DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Three armed men with sticks and bricks injure a man outside Masjid after a row over switching fan on during prayers

دوران نماز مغرب پنکھا آن کرنے سے منع کرنے اور بچے کو تھپڑ مارنے پر مقامی افراد مسجد کے باہر گتھم گتھا ہو گئے جس کے نتیجے میں تین مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— دوران نماز مغرب پنکھا آن کرنے سے منع کرنے اور بچے کو تھپڑ مارنے پر پٹھانوں اور مقامی افراد مسجد کے باہر گتھم گتھا ہو گئے جس کے نتیجے میں تین مسلح افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔مسمی محمد الیاس سکنہ مدینہ ٹاؤن کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز 7 بجے کے قریب دوران نماز مغرب میرے بیٹے عبداللہ کے ساتھ پنکھا آن کرنے پر ایک پٹھان کا لڑائی جھگڑا ہو گیا،جب میں اور میرا بھائی محمد سرفرار نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکلے تو طاق میں بیٹھے مسمیان فرحان اللہ مسلح آئنی پائپ،محمد اسرار مسلح اینٹ اورسجاد خان مسلح ڈنڈا سکنائے مہمند ایجنسی نے قتل کرنے کی نیت سے میرے بھائی سرفراز پر حملہ کر دیا۔فرحان اللہ نے وار آئنی پائپ کیا جو بھائی سرفراز کے سر پر لگا،اسرار نے وار اینٹ کیا جو اسے ناک پر لگا اور وہ گر گیا جبکہ اسی دوران سجاد نے میرے بھائی کے سر پر ڈنڈا مار ا جس سے وہ شدید مضروب ہو گیا،شور کی آوازیں سن کر مقامی لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے منت سماجت کر کے میرے بھائی کی جان بخشی کروائی۔

Kallar Syedan; During the evening prayers, Pathans and locals clashed outside the mosque for refusing to turn on the fan and slapping the child, as a result of which three armed men attacked and injured one person. Muhammad Ilyas, resident of Madina Town. Kallar Syedan, while filing the case, stated that a Pathan got into a fight with my son Abdullah over Maghrib prayers at around 7 o’clock yesterday when me and my brother Muhammad Sarfraz went to the mosque after Maghrib prayers. When they came out of the mosque, Farhanullah armed with a pipe, Mohammad Israr armed with a brick and Sajjad Khan armed with a stick attacked my brother Sarfraz with the intention of killing him. On the head, Israr struck a war brick which hit him on the nose and he fell while Sajjad hit my brother on the head with a stick which hit him severely. Hearing the noises, the locals gathered who Praying and saved my brother’s life. Police are investigating the incident.

تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار عنصر محمود نے چھ ماہ قبل چوری ہونے والی دو عدد بھینسیں اور دو عدد کٹیاں چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد مرثلین سکنہ چونترہ کے قبضہ سے ایک عدد مسروقہ بھینس برآمد کر لی۔

stolen buffalo recovered from M Marsalain of Chauntra

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار عنصر محمود نے چھ ماہ قبل چوری ہونے والی دو عدد بھینسیں اور دو عدد کٹیاں چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد مرثلین سکنہ چونترہ کے قبضہ سے ایک عدد مسروقہ بھینس برآمد کر لی۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ اس نے حبیب الرحمان سکنہ باغ بوٹا کے گھر کے باہر بندھی ہوئی دو عدد بھینسیں اور دو عدد کٹیاں چوری کر لی تھیں جس پر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر عنصر محمود نے ملزم کی نشاندہی پر ایک عدد مسروقہ بھینس اس کی ساس کے گھر سے برآمد کر لی جبکہ دیگر بھینسوں کے بارے میں اس نے بتایا کہ اس نے فروخت کر دی تھیں تا ہم پولیس نے ان کے بدلے میں ایک لاکھ روپے کی رقم وصول کر کے مالک کے حوالے کر دی۔ملزم نے دوران تفتیش کلر سیداں کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی متعدد بھینسیں چوری کرنے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

عمر نذیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج, سات ہزار روپے کی نقدی چوری

Umar nazir shop burgled, cash and goods stolen

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عمر نذیر نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام چھ بجے کے قریب دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور صبح جب دکان پر واپس آیا تو دیکھا کہ مین دکان کے دو عدد تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دکان پر موجود گھی ڈالڈا اور لطیف کے ڈبے،موبائل فونز کارڈز، شمپوں کی بوتلیں،صابن،دالیں،مصالحہ جات مالیتی پچاس ہزار روپے جبکہ سات ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر کیش اینڈ کیری شاپ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا

Cash & Carry Shop fined Rs 5,000 for selling sugar at exorbitant prices

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پر کیش اینڈ کیری شاپ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔مقامی افراد کی جانب سے انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ رمضان سستا بازار کے قریب کیش اینڈ کیری میں چینی 86 روپے کی بجائے 95 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جس پر انفورسمنٹ انسپکٹر نے مالک کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کے طور پر پانچ ہزار روپے کی چٹ تھما دی۔

راولپنڈی پولیس نے لیاقت باغ کے باہر مری روڈ پر پولیس پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے والے جن سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ان میں دوکا تعلق کلر سیداں سے ہے

Hafiz Mansoor Langaryal and Abdullah from Kallar Syedan charged for attacking police

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس نے لیاقت باغ کے باہر مری روڈ پر پولیس پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے والے جن سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ان میں دوکا تعلق کلر سیداں سے ہے ایس ایچ او وارث خان یاسر عباسی کی مدعیت میں جن سینکڑوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان میں کاالعدم قرار پانے والی جماعت کے مقامی امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال اور عبداللہ بھی شامل ہیں۔حافظ منصور لنگڑیال حلقہ پی پی 7کے امیر جبکہ عبداللہ تنظیم کے عہدیدار ہیں،عبداللہ کوپولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا جبکہ حافظ منصور ظہور لنگڑیال لاہور موجودگی کے باعث گرفتار نہ ہو سکے درین اثنا مقامی پولیس نے تصور اقبال کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔

حافظ عثمان عباسی کی بطور صوبائی نائب صدر نامزدگی پر انہیں دلی مبارکباد

Hafiz Usman Abbasi congratulated on his nomination as PML-N Provincial Vice President

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر اور رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین نے حافظ عثمان عباسی کی بطور صوبائی نائب صدر نامزدگی پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حافظ عثمان عباسی گزشتہ پینتیس برسوں سے نہ صرف سیاسی میدان میں موجود ہیں بلکہ انہوں نے بطور معاون شاھد خاقان عباسی حلقہ این اے ستاون میں مسلم لیگ ن کو فعال اور عوامی سطع پر مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا انہوں نے صوبائی مسلم لیگ ن کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک سرگرم کارکن کو صوبائی سطع پر نامزد کرکے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی عروج پر ہے, راجہ ساجد جاوید

Food Price is on the rise during Ramadan, says Raja Sajid Javed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی عروج پر ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہاں مصروف ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان شروع ہوتے ہی مہنگائی میں اضافہ ہوا آج انگور آٹھ سو روپے انار پانچ سو روپے چینی سو روپے کلو دستیاب ہے مگر پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نام پر گزشتہ انتخابات میں ووٹ لینے والے پی ٹی آئی کی بدولت ترقیاتی فنڈز لینے والے آج اپنے نمبر بنانے میں مصروف ہیں اسی طرح پی ٹی آئی کے عہدے اور مقام حاصل کرنے والے آج پھر پی ٹی آئی اور عوام کے لیئے کچھ بھی کرتے دکھائی نہیں دیتے،وقت ہے کہ عوام کے لیئے کام کیا جائے ذاتی پسند نا پسند کی بجائے عمران خان کے ویژن کے عین مطابق عمل کیا جائے جس سے پی ٹی آئی بھی مضبوط ہو گی اور لوگوں کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

جمیل بلو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

Condolences on death of Jamil Bilo

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ طلال خلیل،معروف صحافیوں طارق بٹ،سید آصف علی شاہ نے صغیر بھولا سے کلرسیداں میں ملاقات کی اور ان کے بھائی جمیل بلو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button