DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The water supply, clean drinking water and sewerage project will cost the city of Kahuta Rs.23 Crore. Raja Tariq Murtaza

کہوٹہ کے شہر یوں کو واٹر سپلائی، پینے کا صا ف پانی اور سیوریج کے منصوبے پر (23) کروڑ لاگت آئے گی۔ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ِعمران ضمیر…. چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ نے کہا ہے کہ کہوٹہ کے شہر یوں کو واٹر سپلائی، پینے کا صا ف پانی اور سیوریج کے منصوبے پر (23) کروڑ لاگت آئے گی۔ کہوٹہ پنڈی روڈ پر علیوٹ کے مقام پر کرکٹ اسٹیڈیم، جمنازیم اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میرا مشن ہے۔ سابقہ دور میں نوجوانوں کو محروم رکھاگیا۔ جبکہ تحصیل ہڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ کی اپ گریڈیشن کر کے ٹراما سنٹر اور (20) بیڈ کے ایمرجنسی بلاک کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ کہوٹہ کلب کو فعال کر کے ان ڈور کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کے لیئے بحال کی جائیں گی۔ جبکہ انجمن بہبود مریضاں سمیت سول ہسپتال کہوٹہ میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی آسا میاں ریڈیالوجسٹ، پیتھالوجسٹ، ایمر جنسی میڈیکل آفیسر، آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کی خالی آسامیاں جلد مکمل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ نے صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ اشتیاق کے فرزند راجہ کاور اشتیاق،راجہ یاور اشتیاق سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ کہوٹہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیئے بائی پا س کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے۔ جس کے لیئے مشاورت کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ شہر کی خوبصورتی اور تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ تحصیل بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کے لیئے میں ہر دو ہفتے کے بعد خود دورہ کر کے چیک کرونگا۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا حکومت مخالف شو ناکا م ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی حکمت عملی سے اپوزیشن کے پی ڈی ایم اتحاد کا ٹائر پنکچر ہو گیا ہے۔ طارق مرتضیٰ نے کہا کہ سابقہ حکرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، عوام کے پیسے پر عیاشیاں کیں اور اب انکے حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔ عوام باشعور ہیں۔

Kahuta; Chairman Rawalpindi Development Authority Raja Tariq Murtaza has said that the project of water supply, clean drinking water and sewerage to the cities of Kahuta will cost Rs. 23 crore. My mission is to build a cricket stadium, gymnasium and sports complex at Aliwat on Kahuta Pindi Road. In the past, the youth were deprived. Meanwhile, the work of upgrading Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, Trauma Center and Emergency Block of (20) beds is in the final stages of completion. By activating Kahuta Club, indoor sports activities will be revived for the youth.

بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتحابات2020-2021مکمل انتحابات بلا مقابلہ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ گروپ کامیاب

Bar Association Kahuta Elections 2020-2021 Complete Elections Unopposed, Raja M Sattar Ullah advocate group victorious

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام ِعمران ضمیر… بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے انتحابات2020-2021مکمل انتحابات بلا مقابلہ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ گروپ کامیاب۔
تفصیل کے مطابق بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے سالانہ انتحابات مکمل راجہ تنویر حسین ایڈووکیٹ صدر جبکہ عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ نائب صدر منتخب جبکہ قمر زمان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری اور حافظ واجد محمود ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری نامزد۔ تمام تر انتظامات چیئر مین الیکشن بورڈ عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ،ممبران الیکشن بورد سرار نصیر ایڈووکیٹ اور قمر الحق ہاشمی ایڈووکیٹ نے کے جبکہ تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ اس حوالے سے بار ایسو سی ایشن کہوٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ جن میں سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ، ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ،سردار سلطان ایڈووکیٹ جبکہ تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری آصف لکھن،اسد محمودعباسی ممبر پنجاب بارکونسل، فرخ عارف بھٹی ممبر پنجاب بار کونسل، وقاص کیانی جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسو سی ایشن راولپنڈی کے علاوہ ممبران بار ایسو سی ایشن راولپنڈی نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔نامزد عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے وقار کو بلند کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کی عزت و آبرو کی خاطر جدوجہد جاری رہے گی۔ جبکہ عوام کے حقوق اور وکلاء کے حقوق کے حصول کی خاطر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے سینئرز کی رہنمائی کے ساتھ احسن اقدامات کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button