DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; As in the rest of the country, Millad celebrated in Islam pura Jabber with religious fervor, devotion and respect.

ملک بھر کی طرح اسلام پورہ جبر میں بھی جشن ولادت باسعادت مذہبی جوش و جزبے عقیدت و احترام سے منایا گیا

گوجرخان ,جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— ملک بھر کی طرح اسلام پورہ جبر میں بھی جشن ولادت باسعادت مذہبی جوش و جزبے عقیدت و احترام سے منایا گیا،دن کا آغاز نماز فجر سے پہلے درودو سلام کی محفل سے ہوا نماز فجر کے بعد ناشتہ تقسیم کیا گیا جبکہ صبح دس بجے رتالہ،مندہال،گولین موہڑہ بھٹیاں،جمیل پورہ،بورگیاں و دیگر علاقوں سے ریلیاں مقرر وقت پر رتالہ موڑ جبر میں جمع ہوگئیں جس کے بعد ایک بڑا مرکزی جلوس اسلام پورہ جبر بازار میں گزرتا ہوا با باسائیں مرچو قلندر کے مزار پر مختصر محفل کے بعد مرکزی جامع مسجد میں احتتام پذیر ہوا جلوس کی صدارت علامہ پروفیسر نثار الرحمن صدیقی،حافظ خلیق الرحمن،شیخ عبدالقدوس و دیگر کر رہے تھے جبکہ شیخ عبدالقدوس کی جانب سے فرانس کے صدر کی تصویر کا پینا فلیکس جبر بازار میں لگایا گیا اور تمام مرکزی جلوس کے شرکاء فرانس کے صدر کی تصویر روندتے ہوئے آگے بڑھتے گئے اور اپنی نفر ت کا اظہار کیا نماز جمعہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت علامہ مفتی محمد ذکا اللہ رضوی آف گوجرانوالا نے کہا ہے کہ اسوہ رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ سکون قلب کے لئے ذکر اللہ کی ضرورت ہے تو ساتھ ہی زندگی میں برکت کے لئے اپنے آخری نبی ﷺکی سنت پر پیروی ضروری ہے۔آخر میں ملکی سلامتی و خوشحالی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button