DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan accompanied by Revenue Staff visited Government Land at Club Line Kahuta.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا ہمراہ ریوینیو سٹاف کے کلب لائین کہوٹہ میں واقع سر کاری زمین کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کا ہمراہ ریوینیو سٹاف کے کلب لائین کہوٹہ میں واقع سر کاری زمین کا دورہ۔خسرہ نمبر966میں سے کروڑوں روپے کی مالیت کی4کنال کی ارضی کی پیمائش کسی کوئی سر کاری زمین پر قبضہ نہیں کر نے دوں گا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ہمراہ تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم، حلقہ پٹواری راجہ محمد فیصل اور حلقہ گردآور کے ساتھ کلب لین میں واقع سرکاری اراضی کا دورہ کیا اس موقع پرخسرہ نمبر 966میں صوبائی حکومت کی 4کنال اراضی پیمائش اور نشاندہی کے بعد قبضہ مافیا سے بچاؤ کے لیے ہدایات جاری کی- اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی- بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی اس کاوش کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

Kahuta; Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan accompanied by Revenue Staff visited the government land located at Club Line Kahuta. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan accompanied by Tehsildar Kahuta Arif Anjum, Patwari Raja Muhammad Faisal and Gardawar constituency visited government lands in Club Lane. The Assistant Commissioner said that no one will be allowed to occupy government lands or else strict legal action will be taken. The public has lauded the efforts of the administration.

معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی نے پوٹھوہاری ثقافت کے فروغ دیا حکومت وقت ان کو ایوارڈ سے نوازیں

Well known poet Haji Ghulam Rasool Abbasi should be awarded

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی نے پوٹھوہاری ثقافت کے فروغ دیا حکومت وقت ان کو ایوارڈ سے نوازیں۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان نے محفل شعر خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی نے چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی ملک کلیم حسین اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پوٹھوہاری ثقافت کے فروغ کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتا رہونگاہمیشہ وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو اپنی ثقافت کو نہیں بھولتی شعر خوانی نہ صرف پوٹھوہار کشمیر بلکہ پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے پوٹھوہاری ثقافت کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے میرا مقصد اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے اور اسے فروغ کے لیے کوشاں رہنا ہے اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مختار احمد کلیامی،حاجی ملک ابرار حسین، غلام یذدانی عباسی، حافظ زبیر عباسی، محمد اقبال ستی، طاہر محمود ستی، ارسل محمود ارسل، محمود عباسی، نوید اکرم ستی، مبین عباسی،ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی، احتشام کیانی، کبیر جنجوعہ و دیگر افرادبھی موجود تھے۔

حافظ عثمان عباسی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب مقررہونے پر مبارکباد

Hafiz Usman Abbasi Congratulated on Appointment as PML-N Vice President Punjab Province

www.pothwar.com / File photo; Hafiz Usman Abbasi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سید ذوالقرنین حسین شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حافظ عثمان عباسی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب مقررہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔حافظ عثمان عباسی نے ہمیشہ پارٹی کی خدمت کی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے قریب ترین اور بھروسہ مند ساتھی ہیں انہوں نے حلقہ بھر میں جتنے کام ہوئے وہ حافظ عثمان عباسی کی ذاتی کوششوں سے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ذوالقرنین حسین شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حافظ عثمان عباسی کا بطور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب مقرر ہونے سے ن لیگی کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں حافظ عثمان عباسی نے ہمیشہ ایک مثبت اور علاقی ترقی کی سیاست کو فروغ دیا ہے انہوں نے شاہد خاقان عباسی کے دست بازوں کے طور پر حلقے میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں تحصیل کہوٹہ میں کروڑوں روپے کی سوئی گیس کا منصوبہ حافظ عثمان عباسی کی ذاتی کوششوں کاوشوں سے پایہ تکمیل تک پہنچا ہے صبح اسلام آباد اور شام کو لاہور ہو ا کرتے تھے آج اگر تحصیل کہوٹہ کی ہر اس یونین کونسل جہاں گھروں میں ہماری ماہیں، بہنیں اور بیٹاں آگ سوئی گیس کی سہولیت سے مستعفید ہورہے ہیں یہ کارنامہ حافظ عثمان عباسی کا ہے ہم ن لیگ کے تمام کارکنان، ورکنان حافظ عثمان عباسی کو منافقت سے پاک صاف ستھری خدمت کی سیاست کر نے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

عوام نے میاں محمد نواز شریف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے

The people have expressed their confidence in Mian Muhammad Nawaz Sharif

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈسکہ کی عوام نے میاں محمد نواز شریف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں کامیابی حقیقی معنوں میں نوازشریف کے بیانیئے کو کامیابی ملی ہے ڈسکہ میں مسلم لیگی امیدوار کی کامیابی میاں نوازشریف کے بیانیے کی تائید ہے قومیں لنگر خانوں سے نہیں کارخانوں سے ترقی کرتی ہیں حکومت وقت احساس پروگرام، بھوکہ کوئی ناں سوئے جیسے پروگراموں کے علاوہ اشیائے خوردو نوش میں ریلیف دیں توتمام افراد اس سے مستعفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے لوگوں نے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار نوشین افتخار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر نوازشریف کے بیانیئے پر مہر ثبت کردی ہے ضمنی الیکشن میں حقیقی معنوں میں نوازشریف کے بیانیئے کو کامیابی ملی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی تین ہزار کی شکست کو تسلیم کر لیتی تو اسے آج بیس ہزار کے خفت کا سامنا نہ کرنا پڑتا پی ٹی آئی کے امیدوار نے پانچویں بار شکست کھائی ہے انہوں نے پچاس ایام میں دوسری بار شکست کا بھی ریکارڈ قائم کیا یہ اپنی یونین کونسل تک ہار گئے ڈسکہ کے لوگوں نے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button