DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; The award i received from the Queen i dedicate it for the community i serve, Ch Mohammad Khan.

برطانیہ میں آباد خطہ پوٹھوار کی عظیم شخصیت چوہدری محمد خان نے کہا ک ملکہ برطانیہ کی طرف سے ملنے والے ایوارڈ کو وہ کمیونٹی کے نام کرتے ہیں

بلیک برن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, شکیل سلام سے )—ملکہ برطانیہ کی طرف سے ملک کا سب سے بڑا یوارڈ حاصل کرنے والے چوہدری محمد خان نے پوٹھوار ڈاٹ کام کو اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جب 1965میں وہ کلرسیداں کے گاوں بھلہ سے برطانیہ آئے تو انہیں اس بات کا اندازہ تک نہیں تھا کہ وہ سیاست میں قدم رکھ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ بلیک برن میں آکر جب انہوں نے کمیونٹی کے ساتھ کام شروع کردیا تو ان کی ملاقات اس وقت کی پارلیمانی رکن بابرہ کاسل سے ہوئی جنہوں نے مشورہ دیا کہ میں سیاست میں آؤں۔ میرے بہت سے ساتھیوں نے بھی مجھے سیاست میں حصہ لینے پر مجبور کیا اور آخر میں نے لیبر پارٹی کی طرف سے مقامی انتخابات میں حصہ لیا اور کونسلرمنتخب ہوا۔ میں نے کونسل کے مختلف کمیٹیوں میں حصہ لیا اور مجھے کونسل کا ڈپٹی لیڈر منتخب کرلیا گیا۔ اس کے بعد میں بلیک برن کا مئیر بن گیا اور اب پچھلے کئی سالوں سے کونسل کا لیڈر بن کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہوں۔
چوہدری محمد خان کو 2007میں ملکہ برطانیہ کی طرف سے او بی ای کا ایوارڈ ملا تھا لیکن اب انہیں ان کی 28سالہ خدمات پر ملکہ برطانیہ نے انہیں سب سے بڑے ایوارڈ سی بی ای سے نوازا۔ آپ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ اللہ تعالی کی طرف سے مجھ پر عنائت ہے اور میں اس اعزاز کو اپنی کمیونٹی کے نام کرتا ہوں۔
آپ نے بلیک برن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لئے بہت کام کیا اور بلیک برن کونسل میں مختلف پروجیکٹس کے لئے خطیر فنڈنگ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بلیک برن کے مئیر راجہ افتخار حسین نے کہا کہ خطہ پوٹھوار کے لئے یہ انتہائی فخر کا مقام ہے کہ چوہدری محمد خان کو برطانیہ کے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا کیا۔
چوہدری محمد خان نے پوٹھوار ڈاٹ کام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کیا ہے ہر موقعہ پر ان کی کامیابی کو دنیا بھر میں مقیم پوٹھواری کمیونٹی کو باخبر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

London; Ch Mohammad Khan speaking to pothwar.com said that The award i received from the Queen i dedicate it for the community i serve. Chaudhry Mohammad Khan thanked Pothwar.com who have always cooperated with him and at every opportunity in his success and instrumental in informing the Pothwari community around the world.

Show More

Related Articles

Back to top button