DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The annual Urs Mubarak of renowned spiritual leader Baba Bahadur Ali Shah Qalandar held in Choa Khalsa with the participation of former PM Raja Pervez Ashraf.

معروف روحانی پیشوا بابا بہادر علی شاہ قلندر کے سالانہ عرس کی تقریب گزشتہ روز چوآ خالصہ میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی شرکت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معروف روحانی پیشوا بابا بہادر علی شاہ قلندر کے سالانہ عرس کی تقریب گزشتہ روز چوآ خالصہ میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،سید راحت علی شاہ سجادہ نشین دربار،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،راجہ پرویز اختر قادری،راجہ محمد اشتیاق،محمد اعجاز بٹ،نثار کیانی،ٹھیکیدار محمد بشارت،چوہدری محمد ایوب،راجہ عمیر طارق،راجہ محمد نواز،حوالدار محمود علی جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔ ملک کے معروف قاری صداقت علی شاہ،قاری ممتازعلی،قاری محمد اجمل قادری،ثاقب حمید نقشبندی،راجہ یامین عادل اور دیگر نے قرات اور نعت خوانی کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

پنجاب حکومت نے فوری طور پر چھ اسسٹنٹ کمشنروں کے فوری تبادلے کردیئے

The Punjab government immediately transferred six Assistant Commissioners

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب حکومت نے فوری طور پر چھ اسسٹنٹ کمشنروں کے فوری تبادلے کردیئے اے سی پنڈی کینٹ مس رمیشا جاوید کو کلر سیداں جبکہ ان کے پیشرو ناصرولایت لنگڑیال کو کمشنر دفتر لاہور تبدیل کردیا گیا۔مس نوشین اسرار اے سی پنڈی کینٹ،حافظ عمران نصیر اے سی نوشہرہ خوشاب سے کمشنر لاہور، لبہ مسیح ذیشان سب رجسٹرارداتا گنج بخش کو اے سی نوشہرہ خوشاب جبکہ سیکشن آفیسر محمد حیدر کو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرگودھا تعنیات کر دیا گیا۔

تحصیل کلر سیداں میں میلاد النبی ﷺ کا سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیر اہتمام سر صوبہ شاہ سے نکالاگیا

The biggest procession of Milad-un-Nabi in Tehsil Kallar Syedan was taken out from Sir Sooba Shah to Choa Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی تنظیم بزمِ رضائے مصطفی ﷺ کے زیرِ اہتمام گیارہ ربیع الاول رات مشعل بردار جلُوس کی قیادت پیر سید حامد علی شاہ،حاجی سردار صلاح الدین، راجہ ازرم حمید سیالوی، علامہ زاہد یوسف قادری نے کی۔بارہ ربیع الاول کا جلسہ و جلوُس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید حامد علی شاہ،جلُوس قیادت سید محمود حسین شاہ، سید زبیر علی شاہ،حافظ ملک سہیل اشرف،چوہدری شفقت محمود،سید جنید عباس،راجہ ازرم حمید سیالوی،راجہ ظفر محمود،نصیر اختر بھٹی ،محمد اعجاز بٹ،حاجی جاوید و دیگر علماء و مشائخ سیاسی و سماجی اراکین شامل تھے۔علاقہ بھر کی میلاد کمیٹیاں علماء مشائخ،نعت خواں اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺنے مرکزی جلوُس میں شرکت کی جلوُس مرید چوک سے شروع ہوا چوآ روڈ سے ہوتا ہوا سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں اختتام ہوا۔ وہاں جلسہ کا اہتمام تھا تلاوت اور چند ثنا خوانوں کی حاضری کے بعد علامہ مولانا ثنا اللہ ربانی قادری نے خطاب کیا۔علاوہ ازیں تحصیل کلر سیداں میں میلاد النبی ﷺ کا سب سے بڑا جلوس سیرت کمیٹی چوآخالصہ کے زیر اہتمام سر صوبہ شاہ سے نکالاگیا جس کی قیادت مولانا محمد سلیمان نقشبندی اور دیگر نے کی۔کئی کلو میٹر طویل جلوس موہڑہ لنگڑیال،صدرہ،لاری اڈا چوآخالصہ،مین بازار،بینک چوک،محلہ اکبری سے ہوتا ہوا دارلعلوم انوار القرآن دوبیرن روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔علاوہ ازیں دوبیرن کلاں،سکوٹ،شاہ باغ اور دیگر علاقوں میں بھی جلوس نکالے گئے۔

خاکسار مدینہ میلاد کمیٹی چوکپنڈوڑی کے ساتویں سالانہ استقبالیہ اور میلاد النبی ﷺکے موقع پر مقابلہ جات کا اہتمام کیا

Khaksar Madina Milad Committee organized competitions on the occasion of the 7th Annual Chowk Pindori Milad-un-Nabi.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…خاکسار مدینہ میلاد کمیٹی چوکپنڈوڑی کے ساتویں سالانہ استقبالیہ اور میلاد النبی ﷺکے موقع پر مقابلہ جات کا اہتمام کیا۔ مقابلہ حسن قرات میں پندرہ اور نعت خوانی میں بیس بچوں نے شرکت کی۔ حسن قرات میں حافظ حاشرمحمود،محمدبلال،حجتہ اللہ نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نعت خوانی میں جوادعلی،جوادکیانی اورعبدالوہاب نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعام، شبیہ نعلین پاک اور اسناد دی گئیں جبکہ باقی شرکائے مقابلہ میں بھی انعامات تقسیم کیئے گئے۔ اس کے علاؤہ حسب سابق مختلف میلاد کمیٹیوں اور انفرادی طور پر میلاد جلوس میں انتظامات کرنیوالے اور سرکاری اداروں کے ڈیوٹی والے احباب میں بھی یادگاری شیلڈز و اسناد اور شبیہ نعلین پاک تقسیم کیئے گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button