DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Shadatullah, 60, of Kurram Agency and a Malaysian national, Shot dead at near DHA in Kallar Syedan.

کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اور ملیشیئن شہریت رکھنے والے ساٹھ سالہ سعادت اللہ کو کلرسیداں کے قریب ڈی ایچ اے میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—) کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے اور ملیشیئن شہریت رکھنے والے ساٹھ سالہ سعادت اللہ کو کلرسیداں کے قریب ڈی ایچ اے میں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاجاوید اللہ ولد عنایت اللہ خان سکنہ کرم ایجنسی حال مقیم اسلام آباد نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو تحریری بیان میں بتایا کہ میں پاکستان آرمی سے ریٹائرڈ کرنل ہوں۔ہم چار بھائی ہیں،میرا بڑا بھائی مقتول سعادت اللہ جس کی عمر 60 برس ہے ملیشیئن نیشنلٹی ہولڈر تھا اور وہاں بطور ڈاکٹر نوکری کر رہا تھا۔میرے بھائی نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔سال 2007،میرے بھائی سعادت اللہ نے اپنے خاندان کی مرضی کیخلاف دوسری شادی کر لی تھی اور اپنی بیوی کو ملیشیا لے گیا تھا۔عرصہ تین ماہ سے مقتول پاکستان میں تھا اور تھانہ کلر سیداں کی حدود ڈی ایچ اے پیر گراٹہ میں ہمراہ ڈرائیور ذوالفقار علی،کک مسرت شاہ رہائش پذیر تھا۔بذریعہ برادرم سعات اللہ کے دوست مظہر حسین ولد حاجی احمد اطلاع دی کہ بھائی کو کسی نے فائر کر کے قتل کر دیا گیا ہے اور خالی پلاٹ میں اس کی نعش خون سے لت پت پڑی ہوئی ہے جس کے سامنے ابرو کے اوپر اور سر کے پچھلی جانب فائر لگے ہیں۔مقتول بھائی کے ڈرائیور ذوالفقار علی نے بتایا کہ بوقت ساڑھے دس بجے دن،گھر سے ناشتہ کر کے باہر پلاٹ میں مقتول سعادت اللہ دھوپ سینکنے باہر نکلا تو دو اشخاص کو جائے وقوعہ سے نیچے بھاگتے دیکھا۔مجھے قوی یقین ہے کہ میرے بھائی کو مصائب حسین اور مسرت حسین نے قتل کیا ہے۔

Kallar Syedan; Shadatullah, 60, of Kurram Agency and a Malaysian national, was shot dead in DHA near Kallar Syedan. Javedullah son of Inayatullah Khan, a resident of Kurram Agency, now resides in Islamabad. “I am a retired colonel from the Pakistan Army. We are four brothers. My elder brother, the slain Shadatullah, 60, was a Malaysian nationality holder and was working as a doctor there. My brother had two marriages. In 2007, my brother Shadatullah remarried against the wishes of his family and took his wife to the Malaysia. The victim was in Pakistan for three months and was accompanied by Kallar Syedan ​​police station in DHA Pir Grata. The driver was Zulfiqar Ali, a resident of Cook Musarrat Shah. Through Brother Shdatullah’s friend Mazhar Hussain son of Haji Ahmed reported that his brother had been shot dead and his body was lying in an empty plot covered in blood. In front of which there are fires above the eyebrows and on the back of the head. Zulfiqar Ali, the driver of the slain brother. He said that at 10.30 am, after having breakfast at home, the victim Shadatullah went out to sunbathe in the plot and saw two persons running down from the scene. I strongly believe that my brother was killed by Musaib Hussain and Musarrat Hussain.

چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے نجی سکول میں کلاس نہم کے طلبہ و طالبات سے امتحانات لینے اور اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے پرائمری اور ہائی سیکشنز کو سر بمہر کر دیا

Sahibzada Imran Akhtar sealed the primary and high sections of the private school by taking exams from class IX students and taking action against the violators of Corona SOPs.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے نجی سکول میں کلاس نہم کے طلبہ و طالبات سے امتحانات لینے اور اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے پرائمری اور ہائی سیکشنز کو سر بمہر کر دیا۔کسی ناخوشگوارہ واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس بھی اس موقع پر
موجود رہی۔چیف آفیسر کلر سیداں کو اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں بائی پاس پر واقع الائیڈ سکول میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے چھٹیوں کے باوجود سکول میں کلاس نہم کے امتحانات جاری ہیں جس پر چیف آفیسر بلدیہ اپنے عملے اور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دیکھا کہ کمرہ امتحانات میں کسی بھی طلباء و طالبہ نے فیس ماسک نہیں پہن رکھے تھے جس پر انہوں نے الائیڈ سکول کے بوائز کیمپس اور پرائمری حصے کو سربمہر کر دیا۔ادھر سکول کی پرنسپل سیدہ ساجدہ نے چیف آفیسر کے پولیس کے ہمراہ سکول میں داخل ہونے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقامی انتظامیہ اور پولیس تعلیمی اداروں کو بھی کرائم کی طرح ڈیل کرے گی تو سکول میں زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین کو کیا پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بچوں کے ایڈمشن چل رہے ہیں جس کیلئے انہیں سکول بلوایا جانا ضروری تھا۔

تحریک لبیک اپنے ساتھ ہونے والیاستحصال کے باوجود جانب منزل رواں دواں ہے۔حافظ منصور ظہور لنگڑیال

Tehreek-e-Labeek is on its way despite its exploitation. Hafiz Mansoor Zahoor Langarial

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک پاکستان تحصیل کلرسیداں کے امیرحافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کہا ہے کہ تحریک لبیک سیاست نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وخلفائالراشدین کی روشنی میں سفر طے کر رہی ہے۔ہمارے رہنماء وآئیڈیل ہماریاسلاف ہیں۔ہمارا ماضی تابناک ودرخشندہ ہے،انہوں نیایک بیان میں کہا ہے کہ مادہ پرستی کے دور میں سیاست کے دھارے کا رخ تعلیمات اسلاف کی طرف موڑ رہے ہیں۔امت کو فرقہ واریت سے نکال کر وحدت میں پرو رہے ہیں۔ہماری منزل دین تخت پر لانا ہے۔تحریک لبیک اپنے ساتھ ہونے والیاستحصال کے باوجود جانب منزل رواں دواں ہے۔

تعذیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی اور قاضی زاہد نعیم نے مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ اور ماموں جان کے انتقال پر دلی تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button