DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Women shot dead in armed robbery on Kallar Thoa road

کلر سیداں اور کہوٹہ کے سنگم پر واقع جگہ پر روڈ ڈکیتی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کلر سیداں کی ایک فیملی کو لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کے دوران گولیاں لگنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں تھوہا روڈ پر ڈکیتی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کلر سیداں کی ایک فیملی کو لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کے دوران گولیاں لگنے سے شادی شدہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔یہ افسوسناک و اقعہ اتوار کی شام کلر سیداں کہوٹہ روڈ پر پیش آیا جہاں کلر سیداں کے نواحی علاقہ رجام کے رہائشی فیصل جاوید اپنے والد جاوید اختر کیساتھ اپنی اہلیہ کو چھوڑنے کہوٹہ جا رہے تھے کہ راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں جو آتشیں اسلحہ سے لیس تھے نے گاڑی کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز اور طلائی زیورات چھین لئے جبکہ مزاحمت پر ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فیصل جاوید کی بیوی مسماۃ (ا) موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔اسی دوران ہاتھا پائی کے دوران ڈاکوؤں نے جاوید اختر کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او کہوٹہ فرحان سلیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

Kallar Syedan; Two armed men on motorcycle robbed a family on Kallar Syedan Thoa road, The dead woman has been identified as Mrs Javed of village Arjam. According to police Faisal Javed was taking his wife to Kahuta, when the pair were stopped by armed gunmen, The pair tried to resist and Mrs Javed was shot dead. Kahuta police are investigating the incident.

Show More

Related Articles

Back to top button