DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Woman shot and injured by a stray bullet during a wedding air firing celebrations

سیالی عمر خان ,ولیمہ کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ولیمہ کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔مسماۃ نثار فاطمہ بیوہ محمد طارق سکنہ سیالی عمر خان نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں جمعرات کے روز دن ڈیڈھ بجے کے قریب گھر سے کچھ فاصلے پر واقع اپنی زمین سے منگ پھلی نکال رہی تھی اور اس موقع پر میرا بیٹا بھی میرے ساتھ کام کر رہا تھا۔ہمارے گاؤں کے محمد یاسر کی شادی اور ولیمہ کی خوشی میں دلہا یاسر کے دوست، داؤد،اسجد محموداور وسیم جن کے ہمراہ 10/12 افرادبھی تھے آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر شدید فائرنگ کرتے جا رہے تھے کہ اسی دوران دو عدد فائر یکے بعد دیگرے مجھ لگے، پہلا فائر دائیں بازوں پر جبکہ دوسرا دائیں ٹانگ کی ران پر لگا جس سے میں زخمی ہو گئی۔

Kallar Syedan; Nisar Fatima’s widow of Muhammad Tariq, resident of Siyali Umar Khan, stated in a state of shock that I was extracting peanuts from my land some distance from my house at around 1.30 pm on Thursday and on this occasion my son also was working with me, Dawood, Asjad Mahmood and Waseem, friends of the bridegroom Yasir, who were accompanied by 10/12 people in our village, were armed with firearms and started firing fiercely at the same time. I was shot one after the other, the first on the right arm and the second on the thigh of the right leg. Nisar Fatima was taken to hospital where she is recovering.

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پیر کے روز کلر سیداں سمیت چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں بیک وقت احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

Simultaneous protest rallies were held in Choa Khalsa, Sir Sooba Shah, Doberan Kallan, Chauk Pindori and Shah Bagh, including Kallar Syedan, on Monday against the publication of blasphemous sketches.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پیر کے روز کلر سیداں سمیت چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری اور شاہ باغ میں بیک وقت احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن کے شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔کلر سیداں کی مرکزی ریلی مرید چوک سے شروع ہو کر کلر سیداں چوک میں پہنچ کر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں مولانا خلیل الرحمان، مولانا قاسم چلاسی،جاویداقبال،راجہ ازرم سیالوی،سید زبیر احمد شاہ،اعجاز بٹ،عاطف اعجاز بٹ،شہزاد اکبر بٹ، چوہدری اخلاق حسین اورعامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور کسی کو توہین رسالت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اس موقع پر شرکاء نے قرار داد کی شکل میں چھ نکات پیش کئے جنہیں بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔نکات میں شرکاء نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے اپنا سفیر واپس بلوائے اور ان کے سفیر کو ملک بدر کرے۔تمام اسلامی ممالک اکٹھے ہو کر فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے ملک میں جہاں جہاں بھی کوئی مظاہرہ ہو حکومت ان کو تحفظ فراہم کرے نہ کہ ان پر کیس بنائے۔گزشتہ دنوں ختم نبوت پر حملہ آوور راشد نامی ملعون کو فی الفور پھانسی اور خواس ملعون دجال کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔شاہ باغ کی ریلی کی قیادت سید مداح حسین شاہ،ارشد بٹ،راجہ فیصل زبیر،ارشد قریشی،چوہدری اسرار،ماسٹر عبدالمجید نے کی۔چوکپنڈوری کی ریلی کی قیادت راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ،چوہدری یاسر ولایت،علامہ فخر نوید صدیقی اور قاری تنزیل الرحمان نے کی۔چوآخالصہ کی ریلی کی قیادت انجمن تاجراں کے صدر شیخ قلب عباس،جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی اور دیگر نے کی۔احتجاج کے دوران تاجروں نے ایک گھنٹہ تک شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی۔احتجاجی ریلیوں میں نجی سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی صدر کیخلاف نعرے درج تھے۔

محلہ غوثیہ میں ایک ہی رات میں تین د کانوں کے تالے ٹوٹ گئے

In Mohalla Ghousia, three shop locks were broken in one night

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کے نواحی محلہ غوثیہ میں ایک ہی رات میں تین د کانوں کے تالے ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لے اڑے۔ محمد امتیاز نے بتایا کہ اس کی دکان سے چار ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز کارڈز، ایک عدد موبائل فون مالیتی پندرہ سو روپے جبکہ 3500 روپے کی نقدی چوری کر لی گئی۔ امتیاز چاول فروش کی دکان سے 3800روپے کی کیش اور مون جنرل سٹور سے سیگریٹ مالیتی گیارہ ہزار روپے اور تین ہزار روپے کی نقدی چرا لی گئی جبکہ دیگر تین دکانوں کے تالے توڑنے کے بعد وہاں سے کچھ نہ مل سکا۔

کلر سیداں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسسلسلہ جاری، سب انسپکٹرراجہ محمد جوا د نے دوران کاروائی02 منشیات فروش گرفتار

Police continues operations against criminal elements, Sub-Inspector Raja Muhammad Jawad arrested 02 drug dealers during the operation.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسسلسلہ جاری، سب انسپکٹرراجہ محمد جوا د نے دوران کاروائی02 منشیات فروش گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے 2کلو 505 گرام چرس برآمد کر لی۔کلر سیداں پولیس نے سورس رپورٹ پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں، منشیات فروش محمد زبیر سے 2کلو 105 گرام چرس اور غضنفر اقبال عرف جنوں سے 400 گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل میاں افضال احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس اور پولیس ٹیم نے کیں منشیات فروشوں کے انکشاف پر دیگر سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کے سلسلہ کو جاری رکھا جائیگا، ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس کا عزم ادہر ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد کی ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل اور کلر سیداں پولیس کو شاباش دی گئی۔

آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں مرمت کے لیے بروز منگل ابرار فیڈر بند رہے گا

Ibrar feeder will be closed on Tuesday for repair

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے اعلامیہ کے مطابق لائنوں کی مرمت کے لیے آج بروز منگل ابرار فیڈر صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دن ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے گاجس سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button