DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Millad procession taken out in Noor, Jatli, Ratial, Devi, Dhok Wahab, Mohra Hayat, Jhangi and other villages with religious devotion and respect.

ہر طرف رنگ و نور کی برسات، جاتلی،رتیال،دیوی،،ڈھوک وہاب،موہڑہ حیات،جھنگی اور دیگر دیہاتوں میں 12ربیع اول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

گوجرخان,جاتلی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—ہر طرف رنگو نور کی برسات، جاتلی،رتیال،دیوی،،ڈھوک وہاب،موہڑہ حیات،جھنگی اور دیگر دیہاتوں میں 12ربیع اول مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا جلوس بخیریت اپنی مقررہ کردہ منزل بابا روڈے شاہ اختتام پذیر ہوا ایس ایچ او تھانہ جاتلی اور ان کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو بہترین ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے پر میلاد کمیٹیوں نے شکریہ اداکیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 12ربیع اول کے جلوسوں کی طرح گاؤں جاتلی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس مذہبی عقیدت احترام سے منایاگیاجلوس کا آغاز انتہائی سخت سیکورٹی کے حصار میں صبع 8بجے مرکزی جلوس جامع مسجد جاتلی سے بر آمد ہوا برقی قمقوں ااور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجائے گے راستوں سے گزرنے والے جلوس پر خواتین نے گھروں کی چھتوں سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا جلوس میں نمبر دار عثمان،راججی کامران امیر،راجہ عدنان امیر،تضمل کلیم،راجہ عاقب نے اپنے گھوڑوں کے ساتھ جلوس میں شرکت کی جلوس کی قیادت مرکزی جامع مسجد کے خطیب قاری محمد رفیق چشتی صاحب نے کی جلوس جب میلاد چوک پہنچا تو وہاں پر نعت خوانی کی گی اور علما کرام نے خطا ب کیا اس کے بعد جلوس مدنی چوک،عاشقان مصطفے چوک سے گزرا جلوس جن راستوں سے گزرا ہر طرف لبیک یا رسول ﷺ اور مرحبا مرحبا آمد مصطفے مرحبا کی صدائیں بلند ہو رہی تھی جلوس میں نوجوان،بچے،اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن راستوں سے جلوس گزر رہا تھا ان راستوں میں گاؤں کے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں کے باہر لنگر کا اہتمام کیا ہوا تھا جو کہ جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا راجہ مسعود سرور نے گھڑ سواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں کیش انعامات تقسیم کیے ینگ مسلم فیڈریشن جاتلی کے نوجوانوں نے بھی جلوس میں اپنے طور پر بھی سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیے جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بابا نور محمد المعروف باباروڈے شاہ کے دربار پر پہنچ کر اختتام پذیر ہواوہاں پرعلما کرام حافظ آصف،مولوی توقیر،قاری محمد رفیق خطیب جامع مسجد جاتلی نے خطاب کیا بعد ازاں دعا کی گی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا

Show More

Related Articles

Back to top button