DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Well known transporter M Irshad Bhatti passed away in Nala Musalmana

معروف ٹرانسپورٹر محمد ارشاد بھٹی ڈھوک کھندوٹ کلیال نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک

پنڈبینسو (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
صوبیدار شاہد ریاض، واحد ریاض، مجاہد ریاض، فیصل ریاض کے چچا محمد ارشاد بھٹی المعروف بِلُو حرکتِ قلب بند ہونے سے خالقِ حقیقی کو جا ملے۔ نمازِ جنازہ ممتاز عالمِ دین محمد اقبال قریشی کی امامت میں ہوئی۔ نمازِ جنازہ میں گدی نشیں آستانہ عالیہ شاہ دولہہ گجرات سید اسد رضا شاہ، ضلعی صدر پی پی پی چوہدری ظہیر محمود سلطان، مسلم لیگی رہنما محمد تنویر ناز بھٹی، سابق چیئرمینز و ناظمینز راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت حسین، راجہ محمد نواز اور حاجی غلام ظہیر، ارشد محمود بھٹی، نمبردار محمد مشتاق، علی اصغر کیانی، راجہ محمد شبیر، غلام نبی بٹ، چوہدری ظفر، راجہ ظفر، محبوب بھٹی، سلیمان بھٹی، اصغر بھٹی، ملک اشفاق، راجہ نواز، صوفی محمد حنیف، ماسٹر نجابت علی، منیر چشتی، طاہر انور، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ڈھوک کھندوٹ کلیال نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; Well known transporter Mohammad Irshad Bhatti also known as Biloo has sadly passed away in Dhok Khandot, Nala Musalmana.

Show More

Related Articles

Back to top button