DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Woman who killed her husband along with her lover sentenced to life imprisonment

آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کو قتل کرنے والی خاتون کو عمرقید،آشنا کو سزائے موت جبکہ ساتھی ملزم کو عمر قید

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی کامیاب پولیسنگ،آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کو قتل کرنے والی خاتون کو عمرقید،آشنا کو سزائے موت جبکہ ساتھی ملزم کو عمر قید اور08سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو 05سال قید معہ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا ئیں سنا دی گئیں،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے اورمقدمات کی موثر پیروی کے نتیجے میں ملزمان کی سزا یابی کا سلسلہ جاری ہے،معزز عدالت کے جج افضل مجوکہ ASJنے ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم واجد علی کو سزائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانہ،ملزم کے ساتھی فیروز نعیم کو عمر قید اورمقتول کی بیوی نمرا امجد کو عمرقیدمعہ 5/5لاکھ روپے ہرجانے اورنمراامجد کو جھوٹی شہادت دینے کے جرم میں 07سال قیدمعہ01لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں،مقتول کی بیوی نے اپنے آشنا اوراس کے ساتھی سے ملکر اپنے خاوند عثمان علی کو قتل کروایا اورواردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی،واردات کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمدعلی کی مدعیت میں مئی 2020میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا،روات پولیس نے ڈکیتی معہ قتل کی واردات ڈراپ سین کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کااستعمال کرکے مقتول کی بیوی نمرا امجد،اس کے آشنا واجد علی اورساتھی فیروز نعیم کو گرفتارکیاتھا،جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا،جبکہ معزز عدالت کے جج جہانگیر علی گوندل ASJنے زیادتی کے مقدمہ میں ملزم وقاص محمود کو 05سال قید معہ 50ہزار روپے جرمانے اور01لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،ملزم نے 08سالہ بچی کو زیادتی کو نشانہ بنایا تھا،جس کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد بشارت مسیح کی مدعیت میں جون 2017میں تھانہ صدربیرونی میں درج کیاگیاتھا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کی زیرنگرانی انوسٹی گیشن و لیگل ٹیم نے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیااورمقدمات کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنائیں۔

Rawat; Successful policing of Rawalpindi police, woman sentenced to life imprisonment for killing her husband along with her lover was sentenced to death while co-accused sentenced to life imprisonment She along with her accomplice killed her husband Usman Ali and tried to paint the incident as a robbery. The case was registered at the Rawat police station in May 2020 at the instigation of the victim’s brother Muhammad Ali. Professional skills while doing incident drops The victim’s wife Nimra Amjad, his acquaintance Wajid Ali and accomplice Feroz Naeem were arrested and confessed to the crime during the interrogation.

راولپنڈی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی،اپنی ہی 7 سالہ معصوم بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک درندے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور 06 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

Brutal beast who raped and killed his own 7-year-old innocent niece was sentenced to death 2 times

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی،اپنی ہی 7 سالہ معصوم بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک درندے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور 06 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قتل،زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے اورمقدمات کی موثر پیروی کا سلسلہ جاری ہے،ٹھوس شواہد اورمقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہے،معزز عدالت کے جج مسعود اختر کیانی ASJنے اپنی ہی 7 سالہ معصوم بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے سفاک درندے کو 02 مرتبہ سزائے موت اور 06 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا دی،مجرم ولی اللہ نے نا صرف مقدس رشتے کو پامال کیا بلکہ 7 سالہ ننھی پری سدرہ کو زیادتی کے ساتھ قتل بھی کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ 22 نومبر 2019 کو بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ ائرپورٹ درج کیا گیا تھا، جائے وقوعہ کے معائنہ کے دوران ایس ایس انویسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی پوٹھوہار سید علی اور اے ایس پی بینش فاطمہ نے شواہد کی بناء پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا،ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے سفاکانہ جرم کا اعتراف کیا،پولیس نے ملزم کو ٹھوس شواہد چالان کرنے کے بعد مقدمہ کی موثر پیروی کی،ملزم نے معزز عدالت کے سامنے بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کا کہناتھاکہ پولیس کے فوری رسپانس، موثر تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت ملزم کو اس کے قبیح فعل کی قرار واقعی سزا دلوانے میں مدد ملی، سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ایس پی پوٹھوہار،انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سزا ملنا مظلوم اور قانون کی فتح ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button