DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Primary Educator female teachers recruited on contract basis in 2017 in Tehsil Kallar Syedan made permanent

تحصیل کلر سیداں میں 2017 میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ہونے والی پرائمری ایجوکیٹر خواتین اساتذہ کو مستقل کر دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تحصیل کلر سیداں میں 2017 میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ہونے والی پرائمری ایجوکیٹر خواتین اساتذہ کو مستقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 2 میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں) ثوبیہ خورشید اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر داؤد اختر کیانی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ خواتین و مرد اساتذہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر 174 خواتین اساتذہ کو ریگولر آرڈرز تقسیم کئے گئے۔

Kallar Syedan; In Tehsil Kallar Syedan, female primary education teachers recruited on contract basis in 2017 have been made permanent. In this regard, a grand function was organized at Government Girls High School Kallar Syedan No. 2 in which the Deputy District Education Officer Sobia Khurshid and Deputy District Education Officer Dawood Akhtar Kayani graced the occasion as special guests while female and male teachers were also present in large numbers. Regular orders were distributed to 174 female teachers on the occasion.

ڈیرے کے اندر داخل ہو کر تعمیر کی گئی چار دیواری اور اس کے پلر اکھاڑنے اور اسلحہ تان کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 18 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Case registered against 18 persons for threatening behaviour in Bishondote

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈیرے کے اندر داخل ہو کر تعمیر کی گئی چار دیواری اور اس کے پلر اکھاڑنے اور اسلحہ تان کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 18 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقصود احمد سکنہ بشندوٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مسمی سعد عامر کی حویلی واقع اراضی بانڈی موضع بشندوٹ پر ملازم ہے نے رقبہ تعدادی 2 کنال 5 مرلے مسماۃ نازیہ وقار کیانی سے خرید کر انتقال کروایا ہوا ہے۔گزشتہ روز میں مسمی محمد بوٹا کے ہمراہ اپنے ڈیرے پر موجود تھا کہ شام قریب چار بجے،چوہدری اعجاز،افتخار،بابر،گلزار،شکور،ایاز احمد عرف میجر ہمراہ 10/12نامعلوم اشخاص ہماری ڈیرے کی چاردیواری کے اندر گھس گئے اور ان میں سے کچھ اشخاص مسلح پسٹل تھے اور اسلحہ لہرا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ملزمان نے ڈیرے کے ساتھ بنی ہوئی چاردیواری گرا دی اور اس کے پلر اکھاڑ دہئے اور ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ہمارے اوپر سیدھا اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button