DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; MNA Sadaqat Ali Abbasi announces a grant of Rs. 22 crore for the improvement of Kallar Syedan city

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کلر سیداں شہر کی بہتری کیلئے 22 کروڑ جبکہ فی یونین کونسل 60،60 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کلر سیداں شہر کی بہتری کیلئے 22 کروڑ جبکہ فی یونین کونسل 60،60 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے تنظیمی عہدیداروں سے منصوبے طلب کر لئے۔انہوں نے پیر کے روز ایم سی کلر سیداں میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں سٹی میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جاری بیشتر منصوبوں پر کام مکمل ہو گیا جبکہ سوئی گیس کی فراہمی کیلئے ایک کڑور روپے کے منصوبے تیار ہو کر آ گئے ہیں جن پر آئندہ چند دنوں میں کام شروع ہو جائے گا۔اب تنظیمی عہدیداران فیصلہ کریں گے کہ ان کے منصوبے کہاں کہاں خرچ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ نالہ کانسی کلر سیداں کے پل کی مرمت کا 90 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کلرسیداں شہر میں چالیس کنال پر مشتمل جگہ پر تحصیل ایڈمنسٹریشن کے دفاتر اور سپورٹس جمنازیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔کلر سیداں میں سوئی گیس کے کم پریشر میں تیزی لانے کیلئے 9 کروڑ روپے کی لاگت سے ایس ایم ایس سسٹم لگانے کے لئے ملک سہیل اشرف کو جگہ کے انتخاب کی ذمہ داری دے دی۔انہوں نے بتایا کہ نوتھیہ شاہ باغ کی روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے چیف منسٹر ڈائریکٹو جاری ہو گیا ہے جبکہ چھ کروڑ روپے کی لاگت سے گکھڑ ادمال روڈ کی تعمیر تکمیلی مراحل میں ہے جبکہ کلر سیداں تا دانگلی روڈ سمیت دو سڑکوں کی مرمت میں کوالٹی کی شکایات ہیں جس کیلئے انہوں نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر اور دیہی علاقوں میں برابر کی سطح پر واٹر سپلائی کا پانی تقسیم کیا جائے گا۔ بعد ازاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریکوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں وہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا،درجنوں ارکان اسمبلی کی موجودگی میں بھی لاہور کا جلسہ ناکام ہوا۔ہم جس وقت اور جہاں چاہیں لاکھوں کا جلسہ کر سکتے ہیں۔عمران خان کی جنگ قوم کیلئے جبکہ اپوزیشن لیڈرز کی جنگ کرپشن کے کیسز کے خاتمے کیلئے ہے۔اپوزیشن لیڈر ز چور جبکہ ہمارا لیڈر ایماندار ہے جس کی فیکٹریاں ہیں نہ ہی ان پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام۔عمران خان واحد لیڈر ہے جسے عدالتوں نے بھی صادق و آمین کہہ دیا ہے۔اپوزیشن کی جنگ اپنے لئے جبکہ عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔احتجاجی تحریکیں لیڈر شپ کی کریڈیبلٹی سے، عوامی حمایت یا پھر عوامی ایشوز پر چلا کرتی ہیں۔جس علاقے میں دس ایم این ایزاور 18 ایم پی ایز ارکان پارلیمنٹ ہوں وہاں سے پانچ پانچ سو کے افراد جلسے میں لے کر آنا باعث شرم ہے۔اپوزیشن لیڈرز چور جبکہ ہمارا لیڈر ایماندار ہے جس کی فیکٹریاں ہیں نہ ہی کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام،عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہیں عدالتوں نے بھی صادق و آمین کہا ہے۔

Kallar Syedan; PTI North Punjab President and Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi, while announcing a grant of Rs. 22 crore for the improvement of Kallar Syedan ​​city and each union council will get 60 Lakh Rps for improvement.

چوکپنڈوری اور اس کے ذیلی بازاروں میں اپنی مدد آپ کے تحت پونے دو لاکھ روپے کی لاگت سے 16 عدد سی سی ٹی وی کیمرے،50عدد مقدس اوراق کے ڈبے،16 عدد ڈسٹ بن کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے

CCTV camera and other security devices bought by Chauk Pindori traders

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— چوکپنڈوری اور اس کے ذیلی بازاروں میں اپنی مدد آپ کے تحت پونے دو لاکھ روپے کی لاگت سے 16 عدد سی سی ٹی وی کیمرے،50عدد مقدس اوراق کے ڈبے،16 عدد ڈسٹ بن کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے جن کی تنصیبات کا عمل بھی جلد ہی شروع ہو جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں سٹریٹ لائٹس بھی لگا دی جائیں گی۔ادھر شہر کے وسط میں عرصہ دراز سے قائم مسافر گاڑیوں کے غیر قانونی اسٹینڈ کو ختم کر کے تمام گاڑیوں کو پرائیویٹ پارکنگ میں شفٹ کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔مین چوک میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی اور اس پر وارڈنز کے ذریعے سختی سے عملدآمد کروایا جائے گا۔شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کیلئے تحصیل انتظامیہ سے جلد مذاکرات کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے تا کہ چوکپنڈوری کو ایک مثالی شہر بنایا جا سکے۔

پنجاب بار کونسل نے راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کو نئے سال برائے 2021 کے انتخابات کیلئے چیئرمین الیکشن بورڈ نامزد کر دیا ہے

Punjab Bar Council nominates Raja Gulfraz Ahmed Advocate as Chairman Election Board for New Year 2021 Elections

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب بار کونسل نے راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کو نئے سال برائے 2021 کے انتخابات کیلئے چیئرمین الیکشن بورڈ نامزد کر دیا ہے جنہوں نے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جاری کئے جائیں گے، 24 دسمبر کو کاغذات کی وصولی،02 جنوری کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی،04 جنوری کو کاغذات کی واپسی ہو گی اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔ دریں اثناء 12 کے قریب متوقع امیدواروں سے اپنی ڈگری چیئرمین الیکشن بورڈ کے پاس جمع کروا دی ہیں جنہیں تصدیق کے لیے پنجاب بار کونسل میں بھیجوایا جا رہا ہے،الیکشن 9 جنوری 2021 کو ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button