DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Begum Akhtar Memorial School, a private educational institution for the last 12 years in Maira Sangal turned out to be unregistered.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ مہیرہ سنگال کے قریب گزشتہ 12 سال سے چلنے والا ایک نجی تعلیمی ادارہ بیگم اختر میموریل سکول غیر رجسٹرڈ نکلا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں کے نواحی علاقہ مہیرہ سنگال کے قریب گزشتہ 12 سال سے چلنے والا ایک نجی تعلیمی ادارہ غیر رجسٹرڈ نکلا۔اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے بیگم اختر میموریل سکول کا دورہ کیا اور سکول کی رجسٹریشن طلب کرنے پر سکول انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ایجوکیشن آفیسر کے مطابق سکول کی بلڈنگ بھی انتہائی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے جس کی وجہ سے والدین نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔اس موقع پر ایجوکیشن آفیسر نے سکول انتظامیہ کو فوری طور پر سکول کسی دوسری جگہ منتقل کرنے اور سکول کی فوری رجسٹریشن کروانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

A private educational institution near Mahira Singal for the last 12 years turned out to be unregistered. This was revealed when Deputy District Education Officer Kallar Syedan ​​Dawood Akhtar Kayani visited Begum Akhtar Memorial School and asked for registration of the school. The school administration were left shocked. According to the education officer, the school building is also touching very dangerous levels due to which the parents have flatly refused to send their children to school. One week has been given for immediate relocation of the school and immediate registration of the school.

دس سال بعد خاتون کو ان کے نانا کی وراثت کا حق مل گیا،کیس کی سماعت کے دوران مدعی ممتاز اشرف انتقال کر گئے تھے

Ten years later, the woman inherited from her grandfather. Plaintiff, Mumtaz Ashraf died during the trial.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… دس سال بعد خاتون کو ان کے نانا کی وراثت کا حق مل گیا،کیس کی سماعت کے دوران مدعی ممتاز اشرف انتقال کر گئے تھے جس کے بعد مرحوم کی ہمشیرہ سابق لیڈی کونسلر برجیس جیلانی نے کلر سیداں کے معروف قانون دان سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اس مشہور و معروف کیس کی پیروی کی تھی جس کا گزشتہ روز سول جج کلر سیداں عمران امیر نے فیصلہ سناتے ہوئے 12 سال بعد مسماۃ برجیس جیلانی کو ان کے نانا مرحوم کی زمین کا وراثتی حق دے دیا۔

چوہدری محمد ریاض نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیئے آنے والے کلرسیداں کے پارٹی رہنماوں سے گفتگو

Ch M Riaz meets delegation from Kallar Syedan at Adiala jail

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ موجودہ وگردوں ملکی حالات میں میاں نوازشریف ہی امید کی کرن ہیں ملک کو درپیش سنگین مسائل کے حل کے لیئے عمران نیازی کو اقتدار سے الگ کرنا اشد ضروری ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیئے آنے والے کلرسیداں کے پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اوران کے حوصلے اور میاں نوازشریف سے محبت پر انہیں مبارکباد دی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق بلدیاتی چیئرمین محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،راجہ شوکت وارثی،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،نمبردار اسدعزیز،چوہدری توقیراسلم،ارشد محمود بھٹی شامل تھے۔چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تاریخی جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے میاں نوازشریف کے ووٹ کو عزت دو کے بیانیئے کی توثیق کر دی ہے گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کی کمزور دیواروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے پوری کابینہ قوم کر درپیش آٹے چینی اور اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اضافے اور نایابی پر توجہ دینے کی بجائے عمران نیازی کی وکالت میں مصروف ہے۔

حکومت منظور شدہ ہیلتھ لیوی بل پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوگئی, سی ای او اظہر سلیم

The government failed to implement the approved health levy bill, CEO Azhar Saleem said

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…حکومت منظور شدہ ہیلتھ لیوی بل پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوگئی گذشتہ سال فروری میں وزارت قومی صحت خدمات ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے ہیلتھ لیوی بل 2019 کا مسودہ پیش کیا تھا جس میں سگریٹ اور شوگر مشروبات پر ہیلتھ لیوی لگانے کی تجویز پیش کی گئی تھی کیونکہ پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں،ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) کے سی ای او اظہر سلیم نے ایک بیان کہا ہے کہ پاکستان تمباکو کے استعمال کی وسیع پیمانے پر اور عوامی صحت پر اس کے مضمر اثرات کے حوالے سے زیادہ بوجھ والے ممالک میں شامل ہے۔ جی اے ٹی ایس کے مطابق پاکستان میں 19.1 فیصد بالغوں نے کسی بھی شکل میں تمباکو کا استعمال کیا اس کے نتیجے میں تمباکو سے متعلق بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔تمباکو نہ صرف صارفین کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ یہ کم اور درمیانی آمدن والے ممالک میں غربت میں بھی اضافے کا موجب بنتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں کابینہ نے سگریٹ اور شوگر ڈرنکس سے متعلق صحت سے متعلق بل کو منظوری دی تھی مگر یہ بل کبھی بھی قومی اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ حالانکہ سگریٹ اور شوگر ڈرنکس کیلئے ہیلتھ لیوی بل کے نفاذ کے ساتھ 50 ارب مزید محصولات حاصل ہو سکتے ہیں۔

کرنل طلعت شبیر کورونا کی زد میں آگئے،یہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اپنے گھر میں ائیسولیشن میں چلے گئے

Col. Talat Shabbir go into isolation after the corona tested positive.

Col. Talat Shabbir of village Takal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ملک کے معروف تجزیہ کار شاعر و ادیب کرنل طلعت شبیر کورونا کی زد میں آگئے،یہ کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اپنے گھر میں ائیسولیشن میں چلے گئے ہیں ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں ٹکال سے ہے۔

گکھڑ حسنال کے راشد کیانی کی اہلیہ،شہریار کیانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Wife of Rashid Kiyani of Ghakkar Hasnal passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گکھڑ حسنال کے راشد کیانی کی اہلیہ،شہریار کیانی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں شیخ ساجد الرحمان،ہارون کمال ہاشمی،قمرایاز،اعجاز بٹ،راجہ پرویز اشرف،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،راجہ ازرم حمید سیالوی،حاجی ریاست حسین،راجہ ظفر محمود،مسعوداحمد بھٹی،حاجی طارق تاج،سید سجاد حسین شاہ،محسن نوید سیٹھی اور دیگر نے شرکت کی۔

عمیر یوسف انتقال کر گئے جنہیں یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں موہڑہ نجاڑ میں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Umair Yousif passed away in Morra Nijjar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری یاسر منصور کے بھائی عمیر یوسف انتقال کر گئے جنہیں یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں موہڑہ نجاڑ میں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی، ہارون کمال ہاشمی،آصف محمود کیانی،راجہ ساجد جاوید، ملک سہیل اشرف،ہمایوں خان کیانی، راجہ محمد اشفاق، راجہ محمد یوسف،راجہ آفتاب جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button