DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Imran Sabir Ch, a teacher of Gov Higher Secondary School, Choa Khalsa, elected unopposed as the Vice President of PTU, Rawalpindi District.

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے معلم عمران صابر چوہدری پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے معلم عمران صابر چوہدری پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سالانہ الیکشن کے لیے یونائٹیڈ گروپ سے نائب صدارت کے لیے کاغذات جمع کرا رکھے تھے مقررہ وقت تک کسی مقابل امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اس طرح یونائیٹڈ گروپ کا پورا پینل بلامقابلہ منتخب ہو گیا چوہدری عمران صابر معروف ماہر تعلیم چوہدری محمدصابر مرحوم کے فرزند ہیں اور گاؤں کھناہدہ کے رہائشی ہیں۔

Kallar Syedan; Imran Sabir Chaudhry son of Ch M Sabir of village Khanadah, a teacher of Government Higher Secondary School, Choa Khalsa, has been elected unopposed as the Vice President of Punjab Teachers Union, Rawalpindi District. No contesting candidate submitted papers. Thus, the entire panel of United Group was elected unopposed.

شاہ باغ کے قریب پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گن مین اور کیشئر کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

Two men arrested for firing on a a cashier during robbery at a petrol pump near Shah Bagh have been sentenced to death and fined Rs 100,000 each.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی افضل حسین منجوکا نے کلر سیداں روات روڈ پر شاہ باغ کے قریب پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گن مین اور کیشئر کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔ فروری 2019 میں پٹرول پمپ پر دو مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر گن مین محمد صدیق سکنہ بھورا حیال اور کیشئروقار حسین ساکن مالی چوآخالصہ کو گولیاں مار کر قتل کرکے فرارہو جانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول محمد صدیق کے بیٹے عامر صدیق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا کہ رواں برس تھانہ کہوٹہ میں ڈکیتی کی ایک واردات میں گرفتار ہونے والے دو ملزمان عبدالوہاب اور عدنان فاروق نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں ایک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی تھی اور مزاحمت پر دوافراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔مدعی کی جانب سے راجہ عابد حسین دانیال ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

چک ستھوانی میں چوری کی واردات

Burglary committed in village Chak Sathwani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کے قریب چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان کمروں کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔چوری کی یہ واردات یونین کونسل کنوہا کے گاؤں چک ستھوانی میں پیش آئی جہاں مرزا شکیل نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بہنوئی کا گزشتہ رمضان میں انتقال ہو گیا تھا اور گھر میں صرف بیوہ بہن ہی رہائش پذیر تھی جو رات کو اپنے گھروں کو تالے لگا کر ہمارے گھر آ جاتی ہے۔گھر میں ایک عدد کان بھی بنائی ہوئی ہے اور جب صبح آ کر دیکھا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور تمام کمروں اور الماریوں میں موجود سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ گھر میں اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی،طلائی زیورات اور ایک بکس میں موجود ان سلے قیمتی کپڑے چوری کر لئے گئے ہیں۔نامعلوم ملزمان کارروائی کے دوران چائے بنا کر بھی پیتے رہے۔

ریٹائرڈ کیپٹن مرزا پرویز اور سابق کونسلر مرزا عبدالرحمان کی والدہ انتقال کر گئیں

The mother of retired Captain Mirza Pervez and former Councilor Mirza Abdul Rehman passed away in Dodhilli

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریٹائرڈ کیپٹن مرزا پرویز اور سابق کونسلر مرزا عبدالرحمان کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں دودھلی میں ادا کی گئی جس میں جے یو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی، راجہ محمد صفدر کیانی،، راجہ ندیم احمد،چوھدری صداقت حسین،ٹھیکیدار محمد بشارت،راجہ جاوید،چوھدری شیراز،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن فیاض،مرزا جلیل الرحمان،ماسٹر محمد ظہیر،مبارک شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ اہلکار شوکت محمود بھٹی انتقال کر گئے نمازجنازہ موھڑہ دھیال کنوھا میں ادا کی گئ

Retired PTCL official Shaukat Mehmood Bhatti passed away. Funeral prayers were offered at Mohra Dhayal Kanoha.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریٹائرڈ کیپٹن مرزا پرویز اور سابق کونسلر مرزا عبدالرحمان کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں دودھلی میں ادا کی گئی جس میں جے یو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی، راجہ محمد صفدر کیانی،، راجہ ندیم احمد،چوھدری صداقت حسین،ٹھیکیدار محمد بشارت،راجہ جاوید،چوھدری شیراز،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن فیاض،مرزا جلیل الرحمان،ماسٹر محمد ظہیر،مبارک شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button