DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Eid Milad-un-Nabi was celebrated with great devotion and respect in Kahuta city with thousands participating in the procession

کہوٹہ شہر میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاکہوٹہ میں نکالے گئے مر کزی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ کی شر کت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاکہوٹہ میں نکالے گئے مر کزی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ کی شر کت، تحصیل انتظامیہ کہوٹہ نے انتظامی امور احسن طریقے سے سر انجام دیے۔ تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرع کہوٹہ شہر میں بھی عید میلاد النبی ﷺ اعقیدت و احترا م کے ساتھ منایا گیا کہوٹہ کے گرد و نواح سے جلوس و ریلیاں مر کزی جامع مسجد کہوٹہ میں جمع ہونا شروع ہو ئے جہاں دن 10بجے ایک بہت بڑا جلوس برآمد ہوا جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد،مولانا ادریس ہاشمی، راجہ امتیاز عالم،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،میجرشہریار جنجوعہ،راجہ وحید احمد خان،ملک منیر اعوان، غلام مر تضیٰ، عبد الصبور سیفی، راجہ امان اللہ غازی، مولا نا ہاشم ظہور نقبیی،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، حافظ انتخاب عالم،صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،راجہ طارق عظیم سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزا محمد آصف نے اپنے عملے کے ساتھ سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیے، آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے نے صفائی کے انتظامات بہتر طریقے سے کیے،سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں ملک منیب ثاقب، عبد الشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی اور دیگر نے بھی سیکورٹی کے انتظامات کو سر انجام دیا ایم سی کہوٹہ کی طرف سے جلوس پرسارے راستے عر ق گلاب نچھاور کیا جبکہ دوکانداروں نے جلوس کا مختلف مقامات بہترین استقبال کیا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواواپس مر کز ی جامع مسجدکہوٹہ میں اختتام پذید ہوا جہاں تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور پیر سید زبیر احمد شاہ بخاری ؒ کے ایصال ثواب کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

کہوٹہ کلب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی کہوٹہ کے زیر انتظام محفلِ میلاد منعقد کی گئی

Milad Ceremony was held at Kahuta Club under the management of Assistant Commissioner Kahuta Administrator MC Kahuta

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کلب میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی کہوٹہ کے زیر انتظام محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان صدر انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ نمبردار راجہ ندیم رشید نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر جنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ ملک راشد ایم او پلاننگ ایم سی کہوٹہ شاہ رخ طارق راجہ عامر اشتیاق سردار اخلاق حافظ ولید سمیت شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہِ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

معروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعا ت مقرر

Leading PML-N leader Raja Sakhawat Ali Advocate appointed Additional Secretary Information of PML-N Constituency PP-7

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعا ت مقرر۔ن لیگی کارکنوں، ور کروں، ووٹروں، سپورٹروں کی طرف سے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کو مبارکباد۔گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے ایک تقریب میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے معروف لیگی رہنماء وسینئر قانون دان راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ امیدوار برائے ویلج کونسل مواڑہ کو مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعا ت مقررکر دیا مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ و کلر سیداں کے ن لیگی کارکنوں، ور کروں، ووٹروں، سپورٹروں نے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ کو مبارکبادپیش کی نمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں اپنی قیادت او ر حلقے کے ن لیگی کارکنوں، ور کروں، ووٹروں، سپورٹروں کا شکریہ ادا کر تا ہوں او رقیادت نے جو زمہ داری میرے کندھوں پر ڈالی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا۔

صحافی راجہ عمران ضمیر اور عنائت اللہ ستی کا معرو ف شخصیت حاجی ملک یٰسین کی عیادت جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا۔

Special prayers for the speedy recovery of Haji Malik Yaseen

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صحافی راجہ عمران ضمیر اور عنائت اللہ ستی کا معرو ف شخصیت حاجی ملک یٰسین کی عیادت جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی،مذہبی وکاروباری شخصیت حاجی ملک یٰسین جن کو کچھ دن قبل ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ میں ٹوٹ گئی تھی اور وہ کچھ دن ہستپال میں رہنے کے بعد ان کو ہسپتال سے گھر میں منتقل کر دیا گیا تھاگذشتہ روز تحصیل کے کہوٹہ کے معروف صحافی،کالم نگار و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے حاجی ملک یٰسین کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا دی۔

کمانڈر عظیم کی بیٹی سپر د خاک نمازے جنازہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی

The funeral prayers of the daughter of Commander Azeem were attended by a large number of locals

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کمانڈر عظیم کی بیٹی سپر د خاک نمازے جنازہ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔گذشتہ روز قبل کمانڈر عظیم کی بیٹی،جنرل شفیق،کیپٹن وقار کی ہمشیرہ، کرنل عامر،انسپکٹر وقاص کی والدہ محترمہ اور ذوالفقار علی ستی کی کزن وفا ت پا گیں تھیں ان کی نمازے جنازہ ٹھنڈا پانی کے مقام پر ادا کیا گیا مر حومہ کی نمازے جنازہ ممتاز عالم دین صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں ایم پی اے میجر لطاسب ستی، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ، بر گیڈئیرسر جاوید ستی، راجہ وحید احمد خان کہوٹہ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،چیئرمین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت۔

Show More

Related Articles

Back to top button