DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Internet (DSL) service at Kahuta Grid Station has been shut down due to incompetent staff of PTCL

محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ کے نااہل عملے کی من مانیاں ایک ماہ سے کہوٹہ گریڈ اسٹیشن میں انٹرنیٹ (ڈی ایس ایل) کی سر وس بند۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ کے نااہل عملے کی من مانیاں ایک ماہ سے کہوٹہ گریڈ اسٹیشن میں انٹرنیٹ (ڈی ایس ایل) کی سر وس بند۔بار بار اطلاع کر نے کے باوجودکوئی بھی عمل درآمد ناں ہو سکا مجبور عوام علاقہ نے پی ٹی سی ایل کی سروس بند کرا کر دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کا سروس لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے کہوٹہ گریڈ اسٹیشن میں انٹرنیٹ (ڈی ایس ایل) کی سر وس بندمکمل طور پر بند ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے متعدد بار محکمے کے افراد کو آگا ہ کیا مگر انہوں نے کام کر نا تو در کنار بات سننا بھی گوارہ ناں کیا محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ میں تعینات مقامی افراد جو کہ کہوٹہ کے ہی رہائشی ہیں آفس میں حاضری والے رجسٹر پر حاضری لگا کراپنے گھروں کا نکل جاتے ہیں آفس سارا دن خالی پڑھا رہتا ہے ایک ملازم صرف آفس کی دیکھ بھال کے لیے ہوتا ہے جس کو کام کا بلکل اتہ پتہ نہیں ہوتااگر آفس میں کوئی کمپلین در ج کرائی جائے تو محکمہ پی ٹی سی ایل کا نااہل عملہ آگے سے بہانے بازیاں کر تا رہتا ہے محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ گریڈ اسٹین کے صارفین نے متعلقہ محکمے کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے ہم نے مجبور ہو کر دیگر کمپنیوں کا سروس لگوا رہے ہیں مگر خدار ہ ان ملازمین کو کام کرنے کے احکامات جا ری کیے جا ہیں ہم غریب عوام کے ٹیکسوں سے پرکشش تنخواہ لیتے ہیں اور سارا سارا دن دفتر سے آوٹ گھومتے پھر تے رہتے ہیں۔

Kahuta; Internet (DSL) service at Kahuta Gride Station has been shut down for over a month. Despite repeated reports, no action has been taken. internet service has been shut down and public are now forced to use other private companies.

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات راجہ عاصی جنجوعہ کے والد راجہ نذیر احمدوفات پا گئے

PML-N Youth Wing Tehsil Kahuta Secretary Information and Broadcasting Raja Asi Janjua’s father Raja Nazir Ahmad passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات راجہ عاصی جنجوعہ کے والد راجہ نذیر احمدوفات پا گئے نمازے جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔نمازئے جنازہ مولانا حافظ عبداللہ عابد نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں صدر اہلیسنت وجماعت مولانا ادریس ہاشمی،مولانا ہاشم ظہور نقیبی، سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ، مسلم لیگ ن کے رہنماء معروف قانون دان راجہ سخاوت حسین ایڈوکیٹ،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین، سابق کونسلرراجہ حسنین جنجوعہ، سابق کونسلر راجہ گلزار، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،ذوالفقار علی ستی،راجہ امتیاز آف کروٹ،راجہ خورشید آف گوہڑہ راجگان،ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،پٹواری راجہ احتشام،ن لیگ یوتھ ونگ کے سرفراز قریشی،حامدلطیف ستی،عابد اقبال عباسی،شیخ ظہور احمد،شیخ خالد محمود، صدر مسلم لیگ ن یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ، قاری عبدالرحیم نارہ، ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی، افتخار احمد غوری،افضال شمسی،احتشام کیانی، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت کی۔

سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام

City President PML-N Dr Muhammad Arif Qureshi’s mother Dua Qul observed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔۔
سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام۔کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شر کت۔گذشتہ روز قبل معرف سیاسی وسماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،اختر قریشی، امجد قریشی، وحید قریشی،وسیم قریشی اور ندیم قریشی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر اہلیسنت وجماعت مولانا ادریس ہاشمی، مولانا حافظ محمد تاج،مولانا ہاشم ظہور نقیبی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،ن لیگ یوتھ ونگ کے سرفراز قریشی،حامدلطیف ستی،شیخ ظہور احمد،شیخ خالد محمود، صدر مسلم لیگ ن یوسی لہڑی راجہ فیاض یعقوب جنجوعہ، ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی، افتخار احمد غوری،افضال شمسی،احتشام کیانی، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد کی شر کت اپنے خطاب میں صدر اہلیسنت وجماعت مولانا ادریس ہاشمی نے قرآن و حادیث کی روشنی میں والدین کی عظمت و شان بیان کی ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ایک غم میں شریک ہونے والے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا گیا آخر میں اجتماعی طور پر مر حومہ مائی صاحبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور تمام شر کاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button