DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Gujar Khan police operation, drug dealer arrested, heroin recovered, case registered

تھانہ گوجرخان پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد، مقدمہ درج

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گوجرخان پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوگوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ازکار علی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے530گرام ہیروئن برآمدہوئی، ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ او گوجر خان اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اورگرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزاد لوائی جائے۔

Gujar Khan police operation, drug dealer arrested, heroin recovered, case registered. 530 grams of heroin was recovered from the possession of the accused. A case has been registered against the accused Azkar Ali under the Narcotics Act. Should be challaned with solid evidence and severely punished by the court.

تھانہ پیرودہائی پولیس کی کاروائی،کیٹیگری(بی)کا اشتہاری مجرم گرفتار۔

Pirwadhai police operation, Category (B) accused arrested.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ پیرودہائی پولیس کی کاروائی،کیٹیگری(بی)کا اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم حمید اللہ کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم چوری کے مقدمہ میں سال2020سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول نے ایس ایچ اوپیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل عمران شہزاد کو زخمی کرنے والے دوسرے ملزم اسامہ اسحق کو بھی سزا سنا دی

Special anti-terrorism court also convicted Osama Ishaq, another accused of firing on a police party and injuring Constable Imran Shehzad.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل عمران شہزاد کو زخمی کرنے والے دوسرے ملزم اسامہ اسحق کو بھی سزا سنا دی،مجرم اسامہ اسحٰق کو مجموعی طور پر 26 سال 06 ماہ قید سخت اور ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے کانسٹیبل عمران شہزاد کو زخمی کرنے والے دوسرے ملزم اسامہ اسحق کو بھی سزا سنا دی،مجرم اسامہ اسحٰق کو مجموعی طور پر 26 سال 06 ماہ قید سخت اور ایک لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،مجرم کے دوسرے ساتھی مرکزی مجرم رشید خان کو قبل ازیں مجموعی طور 32 سال قید اور 03 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی،مجرمان نے اگست 2019 میں تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر حملہ کر کے کانسٹیبل عمران شہزاد کو زخمی کر دیا تھا،مجرم کو سزا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے معزز جج شوکت کمال ڈار نے سنائی،سی پی او محمد احسن یونس کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرنگرانی تفتیشی و لیگل ٹیمز نے مقدمہ کی موثر تفتیش و پیروی کو یقینی بنایا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہناتھا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ آور ہونے والوں کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، غیر قانونی طور پرڈیزل کی ترسیل کرنے والا ملزم گرفتار، 800لیٹر ڈیزل برآمد، مقدمہ درج

Taxila police operation, accused of illegally delivering diesel arrested, 800 liters of diesel recovered, case registered

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، غیر قانونی طور پرڈیزل کی ترسیل کرنے والا ملزم گرفتار، 800لیٹر ڈیزل برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ڈیزل کی ترسیل کرنے والے ملزم سید اکبر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 800لیٹر ڈیزل برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،ملزم ڈیزل کی ترسیل گاڑی کے ذریعے کر رہا تھا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پرپیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ نصیر آبا پولیس کی کاروائی، جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت 07ملزمان گرفتار،مقدمہ درج۔

Police operation of Naseer Abad police station, 07 accused including 02 women involved in the heinous business of prostitution arrested, case registered.

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ نصیر آبا پولیس کی کاروائی، جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت 07ملزمان گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت07 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں شازیہ، عروج، عزیزہ، عمران، راحیل، اصغر اورتیمورشامل ہیں، ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اونصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کیطرف دھکیلتا ہے، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب مبذول کروانے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button