DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Educational institutions reopened on Monday after a long shutdown

تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد پیر کے روز دوبارہ کھل جانے سے تعلیمی اداروں میں رونقیں بحال ہو گئیں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد پیر کے روز دوبارہ کھل جانے سے تعلیمی اداروں میں رونقیں بحال ہو گئیں اور اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہونے پر عوام کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے انہیں سکول لانے لے جانے والیاں گاڑیوں کے مالکان بھی معاشی مسائل کا شکار رہے تعلیمی اداروں کی بحالی پران کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔

Kallar Syedan; The reopening of the educational institutions on Monday after a long shutdown restored the vibrancy in the educational institutions and the people as well as the parents expressed their satisfaction and happiness over the normal closure of the educational institutions. The owners of school-transport vehicles also suffered financially and the faces of those who were rehabilitating educational institutions were also happy.

تین وکلاء سمیت 18 افراد کیخلاف مقدمہ درج ہونے کیخلاف کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی

Kallar Syedan Bar Association goes on strike against registration of case against 18 persons including three lawyers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ بشندوٹ میں واقع ڈیرے کے اندر داخل ہو کر تعمیر کی گئی چاردیواری اور اس کے پلر اکھاڑنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تین وکلاء سمیت 18 افراد کیخلاف مقدمہ درج ہونے کیخلاف کلر سیداں بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی اور اس دوران کوئی بھی وکیل کیس کی پیروی کیلئے معزز جج کے سامنے پیش نہ ہوا۔کلر سیداں بار ایسوسی ایش کی جنرل سیکرٹری بانو جہانگیر راجہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر کلر بار ایسوسی ایشن کے تمام وکلاء نے ہڑتال میں حصہ لیا اور مقدمہ میں نامزد وکلاء کیخلاف درج کی جانے والی جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے کم عمر چوروں سے سامان برآمد کر کے عالمگیر پراچہ کے حوالے کر دیا

Police recovered goods from the minor thieves and handed them over to Alamgir Paracha

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انچارج ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ عالمگیر پراچہ کے گھر چوری کی واردات، پولیس نے کم عمر چوروں سے سامان برآمد کر کے عالمگیر پراچہ کے حوالے کر دیا۔آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کے انچارج ایس ڈی او عالمگیر پراچہ اور گھر کے دیگر افراد گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ نا معلوم چور تالے توڑ کر ایک عدد ٹیبلٹ مالیتی 80 ہزار روپے،دو عدد موبائل فونز مالیت چالیس ہزار جبکہ 35 ہزار روپے کی نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے۔کلر سیداں پولیس نے واقعے کے فوری بعد گیارہ اور تیرہ سالہ ملزمان سے مسروقہ سامان برآمد کے عالم گیر پراچہ کے حوالے کر دیا۔

جنوری بھی گزر گیا مگر اپوزیشن کے استعفے نہیں آئے۔ راجہ ساجد جاوید

January also passed but the opposition did not resign. Raja Sajid Javed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ جنوری بھی گزر گیا مگر اپوزیشن کے استعفے نہیں آئے۔پی ٹی آئی کام کر رہی ہے مگر عوام کو گمراہ کرنے کے اپوزیشن کے منصوبے ناکام ہو رہے ہیں۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اداروں میں اصلاحات پی ٹی آئی کی پہلی ترجیح ہے،نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،موجودہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومت کسی طرح بھی غافل نہیں۔علاقے میں پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو اولیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں نے اقتدار کی ہوس میں ملک کیساتھ کھلواڑ کیا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو متنازعہ بنانا اپوزیشن کا وطیرہ ہے، پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں کیونکہ وہ اپنی کرپشن چھپانے کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے کہ وہ ان سے کرپشن کی ایک ایک پائی وصول کر کے دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والی اپوزیشن جماعتوں کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

کلر سیداں پولیس کے ایس آئی راجہ حماد احمد نے گمشدہ ذہنی معذورخاتون کو تلاش کر کے اسکے والد سلیم اختر ساکن چکڑالی بدھال تحصیل گوجرخان کے حوالے کر دیا

Kallar Syedan Police SI Raja Hamad Ahmed found the missing mentally handicapped woman and handed her over to her father Saleem Akhtar, resident of Chakrali Badhal, Gujar Khan Tehsil.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل کلر سیداں پولیس کے ایس آئی راجہ حماد احمد نے گمشدہ ذہنی معذورخاتون کو تلاش کر کے اسکے والد سلیم اختر ساکن چکڑالی بدھال تحصیل گوجرخان کے حوالے کر دیا۔کلر سیداں پولیس نے فوری اطلاع ملنے پر چند گھنٹوں میں گمشدہ خاتون کو تلاش کر لیا اور اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیاجس پر پولیس نے لواحقین سے رابطہ کر کے بعد از تصدیق وارثان کے حوالے کر دیا،والدین اور لواحقین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ایس پی صدر ڈویژن کی طرف سے گمشدگی کی اطلاع اور فوری تلاش پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button