DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Private land owners start to dig alongside boundary wall of THQ hospital

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی بانڈری وال گرنے کا خدشہ پرائیویٹ مالکان نے سرکاری دیوار کے ساتھ کھدائی شروع کر دی۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام ,عمران ضمیر …تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی بانڈری وال گرنے کا خدشہ پرائیویٹ مالکان نے سرکاری دیوار کے ساتھ کھدائی شروع کر دی۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔ ان خیالا ت کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور محکمہ صحت کے افسران کو تحریری درخواست میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ پارٹی نے بغیر اطلاع اور اجازت کے ہسپتال کی بانڈری وال کے ساتھ کھدائی شروع کر دی ہے۔ جوکہ بہت ہی خطر ناک اور کسی حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ ہسپتا ل کی دیوار کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔

Kahuta; Tehsil Headquarters Hospital Kahuta boundary wall feared it will collapse after Private owners started digging along the government wall. The higher authorities are asked to take notice. These views were expressed by Dr. Samina Khan, MS Tehsil Headquarters Hospital, Kahuta in a written request to the Assistant Commissioner, Kahuta and the officers of the Health Department. She said that the private party has started digging along the boundary wall of the hospital without notice and permission. Which is very dangerous and can lead to an accident. The hospital wall could collapse at any moment.

کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری محکمہ جنگلات کی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ سامنے آگیا

Land mafia seizure of government land worth crores of rupees has come to light

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہا ر ڈاٹ کام ,عمران ضمیر .. کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری محکمہ جنگلات کی زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ سامنے آگیا۔ ابتدائی نشاندہی میں جنگل کے سرکاری نشان کو قبضہ گروپ نے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر کے نہ صرف سرکاری خزانے کو کروڑوں کی پھکی دی بلکہ ملحقہ خسرات نمبرات (3472)، (3473)کے مالکان کو بھی محروم کردیا گیا۔ مالکان اپنی اصل جائیداد سے محروم جبکہ لینڈ مافیا نے کروڑوں روپے کمالیئے۔ با اثر شخصیا ت دباؤ کے تحت سرکاری جنگل کے رقبے کی نشاندہی اور تجاوز رپورٹ جاری کرنے میں رکاوٹ بن گئے۔ محلہ راجگان کہوٹہ شہر کے رہائشی راجہ ظفر اللہ کی تحریری درخواست پر ڈی ایف او راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے ہمراہ تحصیلدار کہوٹہ عارف انجم، نائب تحصیلدار ملک ریحان، پٹواری موضع کہوٹہ راجہ فیصل نے محکمہ جنگلات کے ریونیو سٹاف کے ساتھ ابتدائی نشاندہی کی۔ اس دوران سرکاری جنگل کے رقبے پر قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا کی جانب سے کھدائی کر کے پلاٹ بنائے گئے تھے۔ جنکی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے موقع پر تمام جاری کام کو بند کر دیااور سختی سے کہا کہ این او سی کے بغیر غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹی پر کام کی اجازت نہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے اس موقع پر محکمہ مال سے ریکارڈ چیک کیا اور موقع پر جاری کام روک دیا۔ دریں اثنا ء بااثر شخصیا ت لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کو بچانے کے لیئے سرگرم عمل ہیں۔

محمد خالدکا صاحبزادہ عمر خالدرشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے

Wallima ceremony of Umar Khalid celebrated in village Palala Syedan

ور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محمد خالدکا صاحبزادہ عمر خالدرشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں سابق چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدسمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔یونین کونسل دوبیرن کلاں کے گاؤں پلالہ سیداں والے محمد خالد کاصاحبزادہ عمر خالد رشتہ ازواج میں منسلک ہوگیا ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کی رہائش گاہ پلالہ سیداں میں منعقد ہو ئی دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے معروف رہنماء سابق چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں، محمدتنویر، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمدجنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر سابق چیئر مین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدنے دولہا عمر خالدکو نئی زندگی شروع ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اپوزیشن تو کیا پی ٹی آئی کے وؤٹر سپوٹر بھی اب ناکو بُرا بھلا کہ رہے ہیں بہت جلد سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

Opposition, even the PTI’s voter supporters are now saying that the elected government will end soon.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کہوٹہ کے کارکن ملک زین العابدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان مریم نوازکی قیادت میں متحد ہیں انہوں نے جس طرع ن لیگ کے تمام کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے رکھاہوا وہ لائق تحسین ہے موجودہ حکمرانوں نے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے آئے روز بجلی گیس ڈیزل پٹرول کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں جسکی وجہ سے غریب مزدور لوگ فاقے پر مجبور ہو گے ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں چینی 55روپے تھی جبکہ چینی آٹا چوروں کے دور میں چینی100روپے کلو سے تجاوز کر گئی ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر تعمیر و ترقی ہوئی اسکی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ ہمارے قاہدین پر نیب سے جھوٹے او رمن گھڑت کیس بنوا کر انکو جیلوں میں بند کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے لوگ دوائیاں آٹا اور چینی مہنگی کر کے اربوں روپے کما رہے ہیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے والوں نے گزشتہ آڑھائی سالوں میں جتنا قرضہ لیا گزشتہ دس سالوں میں نہیں لیا گیا انھوں نے کہا کہ اپوزیشن تو کیا پی ٹی آئی کے وؤٹر سپوٹر بھی اب ناکو بُرا بھلا کہ رہے ہیں بہت جلد سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button