DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police case registered as large quantity of sugar is found in a warehouse at a bakery on Mator road

مٹور روڈ پر واقع بیکری کے گودام سے بھاری مقدار میں چینی برآمد مقدمہ درج

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی،مٹور روڈ پر واقع بیکری کے گودام سے بھاری مقدار میں چینی برآمد مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق اے سی کہوٹہ یاسر رضوان نے چینی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نجی بیکری کے گودام پر چھاپہ مار کر 86 بوری چینی بر آمد کرکے بیکری کے مالک اور چینی سپلائرز روحیل ٹریڈر کے مالک کے چینی سٹور زخیرہ کرنے اور چینی خریداری کرنے کا مناسب جواز پیش نہ کرنے پر عامر حسین کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں ایف آئی آر درج کر دی گئی۔دوسری طرف بیکری کے مالک نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس گزشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ موجود ہے کہ ہماری ماہانہ کتنی چینی خرچ ہوتی ہے،ہم نے اپنی ضرورت کے مطابق چینی سٹاک کی ہوئی ہے،کاروائی بلاجوازہے۔

Kahuta; According to details, AC Kahuta Yasir Rizwan took action against sugar hoarders at a private bakery warehouse, An FIR has been lodged in Kahuta police station on the complaint of Amir Hussain against the owner of a bakery and owner of Chinese suppliers Rohail Trader for storing sugar and not providing proper justification for purchasing large quantity of sugar. On the other hand, the owner of the bakery has stated that he has a record of the last several years, how much sugar we spend monthly, we have stockpiled sugar according to our need, the action is unwarranted.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ معروف لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ سے ملاقات

Former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi visits Kahuta and meets Raja Saeed Ahmed Advocate

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ معروف لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ سے ملاقات۔مسلم لیگی کارکنا ن سے ملاقات،میڈیا سے گفتگو کی جبکہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں بھی حاضری دی اور مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ملک آج اگر تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے تو اسکی وجہ2018کے الیکشن کی چوری ہے پاکستان بننے سے لیکر 2018تک اتنا قرضہ نہ لیا گیا جس کا نصف موجودہ حکومت لے چکی ہے 2018میں مہنگائی کی شرح 4فیصدترقی کی شرح 8فیصد تھی جبکہ اب حالات دنیا کے سامنے ہیں موجودہ حکومت ڈلیور نہ کر سکی اپوزیشن تو کیا پی ٹی آئی والے بھی انکی حرکتوں کی وجہ سے پریشان ہیں پی پی پی پ،پی ڈی ایم کے ایجنڈے سے خود منحرف ہوئی ہے جو اتحاد سے نکلے گا اسکا اپنا نقصان ہوگا مسلم لیگ میں کوئی گروپ بندی نے کہوٹہ کے دورہ کے موقع پرسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سٹی چیئر مین راجہ ظہو راکبر،،چیئر مین مواڑہ میجر (ر) عبدالراؤف راجہ،راشد مبارک عباسی، ممتاز صحافی و کالم نگارصدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی،کرنل مسعود عباسی، راجہ رمان سعید، راجہ شاہد اجمل، راجہ احسان سعید ایڈوکیٹ، راجہ میران سعید،نذر کیانی،راجہ عبدالقدیر اور کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کہوٹہ موٹر وے جو ہم نے شروع کی تھی اگر موجودہ حکومت اسکو ختم نہ کرتی تو تمام مسلہ حل ہو جاتا شاہد خاقان عباسی خطہ پوٹھوہار کے مشہور شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی، غلام یذدانی عباسی کی ہمشیرہ کی وفا ت پر اٍنکے گھر جا کر تعزیت کی بعدازاں صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ کی چچی اور راجہ قار محبوب کی والدہ محترمہ اور صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر فاتحہ کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں بارش، بجلی کی آنیاں جانیاں، الیکٹرانک گھریلو اشیاء جلنے سے اہل علاقہ شدید پریشان

Due to heavy Rain, power outages, burning of electronic household items in Narh area of Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں بارش، بجلی کی آنیاں جانیاں، الیکٹرانک گھریلو اشیاء جلنے سے اہل علاقہ شدید پریشان۔بارش برستے ہی بجلی کا گھنٹوں غائب رہنا معمول، تین ماہ سیلائن مینٹینس کے نام پر لوڈشیڈنگ کی گئی، بارش نے واپڈا کا پول کھول دیا تفصیلات کے مطابق نڑھ کہوٹہ میں موسم کے خراب ہوتے ہی بجلی روٹھ جاتی ہے جو کئی کئی گھنٹے تک واپس نہیں آتی۔اہل علاقہ اور کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گزشتہ تین ماہ میں سب ڈویژن روات اور اسلام آباد کی طرف سے کہوٹہ اور گردونواح کیلیے لائن مینٹینس شیڈول جاری ہوتا رہا جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ایک فیڈر صبح سے شام تک بند کر کے لائن مینٹینس اور شاخ تراشی وغیر کی جا رہی تھی۔جس سے کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا رہا لیکن عوام اس امید پر خاموش رہی کہ چلو آئندہ ہمیں آرام میسر ہو گا اسکے باوجود بارش کی ایک بوند برستے ہی واپڈا کی کارکردگی صفر نظر آئی کہوٹہ اور گردونواح کے مختلف علاقوں کی بجلی بند ہو گئی جس سے کاروباری حضرات اور اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کاروباری حضرات اور اہل علاقہ کی آئیسکو کے اعلٰی افسران سے اپیل ہے کہ برائے کرم لائن مینٹینس اور ریپئرنگ وغیرہ کا کام نیک نیتی سے مکمل کیا جائے، تاکہ اہل علاقہ بجلی جیسی سہولت سے مستفید سکیں اور بجلی کی آنکھ مچولی سے قیمتی اشیاء نقصان سے بچ سکیں۔

ایم این صداقت علی عباسی کی مٹور آمد ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی عیادت کی

MN Sadaqat Ali Abbasi visited MPA Raja Saghir Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این صداقت علی عباسی کی مٹور آمد ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وفاقی حکومت کے ترجمان صداقت علی عباسی نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی عیادت کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر سیکرٹری گووڈ گورنس کرنل (ر) ظفر عباسی،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سینئر نائب صدرپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار رضا،نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر،مظہر حسین قریشی،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود اور دیگر بھی موجود تھے راجہ صغیر احمد نے صداقت علی عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button