DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; MPA Raja Saghir Ahmed on Wednesday formally inaugurated the Ramadan sasta Bazaar

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے بدھ کے روز کلر سیداں میں قائم رمضان سستا بازار کا باضابطہ افتتاح کیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے بدھ کے روز کلر سیداں میں قائم رمضان سستا بازار کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پر کنٹرول اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور رمضان سستا بازار بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے رمضان کے مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پانچ ارب سے زائد کے پیکج کا اعلان کیا ہے اور رمضان سستے بازاروں میں عوام کو معیاری اشیائے ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،حافظ سہیل اشرف،قمر ایاز،آصف محمود کیانی،چوہدری شفقت محمود، سید سجاد حسین شاہ،محسن نوید سیٹھی،راجہ محمد ثقلین،عاقب علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم پی اے نے خریداری کیلئے آنے والے مرد و خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے اشیائے ضروریہ کے نرخوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا اور تمام اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سستا بازار میں آٹا چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں اور اس دوران کرونا کی موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی موجودگی کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ پرائس کنٹرول سسٹم کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مفادسب سے زیادہ عزیر ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Kallar Syedan; Punjab Assembly member Raja Saghir Ahmed on Wednesday formally inaugurated the Ramzan Sasta Bazaar at Kallar Syedan ​​and said that Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar was working on an emergency basis to control inflation and provide relief to the people. He said that effective measures have been taken by the government to control inflation and provide relief to the people during the holy month of Ramadan and Ramadan bazaar is also a link in this chain. A package of over Rs. 5 billion has been announced for the provision and the administration has also been mobilized to provide quality items to the people at cheap rates in Ramadan sasta bazaars. On this occasion, Assistant Commissioner Ramisha Javed Awan, Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar Hafiz Sohail Ashraf, Qamar Ayaz, Asif Mehmood Kayani, Chaudhry Shafqat Mehmood, Syed Sajjad Hussain Shah, Mohsin Naveed Sethi, Raja Muhammad Saqlain, Aqib Ali and others were also present. The MPA, while interacting with the men and women who came for shopping, inquired from them about the prices and quality of essential commodities and also inspected all the stalls. Prices of other items including flour and sugar are available at below market rates in the Ramadan sasta bazaar and SOPs are also being strictly enforced to control the current situation in Carona, he said. Along with ensuring the presence, the price control system has also been activated. Strict measures will be taken against the perpetrators of hoarding and illicit profiteering. He said that the interest of the people is higher than the interest and fixed prices of essential commodities.

چوآروڈ پرسعید بیکرز کی جانب سے سستے داموں پکوڑوں سموسوں کی فیئر پرائس شاپ کا افتتاح

Saeed Bakers inaugurates fair price Samosa and pakora shop

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے کہا ہے کہ دوکاندار ماہ صیام میں لوگوں کو اشیائے روزمرہ سستے داموں مہیا کر کے نہ صرف لوگوں کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کریں بلکہ دنیا و آخرت کی کامیابیاں بھی سمیٹیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چوآروڈ پرسعید بیکرز کی جانب سے سستے داموں پکوڑوں سموسوں کی فیئر پرائس شاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ادارہ کے سربراہ مسعود احمد بھٹی نے سرکاری نرخوں سے بھی کم نرخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورا مہینہ پکوڑے دوسواسی روپے کلو کی بجائے صرف ایک سو اسی روپے فی کلو فروخت کرکے روزے داروں کو ایک سو روپے فی کلو ریلیف دیں گے جبکہ سموسے ایک سو اسی روپے فی درجن نرخ ہے مگر ہم یہ ایک سو بیس روپے درجن مہیا کریں گیاس موقع پر ملک اشتیاق، زاھد حیدری،یاسر بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

سردار محمد کامران نے تھانہ کلر سیداں پولیس میں مقدمہ درج

Sardar Mohammad Kamran registered a attempted rape case in Kallar Syedan police station

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سردار محمد کامران نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز میری بیوی نے اپنی چھوٹی بیٹی جس کی عمر گیارہ برس ہے سے کہا کہ کپڑے سوکھ گئے ہیں چھت سے اتار کر لے آؤ۔جب میری بیٹی اوپر کپڑے لینے چھت پر گئی تو میرا بھتیجا حمزہ علی جس کی عمر 24 سال ہے چھت پر مرغے کے کمرے میں موجود تھا،میری بیٹی کو دیکھ کر آواز لگائی اینٹ پکڑ ا دو جب اینٹ دینے گئی تو اس نے زبردستی کمرے میں کھینچ لیا اس کی چیخ کی آواز پر میں چھت پر گیا تو اس کا ایک ہاتھ اس کے منہ پر اور ایک ہاتھ میں پسٹل تھا۔میرے وہاں پہنچنے پر میں نے اپنی بیٹی کو چھڑایا اور میں نے حمزہ علی کو تھپر مارا جس پر وہ چھت سے چھلانگ لگا کر بھاگ گیا۔جب میں اپنی بچی کو چھت سے لے کر آیا تو اس کی والدہ کو بتایا کہ تمہارا بیٹا میری بیٹی کو ہراساں کر رہا تھا جس پر اس کی ماں اور بہن نے مجھے گالیاں دینی شروع کر دیں۔

حافظ عثمان عباسی کو صوبائی مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری

Notification issued by nominating Hafiz Usman Abbasi as Vice President of PML-N Punjab

www.pothwar.com / File photo; Hafiz Usman Abbasi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—صوبائی مسلم لیگ ن نے معروف سیاسی کارکن حافظ عثمان عباسی کو صوبائی مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،سابق رکن ضلع کونسل ماسٹر محمد فضل،نمبردار اسد عزیز نے انہیں اس نامزدگی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ مسلم لیگ ن کو این اے ستاون میں مزید فعال اور موثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

جواد مرحوم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ گزشتہ روز کلر سیداں کے نواحی منگال میں کھیلا گیا جس میں 15ٹیموں نے شرکت کی

Jawad Late Memorial Football Tournament was played in Mangal area of Kallar Syedan in which 15 teams participated.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جواد مرحوم میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ گزشتہ روز کلر سیداں کے نواحی منگال میں کھیلا گیا جس میں 15ٹیموں نے شرکت کی۔ جواد کلب منگال کی ٹیم نے یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا جبکہ لکی سٹار کلر سیداں کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔بابر چیمہ کو بہترکھلاڑی جبکہ اسد علوی کو بہتری گول کیپر ہونے کا اعزاز دیا گیا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی کارکن شہزاد اکبر بٹ تھے جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ذہنی معذور لیاقت حسین ولد محمد شریف کنویں میں گر گیا ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم نے بروقت ریسپانس کیا اور امدادی کاروائی کی اور 45 منٹ کے کامیاب آپریشن سے انسانی جان کو بحفاظت باہر نکال کر بچا لیا

Mentally handicapped Liaqat Hussain son of Muhammad Sharif pulled out of water well by rescue services in Dhok Sangal, Pind Bainso

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—44سالہ ذہنی معذور شخص گہرے کنویں میں جا گرا،ریسکیو 1122کلرسیدس نے پینتالیس منٹ کے آپریشن کے ذریعے اسے بحفاظت باہر نکال لیا یہ واقعہ گزشتہ شام کو پنڈ بینسو کی ڈھوک سگال میں پیش آیا جہاں ذہنی معذور لیاقت حسین ولد محمد شریف کنویں میں گر گیا ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم نے بروقت ریسپانس کیا اور امدادی کاروائی کی اور 45 منٹ کے کامیاب آپریشن سے انسانی جان کو بحفاظت باہر نکال کر بچا لیا جس پر مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 کلرسیداں کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور زبردست سگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

نیاز بیکرز کے مالک صغیر بھولا کے بھائی اور ملک بیکرز گوجرخان روڈ کے مالک جمیل بلو اور راجہ شفاعت انتقال کر گئے

Jamil Bilo and Raja Shafat passed away in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—نیاز بیکرز کے مالک صغیر بھولا کے بھائی اور ملک بیکرز گوجرخان روڈ کے مالک جمیل بلو اور راجہ شفاعت انتقال کر گئے،دونوں کی نمازجنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں قمر ایاز،محمد اعجاز بٹ،راجہ ازرم حمید سیالوی،شیخ خورشید احمد،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،چوہدری محمد ضیارب منہاس،آصف محمود کیانی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،محسن نوید سیٹھی،شیخ ساجد الرحمان،عابد ذاھدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،راجہ پرویز اختر منہاس،ذین العابدین عباس،نصیر اختر بھٹی،چوھدری توقیر اسلم، تنویر شیرازی،عابد اللہ سیٹھی،مسعود بھٹی، حاجی طارق تاج،شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن فیاض،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مرزا اظہر،راجہ افتخار پکھڑال،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button