DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Mandra police operation, 05 people including 02 women involved in business of prostitution arrested

تھانہ مندرہ پولیس کی کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت 05افراد گرفتار

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مندرہ پولیس کی کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث02خواتین سمیت 05افراد گرفتار،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 02خواتین سمیت 05ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں مسماۃ بشری بی بی،مسماۃپروین بی بی،آفتاب اقبال،یاسر محمود اورعمران انورشامل ہیں،ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے، نوجوان نسل کو تباہی کی جانب مبذول کروانے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Rawalpindi, Gujar Khan; Mandra police in a operation, arrested 05 people including 02 women involved in the heinous business of prostitution arrested, case registered. According to details, Rawalpindi police is conducting operations against criminal elements. SHO Mandra along with his team arrested 05 accused including 02 women involved in the heinous business of prostitution. Among the arrested accused are Bushra Bibi, Parveen Bibi , Aftab Iqbal, Yasir Mahmood and Imran Anwar. A case has been registered against the accused.

تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والاملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج

Gujjar Khan Police Station arrests accused of selling fireworks, seizes large quantity of fireworks, case registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والاملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں اورآتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم ظہیر بابر کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے چھوٹا 110آتشی انار،40سوتر گولہ،100متفرق گولہ اور50 ہوائیاں برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ اوگوجرخان اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

مری انچارج چوکی تریٹ کا شہری پر تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کا معاملہ، ابتدائی انکوائری افسران نے رپورٹ پیش کر دی،شہری پر پولیس کی طرف سے کسی قسم کا تشدد ہونا نہ پایا گیا

Muree Police cleared of any wrong doing after social media allegations

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مری انچارج چوکی تریٹ کا شہری پر تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کا معاملہ، ابتدائی انکوائری افسران نے رپورٹ پیش کر دی،شہری پر پولیس کی طرف سے کسی قسم کا تشدد ہونا نہ پایا گیا،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے اے ایس پی مری اور ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں کو 12گھنٹے میں انکواِئری کیے جانے کے احکامات جاری کیے تھے۔تفصیلات کے مطابق مری انچارج چوکی تریٹ کا شہری پر تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے اے ایس پی مری اور ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں کو 12گھنٹے میں انکواِئری کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، ابتدائی انکوائری افسران نے رپورٹ پیش کر دی، رپورٹ کے مطابق شہری پر پولیس کی طرف سے کسی قسم کا تشدد ہونا نہ پایا گیا، دونوں فریقین کے مابین دو روز قبل ترمنہ کے مقام پر لڑائی جھگڑا ہوا، مقامی پولیس 15کی کال پرفوری ریسپانس کرتے ہوئے موقعہ پر پہنچی اور زخمی افراد کو پولیس چوکی پر منتقل کیا گیا،دونوں فریقین کی درخواستوں پر ان کے میڈیکل کروائے گئے، میڈیکل ابھی ڈیکلئیر نہ ہوئے ہیں، میڈیکل رپورٹس موصول ہونے پرحسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی،میڈیکل کے دوران بھی زخمی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ یا سٹاف کو پولیس تشدد کے بارے میں آگاہ نہ کیا،شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انچارج چوکی تریٹ ظفر الحق ایس آئی کو تبدیل لائن کر دیا گیا، معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہے،ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کاکہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔

تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سکول روڈ الہ آباد میں 03 رکنی کارچور گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس کا جوانمردی سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02 کار چور زخمی حالت میں گرفتار

In the area of Westridge Police Station, School Road, Allahabad, a 03-member car theif gang opened fire on a police party, two arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سکول روڈ الہ آباد میں 03 رکنی کارچور گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس کا جوانمردی سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02 کار چور زخمی حالت میں گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او ویسٹریج بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سکول روڈ الہ آباد میں ویسٹریج پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ مسروقہ گاڑی پر سوار کار چور گینگ کو روکا، کار چوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،پولیس نے جوانمردی سے مقابلہ کیا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02کارچور زخمی حالت میں گرفتارجبکہ 01فرار ہوگیا،زخمی حالت میں گرفتار کار لفٹرز کی شناخت صغیر احمد شاہ اور کرامت علی شاہ کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او ویسٹریج بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،ایس پی پوٹھوہار نے بتایاکہ کار چوروں سے برآمد ہونے والی مہران کار تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے چرائی گئی تھی، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں،گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، کار چوروں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے 02 کار چوروں کو گرفتار کرنے پر سی پی او احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ویسٹریج پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، کار لفٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

سی پی اوراولپنڈی کا رات گئے پولیس چوکی چکری کا اچانک دورہ،

CPO Rawalpindi pay a surprise visit to police post Chakri last night

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی اوراولپنڈی کا رات گئے پولیس چوکی چکری کا اچانک دورہ،دورے کے دوران پولیس چوکی چکری کی نفری،ڈیوٹی روسٹر اورسیکورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا،تفتیشی افسران کو میرٹ یقینی بنانے اورشہریوں کے مسائل کے حل کرنے کے متعلق ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے رات گئے پولیس چوکی چکری کا اچانک دورہ کیا،دورے کے دوران پولیس چوکی چکری کی نفری،ڈیوٹی روسٹر اورسیکورٹی کا جائزہ لیا،اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے تفتیشی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کا اندراج اور ان کی تفتیش میرٹ پر کی جائے، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے اورانکے مسائل کو فوری حل کیا جائے،عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، تھانہ /چوکی میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،پولیس فورس پیشہ وارانہ فرائض کی بہتر انجام دہی اور عوامی تعاون سے جرائم پر قابو پا سکتی ہے۔

پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی، ٹرانسجینڈر سے موبائل فون اور رقم چھیننے والا ملزم گرفتار

Pothohar Division police operation, accused arrested for snatching mobile phone and money from a transgender

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی، ٹرانسجینڈر سے موبائل فون اور رقم چھیننے والا ملزم گرفتار،ٹرانسجینڈر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹرانسجینڈر عقیل عرف ماہ نور نے تحفظ سینٹر پر رابطہ کر کے بتایا کہ سہیل نامی شخص نے موبائل فون اور رقم 10 ہزار روپے چھین لی، ٹرانسجینڈر کی شکایت پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ او سول لائن کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس ایچ او سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ٹرانسجینڈر سے موبائل فون اور رقم چھیننے والے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتارکیاجائے گا،ٹرانسجینڈر کو تحفظ فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے، سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اورسول لائن پولیس کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ تحفظ سینٹر ٹرانسجینڈر کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ لے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دینے،پولیس سے مزاحمت کرنیوالے ملزم اورکیٹیگری(بی)کے02 اشتہاری مجرمان گرفتار

Police in a major operation to provide shelter to a notorious criminal wanted in a case of attempted murder, arrested an accused who resisted the police and 02 notorious criminals of category (B).

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دینے،پولیس سے مزاحمت کرنیوالے ملزم اورکیٹیگری(بی)کے02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدم قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (بی) کے اشتہار ی مجرم احتشام کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران عثمان نے اشتہاری مجرم احتشام کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے کے علاوہ پولیس سے مزاحمت کی، جس پر تھانہ رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم وقاص خیام کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سال2017سے پیرودھائی پولیس کومطلوب تھا، ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم ارباز خان کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم اقدام قتل کے مقدمہ میں سال 2019سے واہ کینٹ پولیس کومطلوب تھا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے،اشتہاری مجرمان اور اُ ن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،05ملزمان گرفتار

Rawalpindi police crackdown on illegal arms holders, 05 accused arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان محب الرحمن اورمحمد عزیز کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمحمد قاسم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شرجیل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم سراج الحق کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 06 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1060گرام چرس،10لیٹرشراب،02بوتل شراب اور10پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عابد شاہ سے 500گرام چرس،عبدالرحمن سے 360گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے عنصر محمود سے 200گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے صابر علی سے10لیٹرشراب،تھانہ مورگاہ پولیس نے عثمان مسیح سے 02بوتل شراب،تھانہ صادق آبا د پولیس نے عبداللہ اسد سے 10پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

CPO Rawalpindi conducts open court on daily basis

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات شہریوں کی درخواستوں پر ای۔ٹیگز کے اجراء کو یقینی بنائیں،سی پی او۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے47 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پرقانونی کاروائی کے لیے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، میری طرف سے مارک کردہ درخواستوں پردی گئی ڈیڈ لائن کے اندر متعلقہ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے قانونی کاروائی کریں،دی گئی ڈیڈ لائن میں تاخیر ناقابل برداشت ہے،قانونی کارروائی میں تاخیر کرنے والے پولیس افسران سے جواب طلبی کی جائے گی،سی پی او نے کہاکہ ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات تھانوں اورچوکیوں میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پرای۔ٹیگ نمبرکے اجراء کویقینی بنائیں،شہریوں کی درخواست پر ای۔ٹیگز کااجراء نہ کرنے والے ایس ایچ اوز اورچوکی انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button