DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; Heavy snowfall causes traffic jams on some Stoke-on-Trent roads

شدید برف باری کے باعث سٹوک آن ٹرینٹ کی بعض سڑکوں پرٹریفک جام ہونے کے باعث موٹرسٹس کو پریشانی کا سامنا

لندن؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ ۔۔۔۔شدید برف باری کے باعث سٹوک آن ٹرینٹ کی بعض سڑکوں پرٹریفک جام ہونے کے باعث موٹرسٹس کو پریشانی کا سامنا ہے۔شہر کے نزدیک ایک تصادم کے نتیجے میں ایم 6 کی دو لینز بند ہوگئیں اور اے 34 کے ساتھ اس کے جنکشن پر اے 500 کو بند کردیا گیا ہے، ہانلے میں لوگوں کے اپنی کاریں ہائی وے کے کنارے چھوڑ کر چلے جانے کی اطلاعات ہیں۔ میٹ آفس کی جانب سے مغربی مڈلینڈ میں برفباری کی وجہ سے یلو وارننگ جاری کی گئی تھی۔ سٹافورڈشائر پولیس لوگوں کو صرف ضرورت کی صورت میں گاڑی چلانے کا مشورہ دے رہی ہے۔ سٹوک آن ٹرینٹ سٹی کونسل نے کہا کہ یہ برف سنگ ریزوں کی طرح ہے اور راستوں کو مشینری کے ذریعے صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔فورس نے بتایا کہ رات بھر صرف ہلکی برف باری کی توقع کی تھی لیکن کچھ جگہوں پر 76 ملی میٹر برف پڑی۔ اس نے مزید کہا ہیکہ صورت حال میں بہتری آنے تک ٹیمیں کام کرتی رہیں گی۔سٹافورڈشائر کاؤنٹی کونسل نے کہا کہ برف باری کے بعد سڑکوں پر اولے جمع ہو گئے ہیں۔ اس نے ڈرائیوروں پر بھی زور دیا کہ وہ انتہائی ضرورت کے علاوہ سفرنہ کریں۔

London; Motorists are facing problems due to heavy snowfall and traffic jams on some Stoke-on-Trent roads. Closed, there are reports of people leaving their cars on the side of the highway in Hanley. The Met Office issued a yellow warning for snow in the western Midlands. Staffordshire Police are advising people to drive only when necessary. The Stoke-on-Trent City Council said it was like snowballs and was trying to clear the roads with machinery. The force said it had expected only light snowfall overnight but 76 mm in some places. Meters of snow He added that the teams would continue to work until the situation improved. Staffordshire County Council said hail had accumulated on the roads after the snowfall. He also urged drivers not to travel unless absolutely necessary.

Show More

Related Articles

Back to top button