DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Due to continuous neglect of Punjab Highway, local citezan started the work of repairing Shah Khaki Bridge and blind bends

پنجاب ہائی وے راولپنڈی کی مسلسل عدم توجہی کے باعث گاؤں شاہ خاکی کے راجہ اللہ دتہ نے اپنی مدد آپ کے تحت کلردھانگلی سڑک کے شاہ خاکی پل اور اطراف کے اندھے موڑوں کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ہائی وے راولپنڈی کی مسلسل عدم توجہی کے باعث گاؤں شاہ خاکی کے مسلم لیگی رہنما راجہ اللہ دتہ نے اپنی مدد آپ کے تحت کلردھانگلی سڑک کے شاہ خاکی پل اور اطراف کے اندھے موڑوں کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا اور سڑک کو بھاری ٹریفک کے لیئے دو مارچ تک بند کردیا ہے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ سڑک پنجاب ہائی وے کی ملکیتی ہے جس کے شاہ خاکی پل کے عین اوپر بھاری شگاف سامنے آ گئے پل کے اطراف میں اندھے اور خطرناک موڑوں کے باعث راولپنڈی سے آزادکشمیر جانے والی بھاری گاڑیاں حادثات کا شکار ہو جاتی ہیں متعدد افراد حادثوں کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں مگر پنجاب ہائی وے اس کی بحالی اور مرمت کے لیئے کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں گزشتہ برس پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے اس سڑک کی خصوصی تعمیر و مرمت کا بڑی دھوم دھام سے افتتاح کیا پھر لوٹ کر نہ آئے چند کلومیٹر کی جو مرمت کی گئی تھی وہ بھی پہلی ہی بارش میں بہ گئی اس سڑک پر صرف علاقہ کلرسیداں ہی نہیں آزادکشمیر کے قصبات رٹہ، سیاکھ،خادم آباد،ڈڈیال،پلاک،راجدھانی،اسلام گڑھ،چکسواری کے علاؤہ میرپور کوٹلی اور بھمبر کی بھی مسافر گاڑیوں کے علاؤہ بھاری مال بردار ٹرک بھی گزرے ہیں جو یہاں حادثات کا شکار کو جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے خود سے اس کی مرمت کا بیڑا اٹھا کر کام شروع کردیا ہے تخمینہ لاگت پانچ لاکھ سے زاھد بتائی گئی ہے مگر وہ یہ کام مکمل کرکے رہیں گے انہوں نے بھاری گاڑیوں کے لیئے شاہ خاکی پل کو دومارچ تک آمدورفت کے لیئے بند کردیا ہے اور بھاری گاڑیاں رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آزادکشمیر جانے آنے کے لیئے دومارچ تک جی ٹی روڈ دینہ منگلا میرپور روڈ کو استعمال کریں۔

Kallar Syedan; Due to the persistent inattention of the Punjab Highway Rawalpindi, Raja Allah Ditta, the Muslim League leader of village Shah Khaki, with his help of local people has started repairing the Shah Khaki Bridge and blind bends on the sides of Kallar Dhuangalli Road damaged by heavy traffic on the road. He told the media that this road is owned by Punjab Highway which has huge cracks just above the Shah Khaki Bridge due to blind and dangerous bends around the bridge leading to Azad Kashmir from Rawalpindi. Heavy vehicles are involved in accidents. Many people have died due to accidents but Punjab Highway is not ready to do anything for its restoration and repair. Last year, PTI MLAs had specially constructed this road. The repairs were inaugurated with great fanfare and then did not return. The repairs of a few kilometers that were repaired were also washed away in the first rain. , Rajdhani, Islamgarh, Chakswari, Mirpur Kotli and Bhimber besides passenger travel on the road vehicles and heavy goods trucks also pass here. The estimated cost is said to be more than Rs 500,000 but they will continue to complete the work. Therefore, Shah Khaki Bridge has been closed for traffic till March 2 and those with heavy vehicles have been asked to use GT Road Dina Mangla Mirpur Road till March 2 to reach Azad Kashmir.

جواد فٹبال کلب چوآخالصہ کے ٹیم منیجر عنایت حسین بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی

Jawad Football Club Choakhalsa team manager Inayat Hussain Bhatti passed away. Funeral prayers were offered in Mohalla Akbri, Choa Khalsa.

Late Inayat Hussain Bhatti

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جواد فٹبال کلب چوآخالصہ کے ٹیم منیجر عنایت حسین بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں آزادکشمیر حکومت کے وزیر راجہ محمد صدیق،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،سید راحت علی شاہ،الحاج غلام ظہیر،نمبرداراسد عزیز،راجہ عمیر طارق،خان شبیر،چوہدری رضوان کلیال،تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین سردار محمدتاج،بشارت اعوان،عمران صابر،سید عقیل بخاری،محمد اسحاق حیدری،چک مرزا، کلرسیداں،مک، اسلام آباد کی فٹبال کلبوں کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی یاسر ندیم نے ملزم کرامت حسین کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے اڈیالہ جیل سے رہاکرنے کا حکم جاری

Additional District and Sessions Judge Rawalpindi Yasir Nadeem granted bail to Karamat Hussain in connection with four murders in Samot

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی یاسر ندیم نے ملزم کرامت حسین کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے اڈیالہ جیل سے رہاکرنے کا حکم جاری کر دیا۔کرامت حسین کلر سیداں کے نواحی علاقہ سموٹ میں چوہرے قتل کے مقدمہ میں ملزم نامزد تھا اور گزشتہ ایک ماہ سے اڈیالہ جیل میں بند تھا۔ادھر چوہرے قتل کیس میں ہی زیر حراست تین ملزمان سلامت حسین،ناصر حسین اور راشد حسین کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔قتل کے مقدمے میں سات ملزمان نامزد ہیں جن میں سے چھ گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ ایک ملزم کی گرفتار ی ابھی باقی ہے۔دریں اثناء 06 جنوری کو شاہ باغ کے علاقے میں ملیشین پلٹ ساٹھ سالہ ڈاکٹر سعادت کے قتل کے موقع پر موبائل سم کی موجودگی ثابت ہونے پر گرفتار ہونے والے ملزم اشتیاق حسین سکنہ علی زئی پارا چنار کو بے گناہ ثابت ہونے پر علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے قتل کے مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے موقع پر ملزم کی موجودگی ثابت نہیں ہو سکی۔

سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کی ہمشیرہ بیرسٹر سعدیہ خاقان عباسی کی مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ میں نامزدگی اور کامیابی پر مبارکباد

Former PM Shahid Khaqan Abbasi’s sister Barrister Sadia Khaqan Abbasi congratulated on her nomination and victory in the Senate by PML-N officials.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی کی ہمشیرہ بیرسٹر سعدیہ خاقان عباسی کی مسلم لیگ ن کی جانب سے سینٹ میں نامزدگی اور کامیابی پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا سابق ارکان اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی،ملک محمد ابرار،راجہ جاوید اخلاص،سردار نسیم،محمد ظریف راجا، راجہ،محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل، راجہ ندیم احمد،طیب قریشی، قاضی عبدالوقار کاظمی،تنویر اختر شیرازی اور دیگر نے سعدیہ خاقان عباسی سے ملاقات کی انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی بیرسٹر سعدیہ عباسی نے ملاقات کے لیئے آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ میاں محمد نواز شریف کی جانب سے نامزدگی پر ان کی مشکور ہیں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔

ڈسکہ کی انتخابات میں دھند صرف 20 پولنگ اسٹیشنوں پر ہی رکاوٹ بنی,حافظ منصور ظہور نگڑیال

Why Fog hampers Daska polls at 20 polling stations: Hafiz Mansoor Zahoor Nagrial

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی سات کے رہنما حافظ منصور ظہور نگڑیال نے کہاہے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں جو صورتحال سامنے آئی اسے شفاف اور منصفانہ قرار نہیں دیا جا سکتا ملک میں من پسند نتائج کے لیئے اختیارات اورسرمائے کا اندھا دھند استعمال عوامی رائے کا قتل عام ہے انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ کتنی عجیب بات ہے کہ ڈسکہ کی انتخابات میں دھند صرف 20 پولنگ اسٹیشنوں پر ہی رکاوٹ بنی تمام پریزائڈنگ افسران کے موبائل فونوں کی بیٹریاں ایک ساتھ ختم ہو گئیں اور انہی پولنگ اسٹیشنوں پر ٹرن آؤٹ پچاسی فیصد رہا یہ الیکشن بلاشبہ دنیا بھر کی جمہوری مملکتوں کے لیئے انتہائی شرمندگی کا موجب بنا مگر یہاں حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اللہ سے ڈرے اگر الیکشن اسی طرح ہی کرانے ہیں تو بھاری لاگت کے بعد لوگوں کو لائنوں میں لگا کر رسوا کیوں کیا جاتا ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی کی اچانک وفات سے جدو جہد کا ایک تاریخی باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا

The sudden death of Dr. Imtiaz Ahmad Abbasi, Central President of Punjab Teachers Union, has closed a historic chapter of the struggle forever.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی کی اچانک وفات سے جدو جہد کا ایک تاریخی باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔تین عشروں سے زائد عرصے پر محیط ان کی تنظیمی اور تحریکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر اور مرحوم کے دیرینہ رفیق کار احسان الحق قریشی نے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ایک ایسے وقت میں پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی صدارت سنبھالی جب صوبہ بھر میں شدید تنظیمی بحران اور تحریکی سکوت طاری تھا مگر انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر اساتذہ کی مضبوط صف بندی کی اور ایک فعال اور موثر کردار سے اس کے تن مردہ میں جان ڈالی۔مرحوم نے درجنوں ایسے فعال کارکن تیار کیے ہیں جو اساتذہ کی سواد اعظم پنجاب ٹیچرز یونین کی شاندار روایات کو زندہ رکھیں گے۔

تحصیل کلر سیداں میں قائم 09 بنیادی مراکز صحت میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو انسداد کرونا ویکسین لگائی جا رہی ہے

Doctors and paramedical staff stationed in 09 primary health centers in Tehsil Kallar Syedan are being vaccinated against the disease.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات میڈیکل افسران، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں انسداد کرونا ویکسین کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد اب تحصیل کلر سیداں میں قائم 09 بنیادی مراکز صحت میں تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو انسداد کرونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button