DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; The PTI government is taking all possible steps to provide relief to the people, Raja Saeed Ahmed

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے,آل پاکستان آئل ٹینکرز یونین کے صدر اور انصاف ویلفئیر تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ سعید احمد

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آل پاکستان آئل ٹینکرز یونین کے صدر اور انصاف ویلفئیر تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ سعید احمد آف گڑھیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے جبکہ صداقت علی عباسی نے اس علاقے میں سینکڑوں منصوبے شروع کرائے ہیں انشا اللہ بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیا جائیگا انھوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکالا ہوا ہے ملک کو لوٹ کر بیرون ملک عیاشی کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن اپنے اپنے مفادات کے لیے اکٹھے ہو گے انھوں نے کہا کہ انصاف ویلفئیر کے منصب پر فائز ہوا ہوں ا نشا اللہ دکھی لوگوں کی خدمت کرتا رہونگا ایک ایسی پالیسی بنائیں گے تا کہ مخیر حضرات سے ملک راس علاقے کے غریبوں کی خدمت ہو سکے انھوں نے کہا کہ عوام حوصلہ رکھیں صداقت علی عباسی عوام سے کیے ہر وعدہ پورا کریں گے میں نے عہد کیا کہ بلا تفریق عوام کی خدمت جاری رکھونگا۔

Raja Saeed Ahmed of Garhait, President of All Pakistan Oil Tankers Union and president of Insaf Welfare Tehsil Kahuta, said in a statement that the PTI government was taking all possible steps to provide relief to the people while Sadaqat Ali Abbasi Plans have been started.

ڈی ایس پی راجہ طیفور، سردار راجہ شعور اختر کے والدمحترم اور سابق ناظم راجہ الیاس اختر کے ماموں سابق چیئرمین یوسی مٹور سردار احسن اختر وفات پا گئے

Ex Chairman Mator, sardar Ahsan Akhtar passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈی ایس پی راجہ طیفور، سردار راجہ شعور اختر کے والدمحترم اور سابق ناظم راجہ الیاس اختر کے ماموں سابق چیئرمین یوسی مٹور سردار احسن اختر وفات پا گئے نمازہ جنازہ میں عسکری،سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات ہزاروں افراد کی شر کت۔مر حوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں مٹور میں اداکیا گیا نمازے جنازہ میں سنیٹر راجہ ظفر الحق،صاحبزادہ ساجد الرحمن، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل راجہ ظہیر السلام، جنرل راجہ خالد نواز جنجوعہ،ایم پی اے راجہ صغیر،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،سابق ایم پی اے شوکت بھٹی،سابق ایڈیشنل آئی جی جمیل ہاشمی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سابق بلدیاتی چیئرمینوں راجہ ندیم احمد، راجہ عامر مظہر، راجہ اشتیاق احمد، راجہ ظفر بگہاروی،راجہ فیاض احمد،راجہ شوکت حسین،سابق کونسلر نوجوان سیاسی شخصیت ثاقب ستی،پی ٹی آئی کے راجہ شاہد علی جنجوعہ،عنائت اللہ ستی،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد،صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، قاری عبدالرحیم،صدر یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ،آفتاب کیانی،راجہ ابرار تھوہا،عاصی جنجوعہ، ارسلان کیانی،کبیر جنجوعہ سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔

یوٹیلیٹی سٹوروں اور بازار میں چینی غائب

Sugar disappears in utility stores and markets

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاجبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں اور بازار میں چینی غائب سرکاری آٹا جو سہولت بازار میں ملتا ہے انتہائی ناقص ہے جبکہ گزشتہ روز اے سی کہوٹہ نے دوکانداروں کو بھاری جرمانے کیے تو تاجر بپھر گے اور اے سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا انکا موقف تھا کہ کریانہ فروشوں کو ریٹ لسٹ دی ہی نہیں گئی جبکہ جرمانہ کیا گیا انھوں نے کہا کہ اے سی کہوٹہ چھوٹے دوکانداروں کو جرمانے کرنے کے بجائے چینی اور آٹے کی میلوں پر چھاپے ماریں ہم 102روپے کلو چینی لاکر 94روپے فروخت نہیں کر سکتے جبکہ دیگر قاشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں دالیں سبزیاں ہلدی مرچ آلو پیاز مرغی انڈے بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گے شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی آٹا غائب جبکہ دیگر سامان بھی غیر معیاری ہے اسی طرح کہوٹہ شہر میں ملاوٹ شدہ دودھ دیہی کی فروخت عروج پر ہے محکمہ صحت کی ملی بھگت سے یہ دھندہ عروج پر ہے شہریوں نے کمشنر راولپنڈی،منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے مگر منڈی میں او ر ملوں میں بھی ہاتھ ڈالا جائے

کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ شر کی لاکھوں کی آبادی جدید دور میں بھی گندے نالے کا پانی پینے پر مجبور

Despite paying crores of rupees in taxes, millions of people of Kahuta are forced to drink dirty water even in modern times.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ شر کی لاکھوں کی آبادی جدید دور میں بھی گندے نالے کا پانی پینے پر مجبور ہیں دھپری،گریڈ، نواز کالونی، فاروق کالونی،محلہ آڑہ،چھنی اعوان اور دیگر علاقوں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ جب ناظم تھے تو انھوں نے22کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی کا منصوبہ شروع کیا تھا چندٹنکیاں بنی اور کچھ علاقوں میں بڑی پائپ لائن بچھائی گئی۔ مگر دو سالوں بعد مسلم لیگ ن کی حکومت کے دور میں منصوبہ ختم کر دیا گیا اس علاقے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی رہے منتحب نمائندے بھی مگر کسی نے توجہ نہ دی چند ماہ قبل سابقہ حکومت کے جو فنڈز میونسپل کمیٹی میں پڑے تھے شہریوں معززین علاقہ نے منتحب نمائندوں تحصیل صدر راجہ خورشید ستی سے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی میں پڑے سارے فنڈز وہاں ڈال کر عوام کو پانی مہیا کیا جائے جبکہ سٹریٹ لائٹس اور شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں کی مرمت بھی کی جائے اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

راجہ حسن اختر مرحوم کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

The death anniversary of Raja Hassan Akhtar was observed with utmost devotion and respect

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد اعظم محمد علی جناح کے اے ڈی سی سابق ایم این اے و سابق صدر پاکستان مسلم لیگ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے قریبی ساتھی راجہ حسن اختر مرحوم کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی کہوٹہ سخی سبزواری بادشاہ میں انکے لیے ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور قرآن خوانی کروائی گئی اس موقع پر انکی بخشش و مغفرت اور درجات بلندی کے لیے دعائیہ تقریب کا نعقاد کیا گیا تقریب میں علمائے کرام معززین علاقہ وعزیزو اقارب نے شرکت کی اس موقع پر راجہ حسن اختر مرحوم کی اس علاقہ کے لیے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا مقررین نے کہا کہ راجہ حسن اختر مرحوم نے اس علاقے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ٹی ایچ کیو ہسپتال، گرلز کالج کے علاقہ دیگر کئی بڑے منصوبے دیے یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کے عوام کے دلوں میں آج بھی وہ زندہ ہیں اس موقع پر انکے صاحبزادے چیف آف گھکھڑ کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی گولڈ میڈلسٹ سابق سیکرٹری قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اخر میں مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button