DailyNewsKahutaPothwar.com

Kallar Syedan; MPA Raja Saghir Ahmed announced a grant of One Caror Rps for laying of new pipe Line to ensure water supply

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ئنی رائزنگ لائن کی بچھائی کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے گریٹر واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے پانی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ئنی رائزنگ لائن کی بچھائی کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا جبکہ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے ایم سی کلر سیداں میں لائبریری بھی تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید کے آفس میں کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے کو بتایا گیا کہ تل خالصہ کے مقام پر گریٹر واٹر سپلائی کو چلانے کیلئے پانچ عدد الیکٹرک موٹریں نصب ہیں جن میں سے صرف تین موٹریں فعال ہیں کیونکہ رائزنگ لائن کی مخدوش حالت کے باعث تمام موٹریں ایک ساتھ چلنے کی صورت میں پریشر برداشت نہیں کر سکتی جبکہ رائزنگ لائن کا زیادہ تر حصہ پانی سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ برس بارشوں کے دوران الیکٹرک موٹرکو درست کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایم سی کلر سیداں میں تعینات الیکٹریشن جان بحق ہو گیا تھا جس پر ایم پی اے نے نئی رائزنگ لائن کی بچھائی کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Kallar Syedan; MPA Raja Saghir Ahmed announced a grant of 1 Caror Rps for laying of Rising pipe Line to ensure water supply through Greater Water Supply Scheme while also constructing a library at MC Kallar Syedan ​​at a cost of 20 Lakh Rps. Talking to the workers and media in the office of Assistant Commissioner Kallar Syedan ​​Ramisha Javed, he said that all possible resources are being utilized for the solution of the basic problems.

قصبہ چوآخالصہ میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی عدم فراہمی حکومتی حلقوں کی جانب سے آٹے کی منصفانہ تقسیم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Non-supply of flour at government rates in Choa Khalsa Claims of fair distribution of flour by government circles remained unsubstantiated

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—قصبہ چوآخالصہ میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی عدم فراہمی حکومتی حلقوں کی جانب سے آٹے کی منصفانہ تقسیم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ٹائیگر فورس کی کاروائیاں بھی فوٹو سیشن تک محدود ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام سے مختلف دیہات و قصبات میں سرکاری نرخوں پر آٹے کی عدم فراہمی کی شکایات میں اضافے کے باوجود حکومتی اہلکار اور عہدیداران اس شکایت کو تسلیم کرنے سے عاری ہیں جبکہ جمعرات کے روز چوآخالصہ میں کہیں بھی سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں تھا مقامی نوجوان ملک عظمت محمود کے مطابق ٹائیگر فورس اور گڈ گورنس کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا ہی دکھائی دیتی ہے مگر عملا ان کی کارکردگی صفر ہے جمعرات کو چوآخالصہ میں کسی بھی دوکان پر سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں تھا تاہم کچھ دوکاندار یہی اٹاساڑھینوسو روپے میں فروخت کرتے پائے گئے دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹور پر بھی کئی ایام سے اٹا مہیا نہیں کیا جا رھا وہاں اب خوردنی تیل اور آٹا دونوں نایاب ہیں اور کوئی اس صورتحال کا نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے پی ٹی آئی کے لوگ دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں اور یہ سرکاری نرخوں پر اشیائے روزمرہ مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کمشنر راولپنڈی سے چوآخالصہ کے معاملات کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

چوکپنڈوری شہر میں راجہ تنویر کریانہ سٹور میں چوری کی واردات

burglary committed at Raja Tanveer grocery store in Chauk Pindori

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی شہر میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور تالے کاٹ کر کریانہ سٹور سے ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فونز کارڈز اور نقدی لے آڑے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔محمد اسرار نامی شخص نے بتایا کہ میں چوکپنڈوری شہر میں راجہ تنویر کریانہ سٹور کے نام سے دکان کرتا ہوں۔جمعرات کی صبح سات بجے کے قریب اپنی دکان پر آیا تو دیکھا کہ دکان پر میرے تالے کی جگہ ایک نیا تالا لگا ہوا تھا جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ پچاس ہزار روپے مالیت کے موبائل فون کارڈز اور 60 ہزار روپے کی نقدی غائب تھی جو نامعلوم چور تالے کاٹ کر میری دکان سے چوری کر کے فرار ہو گئے۔

شیخ محمد فیاض کو امن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا چیئرمین نامزد کردیا گیا

Sheikh Muhammad Fayyaz has been nominated as the Chairman of Peace Committee Rawalpindi Division

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن شیخ محمد فیاض کو امن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کا چیئرمین نامزد کردیا گیا ان کا شمار تحریک انصاف کے سرگرم کارکنان میں ہوتا ہے اور یہ پاکستان کے علاؤہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی رھائش رکھتے ہیں۔

حکومت نے عوام کے لیئے تبدیلی کے وعدے کے عین مطابق رواں ماہ جنوری میں ہی بجلی کے نرخوں میں تیسری بار اضافے کی تیاریاں مکمل کر لی

The government completed preparations for the third increase in electricity tariffs in January this year, in line with its promise of change for the people.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حکومت نے عوام کے لیئے تبدیلی کے وعدے کے عین مطابق رواں ماہ جنوری میں ہی بجلی کے نرخوں میں تیسری بار اضافے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس بار ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ نرخوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے جس سے ایک ہی ماہ میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ بھی پاکستان تحریک انصاف کے حصے میں ا رھا ہے جس نے کروڑوں لوگوں کو تبدیلی کا خواب دکھایا تھا جو آج چکنا چور ہوتا چلا جا رھا ہے بجلی پٹرولیم مصنوعات اور گیس کے نرخوں میں ہے در پے اضافے سے حکومت خود مہنگائی کا طوفان جنم دے رہی ہے جس سے ملک کا ہر ایک شہری بری طرح سے متاثر ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button