DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Press Club Meeting pays tribute to Quaid-e-Azam, Founder of Pakistan

پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس، قیام پاکستان کے لیئے بامقصد جدوجہد پر بانی پاکستان قائد اعظم کو زبردست خراج تحسین

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس، قیام پاکستان کے لیئے بامقصد جدوجہد پر بانی پاکستان قائد اعظم کو زبردست خراج تحسین،اجلاس کی صدارت شیخ ثاقب شبیر نے کی جس میں عابد زاھدی،زاھد فاروق،قیصر ادریسی،جاوید اقبال،یاسر ملک،شہباز رشید چوہدری،اکرام الحق قریشی، پرویز اقبال وکی اور چوھدری محمد اشفاق نے شرکت کی اجلاس میں صحافیوں کے زیر بچوں کے لیئے مدارس کی تنظیم کے سربراہ سید زبیر علی شاہ سے مفاہمتی یاداشت کے دستخطوں پر تنظیم کو مبارکباد دی گئی اور ہیلتھ پالیسی کے لیئے اکرام الحق قریشی،عابد زاھدی اور زاھد فاروق پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی اجلاس میں صحافیوں کو درپیش پیشہ وارانہ مسائل پر گفتگو کی گئی اور مقررین نے بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کی شاندار قیادت اور جدوجہد کے نتیجے میں مملکت کے حصول پر قائداعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا مقررین نے کہاکہ ہم اگر آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں تو اس کی وجہ قائد اعظم کی قیادت میں کی جانے والی وہ جدوجہد ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔

Press Club Kallar Syedan held a Meeting to pays tribute to Quaid-e-Azam, Founder of Pakistan, Sheikh Saqib Shabbir presided over the meeting which was presided over by Abid Zahidi, Zahid Farooq, Qaiser Idrisi, Javed Iqbal, Yasir Malik, Shahbaz Rasheed Chaudhry. , Ikram-ul-Haq Qureshi, Pervez Iqbal Vicky and Chaudhry Muhammad Ashfaq participated.

جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ کے زیرٍاہتمام چوہدری محمد ضمیر میموریل اوپن کپ فٹبال ٹورنامنٹ 08 جنوری 2021 سے چوآ خالصہ میں ہوگا

Chaudhry Muhammad Zameer Memorial Open Cup Football Tournament organized by Jawad Football Club Choa Khalsa will be held from January 08, 2021 in Choa Khalsa.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ کے زیرٍاہتمام چوہدری محمد ضمیر میموریل اوپن کپ فٹبال ٹورنامنٹ 08 جنوری 2021 سے چوآ خالصہ میں ہوگا جس میں تحصیل کلرسیداں کی ٹیموں کے علاوہ کہوٹہ،گوجرخان، راولپنڈی، اسلام آباد، ٹیکسلا، چکوال، جہلم، میر پور، چکسواری، ڈوڈیال اور دیگر علاقوں کی نامور فٹبال ٹیمیں شرکت کریں گی ٹورنامنٹ ناک اوٹ بیس پر ہو گا جس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود اور پی پی سپورٹس ونگ کے ضلعی صدر چوہدری محمد رضوان کریں گے جبکہ سابق سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہونگے اور خطہ پوٹھوہار کی عظیم روحانی شخصیت پیر مخدوم سید حسن ناصر نقوی سجادہ نشین دربارٍ حسینی چوآ خالصہ فائنل کی صدارت کریں گے۔ ٹورنامنٹ علاقہ کی ممتاز سماجی،ثقافتی اور سیاسی شخصیت چوہدری محمد ضمیر مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

چوکپنڈوری بازار نوسربازوں کے نرغے میں، جمعہ کے روز ایک اور واردات

Another incident on Friday in the Chowk Pandori bazaar of conmen

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوکپنڈوری بازار نوسربازوں کے نرغے میں، جمعہ کے روز ایک اور واردات میں سابق وائس چیئرمین کا بھائی نوسربازوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔محمد افضال نے میڈیا کو بتایا کہ وہ دکان کے باہر خریداری میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص نے کسی کے گھر کا پتہ پوچھا اور اسی دوران اس کے دیگر دو ساتھی بھی گاڑی میں آ گئے اور مجھے تھوڑا فاصلے پر لے گئے اور اسی دوران جیب میں پڑا بٹوہ جس میں رقم پڑی ہوئی تھی نکال لی اور گاڑی میں بیٹھ کر روات کی جانب بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔شہری حلقوں نے نوسربازی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سجادہ نشین پلیر شریف صاحبزادہ عبدالرحمان،دربار عالیہ کھڑی شریف کے سجادہ نشین میاں محمد عمر بخش،سجادہ نشین دربار عالیہ چکڑالی صاحبزادہ فراست علی،صاحبزادہ نوید اقبال،صاحبزادہ بدر منیر، قاری شیر بہادر،سید محسن علی شاہ، راجہ اظہر اقبال،راجہ طلال خلیل،راجہ غلام نقی،گلفراز بٹ،محمد ظریف راجا، نمبردار عبدالعزیز، صوبیدار محمد فیاض،راجہ داؤد اکبر،چوہدری ظہیر محمود، راجہ گلفراز ایڈووکیٹ اور دیگر نے گاؤں ماہلی جا کر سابق چیئر مین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button