DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Islamabad Karate championship held in Kallar Syedan with cooperation of Karate association

کلرسیداں میں جاری اسلام آباد کراٹے چیمپین شپ اختتام پذیر ہو گی چیمپین شپ پاکستان کراٹے فیڈریشن اور اسلام آباد کراٹے ایسو سی ایشن کے تعاون سے منعقد کروائی گی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلرسیداں میں جاری اسلام آباد کراٹے چیمپین شپ اختتام پذیر ہو گی چیمپین شپ پاکستان کراٹے فیڈریشن اور اسلام آباد کراٹے ایسو سی ایشن کے تعاون سے منعقد کروائی گی چیمپین شپ میں صوبہ سندھ،پنجاب،کشمیر،اسلام آباد،پی او ایف واہ،کے پی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔چیمپین شپ میں اسلام آباد کی کراٹے ٹیم (پرویز شوتو کان کراٹے کلب کلرسیداں)کی ٹیم میں عبدالرحیم،محمد عبد الہادی،لاریب کمانڈو،زینب کمال،فرخندہ رزاق،سعدیہ اظہر،محمد عبدالمعید7گولڈمیڈل۔،محمد عبداللہ, سید شمیر حیدر،مونیبہ خالد 3سلور میڈل اور عالشبہ فاطمہ،وجہیہ خالد،محمد علی 3براونز میڈل کے ساتھ چیمپین شپ میں پہلی پوزیشن،KPKسے وارئیرماشل آرٹس کے عبدالسمع،صائم رضا،عمان اللہ اور زیشان سیھٹی نے 4گولڈ،محسن طارق،احتشام یعقوب،عسا شیخ نے 4 سلور میڈل اور چا ر بروانز میڈل کے ساتھ دوسری جبکہ صوبہ سند ھ کوچ واصف علی کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی چیمپین شپ میں چیف ریفری کے فرائض ڈبلیو کے ایف کے کوالیفائیڈمحمد اعجاز الحق،واصف علی اور سید غیور احمد،شرافت علی،ظہیر بابر،عمر خان،پرویز اقبال لائبہ ضیاء نے سر انجام دئیے،چیمپین شپ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین جبکہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی یوکے کے رہنما انوار الحق،مسعود بھٹی،ملک فیاض نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Kallar Syedan; The ongoing Islamabad Karate Championship in Kallar Syedan came to close. The championship was organized in collaboration with Pakistan Karate Federation and Islamabad Karate Association. The competition was won by Parvez Shoto Kan Karate club Kallar Syedan.

شاہین پبلک سکول کلرسیداں کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کر نےسے شو کاز نوٹس جاری

Shaheen public school asked to explain allegations by education authorties

www.pothwar.com / Shaheen public school

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شاہین پبلک سکول کلرسیداں کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کر نے سکول میں بغیر اجازت کینٹین بک شاپ یونیفارم بیچنے اور سکول کی جانب سے بچوں کی پوری فیس ادا نہ کرنے پر بچوں کا نام خارج کرنے کی دھمکی دینے اور سکول ٹیچر کا والدین سے رقم لیکر رفو چکر ہونے والی معلمہ کیس میں سکول انتظامیہ کا متعلقہ معلمہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سکول انتظامیہ کو دپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داؤد کیانی کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور سکول انتظامیہ کو تین دن کے اندر جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

نالہ کانسی کلرسیداں کے شستہ حال پل کی مرمت کا کام تیزی سے جاری

The repair work of the dilapidated bridge of Nala Kansi Kallar Syedan is in progress

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نالہ کانسی کلرسیداں کے شستہ حال پل کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد نے اس کی مرمت کے لیئے ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد کی رقم مختص کی ہے یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے چند لاکھ کی لاگت سے یہ پل تعمیر کرایا تھا جس کی آج مرمت ساڑھے پانچ کروڑ سے ہو رہی ہے جس سے اس کی طبعی عمر بھی بھاری اضافہ ہوگا۔

راجہ ارسلان وینس کو مانیٹرنگ ٹیم ضلع راولپنڈی کا کا رکن نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری

Notification issued for Raja Arsalan Vaince as member of monitoring team of Rawalpindi District

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے کنوہا کے گاؤں موہڑہ وینس کے پی ٹی آئی کے متحرک کارکن راجہ بلال وینس کو تحصیل کلر سیداں میں مانیٹرینگ ٹیم کا کوارڈینیٹر،نعمان چوہدری کو ڈپٹی کوارڈینیٹر جبکہ راجہ ارسلان وینس کو مانیٹرنگ ٹیم ضلع راولپنڈی کا کا رکن نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر موٹر سائیکل سوارضیاء اللہ سکنہ موہڑہ دھیال کیخلاف مقدمہ درج

Police case registered against Zia Ullah of Morra Dhayal for fake number plates on his motorbike

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر موٹر سائیکل سوار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس گشت پر تھی کہ ایک موٹر سائیکل سوار جس کا نام ضیاء اللہ سکنہ موہڑہ دھیال معلوم ہوا کے موٹر سائیکل کو روک کر جانچ پڑتال کی گئی تو موٹر سائیکل پر نصب نمبر پلیٹ پر” بھٹی ون” لکھا ہوا تھاجبکہ پنجاب وہیکل ویری فکیشن کرنے پر موٹر سائیکل کا انجن نمبر اور چیسز نمبر بھی عدم ریکارڈ پایا گیا۔

یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا ہے نہ چینی دستیاب ہے صورتحال ناقابل بیان ہوتی چلی جا رہی

There is no flour or sugar available at the utility stores. The situation is becoming indescribable

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نئے پاکستان میں اشیائے روزمرہ کو پر لگ گئے روزانہ کی بنیادوں پر ان کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب دوکاندار مہنگی داموں اشیا خرید کر لائیں گے تو اسے سستی کیسے فروخت کریں گے یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا ہے نہ چینی دستیاب ہے صورتحال ناقابل بیان ہوتی چلی جا رہی ہے حکومت نام کی کسی شے کا کوئی وجود نہیں آپ اشیا خوردنی کے علاؤہ منیاری جنرل سٹور شوز شاپ کلاتھ ہاؤس باربر شاپ فرنیچر شاپ سمیت کسی بھی دوکان پر قدم رکھیں آپ مطلوبہ اشیا کے نرخ معلوم کرکے الٹے پاؤں واپس پلٹ آئیں گے چند برس قبل تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان میں اشیا روزمرہ کے نرخ لوگوں کی پہنچ سے کوسوں دور نکل جائیں گے صورتحال انتہائی وگردوں ہے جس میں بہتری کی بھی کوئی امید نظر نہیں آتی اور اب تو نئے پاکستان کے نام پر پہلی بار ووٹ پول کرنے پولنگ اسٹیشنوں کی طویل لائن مین کھڑے رہنے والے بھی پچھتا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button