DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Fatal accident on Kallar Rawat road, Shamraiz Sheikh killed by a driver from Choa Khalsa

روات کلر سیداں روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار چوبیس سالہ شمریز شیخ جاں بحق

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— روات کلر سیداں روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق قصبہ ساگری کا چوبیس سالہ شمریز شیخ گزشتہ شام موٹرسائیکل پر جا رھا تھا کہ عقب سے آنے والی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا،گاڑی کا ڈرائیور راجہ طارق چوآ خالصہ کا بیٹااور راجہ مسعود کا بھتیجا تھا، اسے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔نمازجنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف، راجہ شہزاد یونس،راجہ محمد امین،راجہ قمر مسعود،شیخ حسن ریاض،سید راحت علی شاہ،محمد زبیر کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan; According to details, 24-year-old Shamraiz Sheikh of Sagri was riding a motorbike last evening when he was hit by a speeding vehicle on Rawat Kallar Syedan Road. He was shifted to Rawalpindi hospital where he died.

The driver of the vehicle was son Raja Tariq of Choa Khalsa. Funeral prayers were offered in Sagri in which Sheikh Sajid-ur-Rehman, Raja Javed Ashraf, Raja Shehzad Younis, Raja Muhammad Amin, Raja Qamar Masood, Sheikh Hassan Riaz, Syed Rahat Ali Shah, Muhammad Zubair Kayani And others attended.

کلر سیداں پولیس نے چوری اور نقب زنی کی وارداتو ں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

Police arrest two-member gang involved in theft and burglary

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس نے چوری اور نقب زنی کی وارداتو ں میں ملوث دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے اسلحہ اور آلات نقب زنی بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ زیر استعمال گاڑی بھی مشکوک نکلے جس کی لیبارٹری کروائی جائے گی۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی نبیل بیگ پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ چوکپنڈوری کی جانب سے آنے والی گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے اسے رکنے کا اشارہ کیا۔گاڑی میں موجود دو افراد جن کے بعد میں نام محمد موسی اور شہزاد خان معلوم ہوئے کو اتار کر جامع تلاشی لی گئی تو محمد موسی سکنہ مظفر آباد سے پسٹل 30 بور بمعہ 3 روند جبکہ شہزاد خان سکنہ ہری پور کے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھیلے کو چیک کرنے پر 2 عدد پیچکس،ایک عدد پلاس، ایک عدد آہنی رینج اور ایک عدد آہنی چھینی برآمد ہوئی۔ملزمان زیر استعمال مہران کار کا ملکیتی ثبوت یا رجسٹریشن بک پیش نہ کر سکے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کسی چوری یا نقب زنی کی غرض سے نکلے تھے جو ہمارے ہتھے چڑھ گئے۔مزید انکشافات کی توقع ہے۔

تھانہ کلر سیداں نے پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار

Kallar Syedan police station arrested four accused during an operation against kite sellers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں نے پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ سو پتنگیں برآمد کر لیں۔ایس ایچ او کلر سیداں سب انسپکٹر سردار انصر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران گاڑی کو روک کر چیک کیا تو گاڑی سے پتنگیں برآمد ہوئیں جس پر پولیس نے ایاز احمد،عدنان شبیر،عبدالباسط اور شعیب احمد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ پتنگیں ہری پور سے خریدی تھیں جنہیں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔

انجمن پٹواریاں کلر سیداں نے تحصیل کلر سیداں میں قلم چھوڑ ہڑتال کر اعلان کر دیا۔

Revenue officers announced a strike in Tehsil Kallar Syedan.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— انجمن پٹواریاں کلر سیداں نے تحصیل کلر سیداں میں قلم چھوڑ ہڑتال کر اعلان کر دیا۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چوہدری تنویر اختر نے کی۔اجلاس میں تحصیل بھر کے تمام پٹواریوں اور گرداوروں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صدر انجمن پٹواریان پنجاب شاہد عنصر گورائیہ کی ہدایت پر تمام جملہ پٹواریان ضلع راولپنڈی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کلر سیداں میں اپنے دفاتر بند رکھیں گے اور اپنی اپنی حاضری کو تحصیل آفس میں یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں اس امر پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ تحصیل کلر سیداں میں کسی پٹوار سرکل میں کوئی سرکاری پٹوار خانہ موجود نہ ہے اور اگر ہے تو وہ بوسیدہ حالت میں ہے۔پٹواریوں کے پاس جو ریکارڈ ہے وہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس طرح کے بوسیدہ پٹوار خانہ جات میں ریکارڈ محفوظ رکھنا انتہائی مشکل کام ہے۔تحصیل کلر سیداں میں کل 23پٹوار سرکلز ہیں جو انتہائی بوسیدہ حال ہیں۔چند ایک سرکلز گزارہ لائق جبکہ 17 پٹوار سرکلز کے دفاتر تک موجود نہیں۔گزشتہ پچاس برسوں سے حکومت پنجاب اور اعلی آفسران کی طرف سے ان پٹوارخانوں کی مرمتی کا کام کروایا گیانہ ہی نئے پٹوار خانے تعمیر کروائے جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی جب تک سرکاری بلڈنگزمہیا نہیں کریں گے اس وقت تمام پٹوار سرکلز تالہ بندی کا شکار رہیں گے۔

کورونا ویکسینیشن سنٹر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوجرخان روڈ پر منتقل کردیا

Corona Vaccination Center shifted to Government Boys Degree College, Gujar Khan Road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد حسین شاہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بدولت اندرون شہر قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوجرخان روڈ پر منتقل کردیا ہے جو یکم مئی سے وھاں پر معمول کے مطابق رات بارہ بجے تک آنے والوں کو کورونا ویکسینیشن کرے گا یہ اقدام عوامی مفاد میں کیا گیا ہے اندرون شہر کا مرکز تنگ جگہ پر تھا جسے لوگوں کے رش کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے شہریوں نے مرکز کی کھلی اور کشادہ جگہ پر منتقلی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اے سی صاحبہ رمیشا جاوید اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سب انسپکٹر قاضی قیصر نسیم قریشی کو ایس ایچ او کلرسیداں تعنیات

Sub-Inspector Qazi Qaiser Naseem Qureshi has been posted as SHO Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سی پی او احسن یونس نے سب انسپکٹر قاضی قیصر نسیم قریشی کو ایس ایچ او کلرسیداں تعنیات کیا ہے ان کے پیشرو قیصر رشید کیانی کو پیپلز پارٹی کلرسیداں کے ایک رہنما کی دعوت عشائیہ میں شرکت پر لائن حاضر کردیا تھا۔

سینیئر نائب صدر ظہیر عباس بھٹی نے حکومت سے پنشنروں کے مسائل پرفوری توجہ دینے کا مطالبہ

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ایم ایس ایف (ق)راولپنڈی کے سینیئر نائب صدر ظہیر عباس بھٹی نے حکومت سے پنشنروں کے مسائل پرفوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے سے پنشنرز شدید مشکلات کا شکار ہے لہذہ حکومت فوری طور پر ان کی پنشن میں پچیس فیصد کا اضافہ کرے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،سابق ضلعی ناظم محمد افضل کھوکھر،چوہدری محمد اشفاق،محمد خالد چوہدری توقیر اسلم نے گاوں بچیال جا کر ریٹائرڈ جج چوہدری نعمت اللہ سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button