DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; MC Kallar Syedan approves 26 Caror Rps for development funds for all union council’s

ایم سی کلر سیداں اور تحصیل کونسل کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مجوعی طور پر 26 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایم سی کلر سیداں اور تحصیل کونسل کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مجوعی طور پر 26 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جن پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جانب سے ایم سی کلر سیداں میں 22 کروڑ 36 لاکھ جبکہ تحصیل کونسل میں 03 کروڑ 09 لاکھ روپے کے جاری فنڈز سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گلیات کی تعمیر،سیوریج سسٹم کی بحالی،ٹف ٹائلزکی تنصیب،کنکریٹ،قبرستان کے اطراف میں چار دیواری کی تعمیر اور حفاظتی دیواروں پر رقم خرچ کی جائے گی۔دریں اثناء یونین کونسل کنوہا کے گاؤں چک مرزا میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی جانب سے جاری ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے گلیات کی تعمیر کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے جس پر فوکل پرسن و کونسلر یوسی کنوہا راجہ محمد سعید نے رکن پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan; A Total of over Rs. 26 Carore has been released for the completion of development projects in all the Union Councils of MC Kallar Syedan ​​and Tehsil Council on which regular work has been started. MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed has started work in MC Kallar Syedan ​​with Rs. 223.6 million while in Tehsil Council with ongoing funds of Rs. 039.0 million. Construction of streets, rehabilitation of sewerage system, Tuff Tiles Money will be spent on installation, concrete, construction of four walls around the graveyard and protective walls. Meanwhile, Union Council in Chak Mirza village of Kanoha with a grant of Rs. 10 million issued by MPA Raja Saghir Ahmed. The construction work has also been completed for which focal person and councilor UC Kanoha Raja Muhammad Saeed has thanked the member Punjab Assembly.

ڈیم میں نامعلوم افراد نے زہریلا مادہ پھینک دیا جس سے سات ہزار سے زائد کی پالتو مچھلیاں ہلاک ہو گئی

Unidentified men throw poisonous substance into dam, killing more than 7,000 domestic fish

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں واقع ایک ڈیم میں نامعلوم افراد نے زہریلا مادہ پھینک دیا جس سے سات ہزار سے زائد کی پالتو مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں۔بلدیہ کلر سیداں کے کونسلر سیٹھ ضابرحسین نے بتایا کہ انہوں نے ڈھوک صابری مک میں مچھلیوں کی افزائش کیلئے ایک عدد ڈیم تعمیر کر رکھا ہے جس میں سات ہزار سے زائد مچھلیاں موجود تھیں جنہیں گزشتہ روز بعض نامعلوم افراد نے اس میں زہریلا مادہ پھینک کر تمام مچھلیوں کو مار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سات ہزار سے زائد مچھلیاں اس وقت مردہ حالت میں پانی میں تیر رہی ہیں جس سے ڈیم کا پانی زہر آلود ہو چکا ہے اور خدشہ ہے کہ پانی پینے کی صورت میں مقامی آبادیوں کے جانور بھی جاں بحق ہو سکتے ہیں۔کونسلر کے مطابق ڈیم کے قریب ایک عددتوڑا جس میں محکمہ ویٹرنری کی چیچڑ مار ادویات جو کہ زائد المعیاد تھیں پڑی ہوئی ملی ہیں جبکہ چند یوم قبل 3/4 افراد جن کیساتھ دو خواتین کو بھی تھیں کو ڈیم پر ڈینگی سپرے کرتے بھی دیکھا گیا اور مقامی افراد نے انہیں ایسا کرنے سے منع بھی کیا تھا۔کونسلر ضابرنے ویٹرنری کی ادویات تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دی ہیں اور نامعلوم افراد کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔اے ایس آئی نبیل بیگ مصروف تفتیش ہیں۔

حافظ عثمان عباسی کو مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد

Hafiz Usman Abbasi congratulated on his nomination as PML-N Punjab Vice President

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی نے حافظ عثمان عباسی کو مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے برسہا برس تک مسلم لیگ ن کے لیے کام کرنے والے دیرینہ کارکن کو صوبائی نائب صدر نامزد کر کے کارکنوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں ہمیشہ عہدوں کی بندر بانٹ میں قرابت داروں کو نوازا جاتا رہا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ مسلم لیگ ن نے حقیقی معنوں میں کارکنوں کو صوبائی عہدوں پر فائز کر کے انہیں بھی مزید فعال ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے آنے والے وقتوں میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر پوری قوت سے میدان عمل میں نظر آئے گی۔

اسسٹنٹ ایڈمن آئیسکو کلرسیداں ارشد عنایت مرزا39سالہ سروس مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگئے

Admin Assistant IESCO Kallar Syedan Arshad Mirza Inayat retired after completing 39 years of service

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ ایڈمن آئیسکو کلرسیداں ارشد عنایت مرزا39سالہ سروس مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگئے۔ سابق صدر پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلرسیداں کی طرف سے ارشد عنایت مرزا کے اعزاز اور خدمات کے اعتراف میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیاگیا جس میں ایس ڈی او آیسکو کلرسیداں بابر رضا، ارشد محمود بھٹی، لائن سپرٹنڈنٹ آیسکو کلرسیداں قاضی جاوید ظفر، اسسٹنٹ شفیق صدیقی، اسسٹنٹ چوہدری تنویر حسین اور دیگر نے ارشد عنایت مرزا کی خدمات پر انھیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ارشد عنایت مرزانے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کامیابیاں دورانِ ملازمت حاصل کیں اس کے پیچھے خلوصِ نیت اور اللہ کی رضا کا حصول پیشِ نظر تھا جس کے صلے میں اللہ نے بے شمار کامیابیوں و کامرانیوں سے سرفراز فرمایا ہے۔اس موقع پر سہیل صابر، نزاکت حسین، ابرار خان، مرزا عامر قیوم اور دیگر بھی موجود تھے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر کی تائی محترمہ کو اتوار کے روز دربار عالیہ نوشہرہ میانہ تحصیل جلال پور جٹاں میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں سابق ٹاؤن ناظم کلر سیداں حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ آفتاب حسین جنجوعہ،مسعود احمد بھٹی، اکرام الحق قریشی، جاوید اقبال،وحید بٹ کے علاوہ گجرات،کلر سیداں،کہوٹہ اور گوجرخان کے ان کے مریدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور صاحبزادہ عمران اختر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما اور واسا کے وائس چیئر مین ہارون کمال ہاشمی نے اتوار کے روز کلر سیداں میں صغیر احمد بھولا سے ملاقات کی اور ان کے بھائی جمیل بلو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button