DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; THQ Hospital Kahuta with modern facilities “Trauma Center” 20 Bed Emergency Unit at a cost of 22 caror Rps, The money has been allocated

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں جدید سہولیات سے”ٹراما سنٹر‘‘ 20بیڈ کی ایمرجنسی یونٹ (22) کروڑ کی لاگت سے سٹی کہوٹہ واٹر سپلائی،اندرون شہر کہوٹہ کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت جبکہ کہوٹہ شہر کی سٹریٹ لائٹس کے لیئے (40) لاکھ کی رقم مختص کر دی گئی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھو ہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔
تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں جدید سہولیات سے”ٹراما سنٹر‘‘ 20بیڈ کی ایمرجنسی یونٹ (22) کروڑ کی لاگت سے سٹی کہوٹہ واٹر سپلائی،اندرون شہر کہوٹہ کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت جبکہ کہوٹہ شہر کی سٹریٹ لائٹس کے لیئے (40) لاکھ کی رقم مختص کر دی گئی۔ قائد ڈے کے حوالے سے پریس کلب کہوٹہ،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ اور تحریک انصاف یوتھ ونگ کہوٹہ کی الگ الگ کیک کاٹنے کی تقریبات میں چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق محمود مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، تحصیل صدر تحریک انصاف کہوٹہ راجہ خورشید ستی،ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی، ڈپٹی جنرل سیکرٹریPTIضلع راولپنڈی راجہ ارشد، راجہ سعید آف گڑھیٹ صدر انصاف ویلفئیر کہوٹہ،جنرل سیکرٹری PTIراجہ الطاف حسین، جنرل سیکرٹری سٹی راجہ عبدالمنان مسعود (مانی)،تظرف ستی،سردار ارشد، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید و دیگر ممبران پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ، ارسلان کیانی، اختشام کیانی، محمد افضال شمسی، راجہ عثامن ضمیر، راجہ رومان، راجہ فیضان اور افتخار غوری بھی موجود تھے اس موقع پر راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب کہوٹہ کے ہمراہ خطاب کے دوران چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے کہا کہ قائد اعظم نے ایک اصول والی زندگی گزاری کا م۔کام اور صرف کام پر فوکس کیا۔ اسی میں کامیابی و ترقی ہے۔ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو عمران خان کی قیادت میں صاف شفاف ملک بنانا ہے۔ صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی نے کہا کہ قائد اعظم نے محنت کی اور آج قوم آزادی کے سانس لے رہی ہے۔آصف ربانی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم نے قوم کو متحد کیا۔ مقررین نے صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین آرڈی اے طارق مرتضیٰ نے کہا کہ کہوٹہ شہر سمیت تحصیل بھر میں (45) کروڑ کی لاگت سے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے سہالہ فلائی اوور ہیڈ برج کا منصوبہ منظور کرواکر دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کیا۔جس پر ان کے مشکور ہیں۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کی جانب سے چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ او ر تحصیل صدرر اجہ خورشید ستی نے ہسپتال میں یوم قائد کے حوالے سے کیک کاٹا اور ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی و سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایم سی ایچ کو دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر طارق مرتضیٰ اور خورشید ستی نے کہا کہ ہسپتال میں (20) بیڈ پر مشتمل ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سنٹر کا قیام تحریک انصاف کی قیادت و حکومت کا کارنامہ ہے۔ جبکہ یونیسیف کے تعاون سے ہسپتال میں پانچ نئے واش رومز کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ ہسپتال میں خالی آسامیوں ریڈیالوجسٹ سمیت دیگر خالی پوسٹوں پر تعیناتی جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Kahuta; THQ Hospital Kahuta with modern facilities “Trauma Center” 20 Bed Emergency Unit at a cost of 22 Caror Rps, The money has been allocated, seniour officials held a cake cutting ceremony on the announcement.

Show More

Related Articles

Back to top button