DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Ch Umar Farooq President PML-N arrives at Zaman house for consultative meeting

چوہدری عمر فاروق صدر ضلع راولپنڈی کی مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس برائے 7 نومبر ورکر کنونشن راولپنڈی کے بعد گوجر خان زمان ۂاوس آمد

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) … چوہدری عمر فاروق صدر ضلع راولپنڈی کی مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس برائے 7 نومبر ورکر کنونشن راولپنڈی کے بعد گوجر خان زمان ۂاوس آمد مسلم لیگ ن کے قید رہنما چوہدری محمد ریاض اور فیملی سے مکمل یکجہتی مشکل کی اس گھڑی میں ساری مسلم لیگ متحد ہے اور چوہدری ریاض صاحب کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے صدر مسلم لیگ ن گوجرخان راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ سے موجودہ سیاسی و ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور سات نومبر کے جلسہ میں گوجرخان سے ذیادہ سے ذیادہ مسلم لیگی کارکنوں اور راہنماوں کی شرکت یقینی بنانےکے لئے کوششیں تیز کریں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد جہانگیر ، سابق کونسلر راجہ آفتاب ، چوہدری محمد خالد ، مرزا انوار و دیگر بھی موجود تھے ۔

Gujar Khan; Chaudhry Umar Farooq President Rawalpindi District PML-N arrived at Zaman house for Consultative Meeting for November 7 Convention. At the meeting PML-N’s imprisoned leader Chaudhry Muhammad Riaz was praised and the entire PML-N is united in this hour of solidarity. And appreciates the sacrifice of Chaudhry Riaz.

President PML-N Gujar Khan discussed the current political and national situation with Raja Muhammad Hameed Advocate and in the meeting on November 7, more and more Muslim League workers and leaders from Gujar Khan Intensify efforts to ensure participation PML-N leader Khawaja Muhammad Jahangir, former councillor Raja Aftab, Chaudhry Muhammad Khalid, Mirza Anwar and others were also present on the occasion.

چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں انڈر میٹرک جعلی ڈاکٹر کا کلینک دوسری مرتبہ سیل کر دیا گیا

Doctor’s clinic sealed for second time in Dhanda near Chak Bale Khan

گوجرخان, چک بیلی خان ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں انڈر میٹرک جعلی ڈاکٹر کا کلینک دوسری مرتبہ سیل کر دیا گیا طاہر نامی جعلی ڈاکٹر عرصہ دراز سے دھندہ سٹاپ پر نانم زاہد کلینک کے نام سے جعلی کلینک چلا رہا تھا کچھ عرصہ قبل محکمہ صحت نے سینکڑوں لوگوں کو موت کے منہ میں جھونکنے والے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کر کے کلینک سیل کر دیا تھا جعلی ڈاکٹر طاہر نے چند روز بعد سیل کوتوڑ کر سامان نکالا اور دھندہ سٹاپ پر ہی دوسری جگہ اپنا مذموم دھندہ پھر شروع کر دیا جعلی ڈاکٹر سرکاری سیل توڑنے کے بعد ڈھول بجا کر لوگوں کو یہ تاثر دیتا رہا کہ وہ جعلی ڈاکٹر نہیں بلکہ اصلی ہے محکمہ صحت کو علم ہوا تو اس نے دوبارہ کاروائی کر ڈالی اور نئی جگہ شفٹ ہونے والی پانچوں دکانوں کو سیل کر دیا جعلی ڈاکٹر طاہر خود انڈر میٹرک ہے علامتی طور پر کسی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کا نام استعمال کرتا ہے جبکہ وہ ڈاکٹر کبھی بھی اس کے کلینک میں دیکھا نہیں گیا طاہر نے چھاپہ مارنے والی ٹیم کی کسی با اثر آدمی سے بات کروانے کی کوشش کی لیکن ٹیم نے اس کی ایک نہ سنی اور کاروائی مکمل کر ڈالی طاہر ہر حکومتی پارٹی کے لوگوں کیساتھ اثر ورسوخ قائم کر لیتا ہے اور اپناموت کی سوداگری کا یہ دھندہ بچا لیتا ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس موت کے سوداگر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button