DailyNewsKahutaPothwar.com

PML-N central leader Raja Javed Ikhlas accompanied by Raja Nadeem Ahmed and Muhammad Zarif Raja visited Kahuta.

مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء راجہ جاوید اخلاص کا ہمراہ چیئرمین راجہ ندیم احمد، محمد ظریف راجا اور وقار مغل کے کہوٹہ شہر کا دورہ لیگی رہنماؤں سے ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء راجہ جاوید اخلاص کا ہمراہ چیئرمین راجہ ندیم احمد، محمد ظریف راجا اور وقار مغل کے کہوٹہ شہر کا دورہ لیگی رہنماؤں سے ملاقات۔ فوتگیوں والے گھروں میں حاضری مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی لواحقین سے اظہار ہمددری جبکہ بیماروں کی عیادت بھی کی۔موجودہ حکومت ہر محاذ ر ناکام ہو گئی ہے کراچی کا الیکشن چوری کیا گیا حالانکہ مفتاح اسماعیل بہت آگے تھے ٹرن آؤٹ بیس فیصد تھا نتیجہ دو تین گھنٹو ں میں نکل جانا چاہیے تھا مگر اسکو جان بوجھ کر پی ٹی آئی اور پی پی پی کی ملی بھگت سے تبدیل کیا گیا جیتنے بھی ضمنی انتحابات ہوئے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کیا میاں نواز شریف نے کراچی کا امن بحال کیا اور ترقیاتی کام کرائے جب بھی شفاف الیکشن ہوئے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی گوجر خان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے گزشتہ الیکشن میں مجھے پیشکش ہوئی کہ اگر ایم این اے بننا چاہتے ہو تو پی ٹی آئی میں شامل ہو جاؤ ورنہ سیٹ پی پی پی کی ہو گی ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ جاوید اخلاص نے مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر انکی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، راہنما مسلم لیگ ن یوکے راجہ محمد ظریف، سنیئر نائب صدر ضلع راولپنڈی قاضی وقار،سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی، راجہ وقار محبوب، سیکرٹر ی اطلاعات عاصی جنجوعہ اور دیگر بھی موجود تھے اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے حاجی ملک منیر اعوان کی والدہ محترمہ، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ،رفاقت جنجوعہ کی چچی اور راجہ وقار محبوب کی والدہ محترمہ،ممبر پریس کلب کہوٹہ عاصی جنجوعہ کے والدہ محترم،چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر کی والدہ محترمہ اورچیئرمین راجہ محمد یعقوب کی وفات پر فاتحہ خوانی کی لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

Kahuta; PML-N central leader Raja Javed Ikhlas accompanied by chairman Raja Nadeem Ahmed, Muhammad Zarif Raja and Waqar Mughal visited Kahuta city and met PML leaders.

پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی ,سردار ارشد مجید

PTI government will fulfill all promises made to the people, Sardar Arshad Majeed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جوائنٹ سیکرٹری وکہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی ایم این اے صداقت علی عباسی نے مری میں اس حلقے کا مقدمہ بڑے احسن طریقے سے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پیش کیا اور کہوٹہ کے عوام کے لیے بہت بڑا ترقیاتی پیکج لیا انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ رواں ماہ مئی میں 66کروڑ کی لاگت سے سہالہ اوور ہیڈ برج کا کام شروع ہو جائیگا جبکہ30کروڑ سے کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی کا کام بھی شروع ہو گا جبکہ اربوں روپے سے چوکپنڈوری براستہ مٹور بیور نڑڑ سڑک کوٹلی ستیاں سے ملے گی جسکی وجہ سے اس علاقے میں انقلاب آئے گا روزگار ملے گا اسکے علاوہ بھی کروڑوں روپے صحت اور تعلیم پر خرچ ہونگے انھوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور تحصیل صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button