DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Bar association Kallar Syedan election result announcement stopped over voter dispute

بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات، کلر میں نتائج کا اعلان روک دیاگیا , کلربار کے انتخابات میں ماضی کی طرح اس بار بھی ووٹر فہرستوں کا تنازعہ وقت انتخاب تک جاری رھا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات، کلر میں نتائج کا اعلان روک دیاگیا جبکہ کہوٹہ بار میں راجہ محمد ستار اللہ اور ذوالفقار احمد کیانی کا گروپ بلامقابلہ کامیاب قرار پایا کلربار کے انتخابات میں ماضی کی طرح اس بار بھی ووٹر فہرستوں کا تنازعہ وقت انتخاب تک جاری رھا جس کی وجہ سے انتخابی عمل مکمل ہونے کے باوجود نتائج کا اعلان نہ کیا جاسکا چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ سے کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا جبکہ الیکشن بورڈ کے دو ارکان چوھدری عبدالعلیم اور مقبول دانش نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نو ووٹوں کی پنجاب بار کونسل سے تصدیق درکار ہے اور اس کے لیئے بارکونسل کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا وہاں سے نو ووٹوں کی تصدیق کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ کہوٹہ بار کے الیکشن میں سینیئر قانون دان راجہ محمد ستاراللہ اور ذوالفقار احمد کیانی کے گروہ نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی کامیاب قرار پانے والوں میں راجہ محمد تنویر صدر،صادق ستی نائب صدر،قمر قریشی جنرل سیکرٹری اور واجد ستی جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔

Kallar Syedan; Election of Bar Associations, announcement of results in Kallar was stopped, Due to which the results could not be declared even after the completion of the election process. Despite the efforts of the Chairman Election Board Raja Gulfraz Ahmed Advocate could not be contacted while two members of the Election Board Chaudhry Abdul Aleem and Maqbool Danish said when contacted. Confirmation is required from the Punjab Bar Council and for this the Bar Council has been informed in writing. The results will be announced only after the confirmation of nine votes from there. In Kahuta Bar election, senior lawyers Raja Muhammad Sattarullah and Zulfiqar Ahmad Kayani The group won unopposed. The winners include Raja Muhammad Tanveer President, Sadiq Satti Vice President, Qamar Qureshi General Secretary and Wajid Satti Joint Secretary.

مختار حسین کی اہلیہ برطانیہ کے شہر لیڈز میں انتقال کر گئیں

Wife of Mukhtar Hussain passed away in Leeds

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—لیب اٹینڈینٹس ایسوسی ایشن تحصیل کلرسیداں کے صدر سلیم شاھد کی خالہ محترمہ اور مختار حسین کی اہلیہ برطانیہ کے شہر لیڈز میں انتقال کر گئیں انہیں برطانیہ میں ہی سپرد خاک کردیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی نے شرکت کی۔

سید صغیر احمد شاہ ترمذی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Syed Sagheer Ahmed Shah passed away in Pind Mirgala

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف نعت خواں سید محسن علی کے والد محترم عشر زکوا ۃکمیٹی میرگالہ خالصہ کے سابق چئیرمین سید صغیر احمد شاہ ترمذی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ میں سید راحت علی شاہ،شیخ محمد حنیف،سید طاہر عباس،صابر حسین شاہ،چوھدری شعیب الطاف،راجہ ازرم حمید سیالوی،شیخ کلب عباس جعفری،غلام فرید ناز،چوہدری امیتاز حسین کے علاؤہ علمائے اکرام نعت خوان حضرات اور ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔

چوآخالصہ شہر کے غضنفر بھٹی اور قمر بھٹی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Sister of Ghazanfar and Qamar Bhatti passed away in Choa Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآخالصہ شہر کے غضنفر بھٹی اور قمر بھٹی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ بروز اتوار دن ساڑھے بارہ بجے چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button