DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Ch M Akram and family donated 1.4 million rupees for science hall in GHS Bhadana

چوہدری محمد اکرم اور فیملی کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ کے لئے چودہ لاکھ روپے مالیت کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہال کا عطیہ

Gujar Khan- Ch M Akram and family from Sheffield UK donated 1.4 million rupees for science hall in Bhadana high school. It is named after his father Haji M Ashraf. Construction work have been completed and hall is handed over to school. It will be used as science lab where students will be able to experiment with the scientific materials. Principal of school, teachers and members of school council has appreciated the generosity of the family and sent prayers for the family.

بیول (جہانگیر افضل ہاشمی۔ ۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ بھٹیاں بھڈانہ سے تعلق رکھنے والے ہائی سٹورز سکول شفیلیڈ(یوکے) کے استاد چوہدری محمد اکرم اور انکی فیملی کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ کے لئے چودہ لاکھ روپے مالیت کا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہال عطیہ کیا گیا ہے۔ ا س ہال کی تعمیر کے تمام اخراجات چوہدری محمد اکرم اور انکی فیملی نے برداشت کئے ہیں۔ اس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہال کو چوہدری محمد اکرم صاحب کے والد محترم کے نام پر ”حاجی محمد اشرف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہال“ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ہال کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور اسے سکول کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہاں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ کرونا کی وجہ سے طلبہ کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی وجہ سے زیادہ کمروں کی ضرورت تھی۔ اس ہال کی بروقت تعمیر سے سکول کو ایک اضافی کمرہ میسر آ گیا جس سے بہت سے طلبہ کے لئے سہولت پیدا ہوگئی۔ بنیادی طور پر اسے سائنس لیب کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں سائنس پڑھنے والے طلبہ کو پریکٹیکل کرائے جائیں گے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ کے لئے اس فیاضانہ عطیہ پر سکول پرنسپل، اساتذہ اور ممبران سکول کونسل نے چوہدری محمد اکرم اور انکی فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان سب کی درازی عمر، جان ومال، عزت و آبرو اور کاروبار میں برکت کی دعا کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button