DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Fatal accident in village Soon, One dead two injured

کہوٹہ کے علاقہ سون کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جانبحق 2خواتین شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہولی فیملی ہستپال ریفر کر دیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ سون کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جانبحق 2خواتین شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہولی فیملی ہستپال ریفر کر دیا گیا تفصیل کے مطابق آزاد پتن کے قریب سون کے علاقے میں ڈمپر اور ٹیوٹا ہائی ایس کے مابین تصادم جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد امتیاز ولد محمد اکبر سکنہ ہجیرہ عمر تقریباً 38 سال جانبحق جبکہ دو خواتین جن میں تسلیم اختر زوجہ بشیر عمر 35 سال اور نوشین زوجہ نوید عمر 22 سال شدید زخمی جنکو ہولی فیملی ریفر کر دیا گیاحادثے کی اطلا ع ملتے ہی سابق کونسلر شوکت ستی، امجد ستی، محمود ستی اور دیگر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی گاڑیوں میں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ ریفر کیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج خرم فیاض ستی، راجہ مستنصر، آصف محمود ستی اور پولیس تھانہ کہوٹہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور محکمانہ کاروائی کی۔

Kahuta; A man was killed and two women were critically injured in a traffic accident in Soon area of ​​Kahuta. According to details, a collision between a dumper and a Toyota Hiace in Soon area near Azad Pattan resulted in a man Mohammad Imtiaz, 38, son of Mohammad Akbar, resident of Hajira, died, while two women, Taslim Akhtar, wife of Bashir, 35, and Noshin, wife of Naveed, 22, were seriously injured. Amjad Satti, Mahmood Satti and other residents of the area rushed to the spot and referred the injured to THQ Kahuta in their vehicles while Khurram Fayyaz Satti, in-charge of City Traffic Police Kahuta, Raja Mustansir, Asif Mehmood Satti and officials of Kahuta police station reached the accident scene and took action to help the injured.

حلقہ پی پی سیون کے سابق بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کی نو منتخب سنیئٹر سعدیہ خاقان عباسی سے ملاقات

Newly elected senator of the area Sadia Khaqan Abbasi meets with former local body representatives of PP-7 constituency

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کے سابق بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کی نو منتخب سنیئٹر سعدیہ خاقان عباسی سے ملاقات۔ بلامقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔گذشتہ روزانجمن سابق چیئرمین یوسی مواڑہ عبد الروف راجہ،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کلر سیداں،سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، اتحاد عباسیہ کے نائب صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی، کرنل مسعود عباسی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ اور دیگر نے مسلم لیگ ن کی طرف سے بلا مقابلہ سنیٹر منتخب ہونے والی محترمہ سعدیہ خاقان عباسی سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے سعدیہ خاقان عباسی کوبلامقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیانمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ سعدیہ خاقان عباسی ہمارے قاہد محترم خاقان عباسی شہید کی صاحبزادی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور ہمارے کی آن و شان ہیں ہم اہلیان علاقہ ان کو بلامقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد نے بٹالہ شریف کے مقام پرہونے والے اوپن شوٹنگ والی بال میچ کے اختتام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

Leading political and social figure Mirza Muhammad Masood and former Vice Chairman UC Doberan Khurd distributed prizes among the players at the end of the open shooting volleyball match at Batala Shareef.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا محمد مسعود سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد نے بٹالہ شریف کے مقام پرہونے والے اوپن شوٹنگ والی بال میچ کے اختتام میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتاانہوں نے کہا کہ اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے۔ بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتاہیانہوں نے کہاکہ کھیل کود سے انسان میں فرماں برداری، تحمل مزاجی، صبر، انتظام اور قوتِ برداشت بڑھتی ہے۔ انسان اتفاقِ رائے سے کام کرنا اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا سیکھ جاتا ہے۔ اور اس میں دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے اسے شکست دینے کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔والی بال میچ کا فائنل بلوہاکلب اور بگہارکلب میں جو بلوہاکلب نے جیت مہمان خصوصی مرزا محمد مسعود سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد نے جیتنے والی ٹیم کو 10ہزار روپے نقد اور رنر اپ ٹیم بگہارکلب کو5ہزارروپے اور ٹرافی انعام میں دی اس موقع پر مرزا، فرحان مسعود،مرزا جبران مسعود،راجہ عدنان،محمد نوید ستی، ضمیر ستی اور دیگر کثیر تعداد میں شائقین نے شر کت کی۔

کہوٹہ کی ممتاز سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے صاحبزادے حاشر شہباز قریشی نے ڈیڈ سال کے عرصے میں قرآن پاک حفظ کر لیا

Hashir Shahbaz Qureshi, son of prominent political, social and religious figure of Kahuta, Dr Muhammad Arif Qureshi memorized the Holy Quran

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی ممتاز سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے صاحبزادے حاشر شہباز قریشی نے ڈیڈ سال کے عرصے میں قرآن پاک حفظ کر لیا۔سیاسی وسماجی،مذہبی و ادبی شخصیات کی طرف سے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو مبارکباد جبکہ ان کے بیٹے کے لیے آنے والی زندگی میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔گذشتہ روز معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عارف قریشی کے بیٹے حاشر عارف کی دستار بندی کی تقریب سیدہ خدیجہ الکبری مسجد تھانہ روڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مولانا قاری محمد آمین، مولانا ادریس ہاشمی، مولانا مجید نقشبندی،حافظ عثمان عثمانی،راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،ملک منیر اعوان اور دیگر نے شرکت کی ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے صاحبزادے حاشر شہباز قریشی نے دس سال کی عمر میں ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں قرآن پاک حفظ کر لیا شرکاء نے حاشر عارف کے بہترین اعزاز پہ ڈاکٹر عارف قریشی کو مبارکباد دی اور بچے کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button