DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Residence in Kahuta suffer with no or very low gas pressure supply

کہوٹہ میں سردی کی شدید لہر پہلے سے بے حد کم گیس کا پریشر بند گریڈ اسٹیشن، محلہ ادوالہ، فاروق کالونی، دھپری ودیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کے ساتھ بے انصافیاں۔روٹی کھانا تو دورکی بات روٹی “پکانا”کی عذاب بن گیا کہوٹہ میں سردی کی شدید لہر پہلے سے بے حد کم گیس کا پریشر بند گریڈ اسٹیشن، محلہ ادوالہ، فاروق کالونی، دھپری ودیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر عوام علاقہ شدید پریشانی کا شکار بچے سکولوں میں بغیر ناشتہ جانے لگے جبکہ خواتین راتوں جاگ جاگ کر کھانا پکانے کے بندوبست کرنے لگی تبدیلی کے دعوے دار آئے روز عوام کو مشکلات میں ڈھنسنے لگے عوال علاقہ کا شدید احتجاج جبکہ سلینڈر بھی عوام کی پہنچ سے دور ایم این اے صداقت علی عباسی ایسا لگتا ہے کہ کہوٹہ سے انکا دور دور تک واستہ نہ ہے انکی عدم دلچسپی کی وجہ سے کہوٹہ مزید پسماندہ تر ہوتا جا رہا ہے عوام علاقہ شہریوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب و دیگر اعلیٰ حکام سے گیس فراہمی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا۔

Kahuta; The residence of Kahuta are suffering from low gas pressure supply in cold weather, the local public furious at current administration have threatened to protest.

ڈاکٹر محمد عارف قریشی میڈیکل ڈائریکٹر الشہباز کمپلیکس کہوٹہ کی ممتاز مسلم لیگی شخصیت الحاج محمد اسلم بانی کی عیادت

Dr Muhammad Arif Qureshi meets Medical Director Shahbaz Complex Kahuta, Prominent Muslim League Personnel Alhaj Muhammad Aslam Bani

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی میڈیکل ڈائریکٹر الشہباز کمپلیکس کہوٹہ کی ممتاز مسلم لیگی شخصیت الحاج محمد اسلم بانی کی عیادت۔جلد صحت یابی کی دعا ء علاقائی اور ملکی سیاست پربھی گفتگو کی۔گذشتہ روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی میڈیکل ڈائریکٹر الشہباز کمپلیکس کہوٹہ، سیکرٹری ایم سی کہوٹہ ذوالفقار علی ہاشمی اورذوالفقار علی قریشی نے گزشتہ روز کلر سیداں کی ممتاز مسلم لیگی شخصیت الحاج محمد اسلم بانی کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے وہاں پر انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی جس پر الحاج محمد اسلم بانی نے عیادت کے لیے آنے والوں کے لئے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف شہباز شریف مریم نواز اور دیگر سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے

حافظ خادم حسین رضویؒ جیسی عظیم شخصیات صدیوں بعد پید ا ہوتے ہیں, ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ

Great personalities like Hafiz Khadim Hussain Rizvi are born rare in centuries, Malik Kaleem Hussain Awan Chairman Mureed Awan Welfare Society Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حافظ خادم حسین رضویؒکا مشن تاقیامت جاری رہے گا عالم اسلام کے مسلمانوں کے سینے میں عشق مصطفی ﷺ کی جو شمع انہوں نے اپنے وعظ سے جلا ئی ہے اس میں قیامت تک ذرہ برابر کمی نہیں آئے گئی کی وفات سے پید ا ہونے خلا تاقیاقت پر نہیں ہو گا وہ تمام عالم اسلام ایک سچے، پکے عاشق عاشق رسول ﷺ تھے جنہوں نے حقیقی معنوں میں دین محمدی پر پہرہ دیا ہے نبی پاک ﷺ کی شان میں جب کسی گستاخ نے گستاخی کی کوشش کی حافظ خادم حسین رضوی ؒ ان طاغوتی طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی کی دیوار کی طرع کھڑئے ہو جاتے تھے نبی پاک ﷺ کی ناموس پر جس طرع انہوں نے پہرہ دیا اس کی مثال نہیں ملتی عالم اسلام ایک سچے عاشق رسول ﷺاور دین کے سپاہی سے محروم ہو گیا ہے حافظ خادم حسین رضویؒ جیسی عظیم شخصیات صدیوں بعد پید ا ہوتے ہیں ہم اس غم کی گھڑی میں ان کے لواحقین،ان کے شاگردوں اور ان کے چاہنے والوں کے غم میں برابر شریک ہیں انہوں نے کہا کہ میں اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک حافظ خادم حسین رضویؒ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب عطا فرماہیں۔

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے انتحابات۔ راجہ طاہر محمود صدر جبکہ کہوٹہ کے رہائشی ماسٹر راجہ تیمور اختر ضلع راولپنڈی کے نائب صدر منتحب

Punjab Teachers Union Rawalpindi District Elections. Raja Tahir Mehmood elected President while Kahuta resident Master Raja Taimur Akhtar elected Vice President of Rawalpindi District

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے انتحابات۔ راجہ طاہر محمود صدر جبکہ کہوٹہ کے رہائشی ماسٹر راجہ تیمور اختر ضلع راولپنڈی کے نائب صدر منتحب۔ عوام علاقہ عزیز و آقارب کی جانب سے مبارکباد۔ تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے انتحابات ہوئے جن میں صدر راجہ طاہر محمود منتحب جبکہ ماسٹر راجہ تیمور نائب صدر ضلع راولپنڈی منتحب ہوئے راجہ تیمور اختر اس سے قبل بھی پی ٹی یو میں اسی عہدے پر رہتے ہوئے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے تھے انھوں نے اس موقع پر اپنے پینل کے نو منتحب عہدیدران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام علاقہ اور عزیز و آقارب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑونگا۔صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی سمیت دیگر ممبران پریس کلب کہوٹہ نے ماسٹر راجہ تیمور اختر ضلع راولپنڈی کو نائب صدر منتحب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button