AJKDailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Approval of Rs. 360 million projects of Mangla Dam Housing Authority

منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھا رٹی کے تین سو ساٹھ ملین روپے کے منصوبہ جات کی منظور

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھا رٹی کے تین سو ساٹھ ملین روپے کے منصوبہ جات کی منظوری منظوری کے لیے بورڈ آف گورنر کا اجلاس وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی صدرات میں منعقد ہوا تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم ہاوسنگ اتھارٹی کے بجٹ اجلاس دو ہزار بیس اکیس کی منظوری کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی موجودگی میں بورڈ آف گورنر کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری راجہ احسان خالد کیانی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ کمشنر میرپور ڈویژن چوھدری محمد رقیب ڈی جی ایم ڈی ایچ اے احمد ایاز میر ڈائریکٹر اسٹیٹ چوھدری امجد اقبال ڈائریکٹر ورکس چوھدری انعام الحق نے شرکت کی اجلاس میں تین سو ساٹھ ملین روپے کے مختلف منصوبہ جات کی منظوری دی گئی جن میں کنکریٹ وال پی سی روڈز اور دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔

Mirpur, AJK; A meeting of the Board of Governors was held under the chairmanship of Prime Minister Raja Farooq Haider to approve the projects worth Rs. 360 million of Mangla Dam Housing Authority. A meeting of the Board of Governors was held in the presence of the Prime Minister of Azad Kashmir Raja Farooq Haider Khan. Principal Secretary Raja Ehsan Khalid Kayani Senior Member Board of Revenue Fayyaz Ali Abbasi DHA Ahmad Ayaz Mir, Director State, Chaudhry Amjad Iqbal, Director Works, Chaudhry Inam-ul-Haq attended the meeting and approved various projects worth Rs. 360 million, including concrete wall PC roads and other projects.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چوہدری عظیم بخش نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ان کے قلم سے عوام کی آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچائی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکسواری پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا چوہدری عظیم بخش نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتا ہوں اور جب ادارے مضبوط ہونگے تو عوامی مسائل کو حل کرانے میں پیش رفت ہو گی انہوں نے کہا کہ محکمہ برقیات کی ٹرانسفامر مرمتی ورکشاپ کے لیے عمارت انشاء اللہ بہت جلد تعمیر ہو گی جبکہ پبلک ہیلتھ کی عمارت کا کام بھی جلد شروع ہو گاہمارے پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو نوکری کے مواقع میسر ہونگے چوہدری عظیم بخش نے کہا کہ میں عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور پہلے کام اور مسائل کے حل کے بعد ووٹ اسی اصول کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے عوامی خدمت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تکبر نہیں کرتا اللہ کی طاقت پر یقین ہے اور خلوص نیت سے کام کرنے اور عوامی خدمت کرنے والا ہمیشہ عوامی عدالت میں سرخروہوتا ہے مجھے اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ ہے میں جلد عوامی عدالت میں جا کر عوامی خدمت کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ مانگوں گا عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی میرا حوصلہ بڑھا رہی ہے انہوں نے چکسواری پریس کلب کی عمارت شروع کرنے اور پہلے سے نیو سٹی چکسواری میں دو کنال کے پلاٹ پر عمارت کی تعمیر کے لیے پندرہ لاکھ فنڈز کی فراہمی کا یقین دلایاجس پر صدر پریس کلب راجہ نثار احمد خان اور ان کے ساتھیوں نے چوہدری عظیم بخش کا شکریہ ادا کیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی حلقہ دو چک سواری ارشد حسین مٹھا نے کہا ہے کہ صحافت نہایت مقدس پیشہ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جس معاشرے کے صحافی اپنا کردار ایمانداری اور غیر جانبداری سے ادا کریں وہاں برائیاں بہت کم رہ جاتی ہیں چک سواری پریس کلب آزاد کشمیر کا مثالی پریس کلب ہے اور آزاد کشمیر میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے چک سواری پریس کلب کے صحافیوں نے بھی ہمیشہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک سواری پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں صدر راجہ نثار احمد نائب صدر راجہ غلام فرید جنرل سیکرٹری عنصر محمود غزالی اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دینے کے موقعہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ارشد حسین مٹھا نے کہا کہ پریس کلب ہر جگہ موجود ہیں اور صحافی بھی لیکن چک سواری پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور زرد صحافت کی مخالفت کی انھوں نے چک سواری پریس کلب کو اپنے بھرپور تعاون اورحمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ راجہ نثار احمد اور انکی ٹیم بہترین صحافیوں پر مشتمل ہے چک سواری پریس کلب دیگر پریس کلبز کے رول ماڈل ہے۔اس موقعہ پر سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد،ایڈمنسٹریٹر چکسواری راجہ گلفراز،آفتاب حسین شاہ،تاجر راہنما راجہ ساجد محمود،راجہ گلستان، بوعہ موٹرز اینڈ پراپرٹی ڈیلر کے ایم ڈی عنصر محمود اور امیر حسین بٹ نے بھی پریس کلب چکسواری کے نو منتخب صدر و دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)برطانیہ میں کرونائکے بڑھتے ہوئے کیسسز کے بعد برطانیہ سے آنے والی فلائیٹ پر ایک ہفتے کی پابندی لگا دی گئی ہے 22 دسمبر سے 29 دسمبر تک برطانیہ سے پروازیں پاکستان نہیں آ سکی گی برطانیہ میں بڑی تعداد میں کشمیری کمیونٹی آباد ہے جن کا برطانیہ سے آنا جانا لگا رہتا ہے برطانیہ سے پروازوں کی بندش اور ممکنہ فیصلے کے جلد یہاں سے بھی برطانیہ جانے والی پروازیں بند کر دی جائیں گی برطانیہ سے یہاں آنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انھوں نے واپسی کے لیے سامان بندھ لیا ہے ٹریول ایجینٹز کے مطابق برطانیہ جانے والے اسوقت شدید پرشیانی سے دوچار ہیں کہ کہیں برطانیہ سے فلائیٹوں کی بندش دو طرفہ نہ کر دی جائے اور یہ بندش طویل نہ ہو جائے اس لیے وہ واپس برطانیہ جانے کے لیے بے تاب ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد واپسی ہو جائے اور اس سلسلے میں وہ مہنگے داموں ٹکٹ خرید رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button