اورقتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلو ب 07اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا،گرفتاراشتہاری مجرمان میں بہادر،بلال،رفیع،بابر،نیلم،ثناء اورروزینہ کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان سال 2020سے نصیر آباد پولیس کو مطلوب تھے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ او نصیر آباد اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button