DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrest further 3 men for murder of four in Samot

کلر سیداں پولیس کے چوہرے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت، مزید 03 نامزد ملزمان گرفتار،

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کے چوہرے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت، مزید 03 نامزد ملزمان گرفتار،ملزمان نے 15جنوری 2021 کو سموٹ میں راستہ اور چاردیواری کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت 04 افراد کو قتل اور 08 افراد کو زخمی کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے چوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث مزید 03 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا،کلر سیداں پولیس نے ایک ملزم راشد حسین کو ریڈ کر کے گرفتار کیا جبکہ موثر تفتیش کی وجہ سے دو ملزمان سلامت حسین اور ناصر حسین کی ضمانتیں منسوخ کروا کر گرفتار کر لیا گیا،سی پی او محمد احسن یونس نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا،واقعہ کے چند روز بعد کلرسیداں پولیس نے قتل کے واقعہ میں ملوث 03 ملزمان کرامت حسین، آصف حسین اور حامد علی کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کرکے چالان کیاتھا، ایس ایچ او نے بتایا کہ چوہرے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کی تعداد 06 ہوچکی ہے، جبکہ مزید ایک ملزم کی گرفتاری ہے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائیگی، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر اور کلرسیداں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan ​​Police arrested, 03 More for murder of four people in Samot. According to the police, Kallar Syedan ​​police raided and arrested one accused Rashid Hussain while two accused Salamat Hussain and Nasir Hussain were granted bail due to effective investigation. CPO Muhammad Ahsan Younis, taking note of the tragic incident, had given a special task to the SP Saddar to arrest the accused. A few days after the incident, Kallar Syedan police arrested 03 accused involved in the murder. Hussain, Asif Hussain and Hamid Ali were arrested and challaned after finding the murder weapon. The SHO said that the number of accused arrested in the case of face murder has reached 06, while raids are being carried out for the arrest of one more accused. CPO Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis congratulated the SP Saddar and Kallar Syedan Police.

سندھ کے بعد پنجاب اور کے پی کے کے ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے۔سابق وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

After Sindh, in Punjab and KPK by-elections, people have rejected PTI. Former Prime Minister and Member National Assembly Raja Pervez Ashraf

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— سابق وزیر اعظم و رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سندھ کے بعد پنجاب اور کے پی کے کے ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے۔ڈسکہ میں کٹھ پتلی حکومت نے الیکشن کیساتھ ساتھ پولنگ عملہ بھی چوری کر لیا۔حالیہ ضمنی انتخابات عمران خان کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوئے ہیں۔چاروں صوبوں کے غیور عوام نے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا۔تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بدترین انتظامی دھاندلی تحریک انصاف کو شکست سے نہ بچا سکی۔عمران خان عبرتناک شکست کے بعد لانگ مارچ سے پہلے ہی استعفی دے دیں کیونکہ اب وزیر اعظم کا اپنے منصب میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دوبیرن روڈ پر واقعہ عوامی ریسٹورنٹ کی افتتاعی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ضمنی انتخابات میں نتائج کے بعد اپنی حکومت کی مقبولیت کا اندازہ ہو گیا ہو گا۔ضمنی انتخابات میں عموما حکمران جماعت کا ہی پلڑا بھاری رہتا ہے مگرنیازی ٹولے کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث ان کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔سابقہ سینیٹ الیکشن حکمرانوں کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے جو قوم پر پوری طرح عیاں ہو چکا ہے۔ڈسکہ پولنگ اسٹیشن پر تعینات عملے کی گمشدگی کی ذمہ دار حکومت ہے۔پی ڈی ایم 26 مارچ سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا آغاز کر رہی جو اسکے خاتمے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں حکومتی جماعت نے الیکشن کو جنگ میں تبدیل کر دیا اور پولنگ رکوانے کیلئے سارا دن ہوائی فائرنگ کرواتی رہی۔انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے بجلی اور ہر پندرہ دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب آٹا،گوشت،گھی،دالیں اور انڈوں سمیت روزمرہ کی 25 اشیاء کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔اگر نئے پاکستان میں معاشی پالیسیوں کا نام سیاسی تبدیلی ہے تو عوام کو ایسی تبدیلی اور نیا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم کا پاکستان چاہئے۔آڑھائی برسوں میں جو مہنگائی کے بم گرائے گئے ہیں عوام کی طرف سے ضمنی انتخابات ایک ٹریلرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اوپن بیلٹ انتخابی ڈرامہ فلاپ ہو گیا،ضمنی انتخابات میں جمہوری عمل اور ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔عمران خان سرکار،شفاف،غیر جانبدرانہ انتخابات کروانے میں ناکام ہو گئی ہے۔حکومت اپنی ناکامیوں کی اصلاح اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے فاشٹ طرز سیاست پر عمل پیرا ہے۔ملک گیر اور بھر پور احتجاج اور تحریک ہی بحرانوں کا حل ہو گا۔حکومت تیزی سے بند گلی کی جانب دوڑ رہی ہے۔سینیٹ انتخابات،گلگت بلتستان اور ضمنی انتخابات نے ایک بار پھر حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ اور سیالکوٹ میں دو افراد کی ہلاکت پر بھی سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔

مرید چوک کلرسیداں میں عوامی ہوٹل کی تزئین و آرائش کے بعد اس میں بٹ کڑاہی تکہ اور خیبر شنواری کے خوبصورت اضافے اور نئی عمارت کے ساتھ افتتاحی تقریب

After the renovation of the public hotel at Mureed Chowk , the opening ceremony with the beautiful addition of Butt Karahi Tikka and Khyber Shinwari and the new building.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مرید چوک کلرسیداں میں عوامی ہوٹل کی تزئین و آرائش کے بعد اس میں بٹ کڑاہی تکہ اور خیبر شنواری کے خوبصورت اضافے اور نئی عمارت کے ساتھ افتتاحی تقریب اتوار کے روز منعقد ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،آزادکشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق،راجہ جاوید اخلاص،چوہدری خورشید زمان،محترمہ نثارتنویر شیرازی،راجہ محمد جواد،چوہدری ظہیر محمود،محمد ظریف راجا،محمد اعجاز بٹ،چوہدری اخلاق حسین،راجہ محمد ثقلین،میڈم نبیلہ انعام،سید سجاد حسین شاہ،راجہ ندیم احمد،ملک شیر افگن،راجہ طلال خلیل،شاھد اکبر گجر،شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس، جاوید اقبال،چوہدری توقیراسلم،اظہر بھٹی،ملک ندیم احمد،عاطف اعجاز،شیخ خورشید احمد،مسعود بھٹی،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری وقاص عارف،ناصر کیانی،راجہ اسرار ایڈووکیٹ اور دیگر سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر مسعود اختر،نمبردار عمران مشتاق،راجہ ذوالفقار ساجد،چوہدری ذیشان مسعود،چوہدری سعد احمد،چوہدری جمال مسعود نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

کلر سیداں میں کم عمر ڈرائیورزبغیر نمبر پلیٹ اورغیر نمونہ نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائی کا آغاز

Action initiated against underage drivers without number plates and non-model number plates

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے انچارج ٹریفک کلر سیداں عمران نواب نے کلر سیداں میں کم عمر ڈرائیورزبغیر نمبر پلیٹ اورغیر نمونہ نمبر پلیٹ کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے انچارج ٹریفک کلر سیداں کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ کلر سیداں میں ٹریفک قوانین کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کم عمر ڈرائیور، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکل،گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز اور بھرپورقانونی کاروائی عمل میں لائیں۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کا مقصد جرائم اور حادثات میں کمی لانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ، ٹریفک قوانین پر موثر عمل درآمد کروانا،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا،روڈ حادثات کی روک تھام اورشاہراہوں پر روڈ یوزرز کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔انھوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے کمپیوٹرائز نمبر پلیٹ کا استعمال کریں اور کم عمری میں اپنی اولاد کو موٹر سائیکل، گاڑی دینے سے گریز کریں۔

موبائل بیٹری پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

The mobile battery exploded and a fire broke out on Choa road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—موبائل بیٹری پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی یہ واقعہ چوآروڈ کلرشہر کی ایک موبائل شاپ میں اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان خراب موبائل کو لے کر شاپ پر آیا اور اس نے خود ہی اس کی بیٹری کو باہر نکالنے کی کوشش کی اسی دوران موبائل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی نوجوان نے جلتا موبائل شاپ کے کاؤنٹر پر پھینکا جسے دوکاندار نے دیوار کی جانب پھینک کر آگ کو مزید بڑھنے سے بچا لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button