DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Milk supply company staff found to be involved in the robbery incident by Naseerabad police

تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں دودھ سپلائر کمپنی کے ملازمین کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں کا ڈراپ سین،کمپنی کے اپنے ملازم ہی ملوث نکلے

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں دودھ سپلائر کمپنی کے ملازمین کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں کا ڈراپ سین،کمپنی کے اپنے ملازم ہی ملوث نکلے،ملازمین کمپنی کی رقم غبن کر کے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع 15پردیتے اور خود مدعی بن جاتے،ملزمان کے قبضہ سے غبن کی گئی رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں دودھ سپلائر کمپنی کے ملازمین کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں کا ڈراپ سین ہو گیا،کمپنی کے اپنے ملازم ہی ملوث نکلے،ملازمین کمپنی کی رقم غبن کر کے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع 15پردیتے اور خود مدعی بن جاتے،ملزمان گینگ کی صورت میں ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث نکلے، ایس ایچ او نصیر آباد نے بتلایا کہ ملزمان دودھ سپلائر کمپنی میں ملازم ہیں جو کمپنی کی گاڑی کو ویران علاقے میں لے جاتے، اُن کا ہمراہی ساتھی موٹر سائیکل پر پیچھے آتا جو رقم چھیننے کا ڈرامہ کرکے جھوٹی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیتے، ایس ایچ او نصیر آباد اور اُن کی ٹیم نے ڈکیتی کی واردات کو بے نقاب کرتے ہوئے کمپنی کے ملازمان کو شامل تفتیش کیا،جنہوں نے تفتیش کے دوران جھوٹی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دے کر 15پر اطلاع دینے کا انکشاف کیا،جس پر پولیس نے ماسٹر مائنڈ عبیدفیاض کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عبید فیاض اور ساتھی محمد ناصر، محمد صبور اور صمد اشفاق شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے جھوٹی واردات کے دوران غبن کی گئی رقم 05لاکھ80ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم جتنا بھی شاطر اور ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

Rawalpindi crime report; Milk supply company staff found to be involved in the robbery incident by Naseerabad police, The gang had blamed the robbery was committed against them but had committed robbery themselves.

تھانہ صادق آباد کے علاقہ قیوم آباد میں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کی پولیس پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ

A five-member robbery gang opened fire on a police patrolling party in Qayyumabbad area of Sadiqabbad police station

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صادق آباد کے علاقہ قیوم آباد میں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کی پولیس پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ،پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 05 ملزمان کو چیکنگ کے لیے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 03 ملزمان گرفتار جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقہ قیوم آباد میں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کی پولیس پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا،پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 05 ملزمان کو چیکنگ کے لیے روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 03 ملزمان گرفتار جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی ملزم ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت منظر عرف اسامہ کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت آفتاب اور کامران شہزاد کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا جبکہ ایک موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،جو ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں جیل جا چکے ہیں، ملزمان 2012 میں پولیس کانسٹیبل شاہد ضمیر کی شہادت میں بھی ملوث ہیں،ڈکیت گینگ راہزنی، ڈکیتی، شاپس رابری اور کیش سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ او نے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈکیتوں کی تلاش جبکہ گرفتار ملزمان سے ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے بارے میں تفتیش جاری ہے، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے خطرناک ملزمان کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ایس پی راول، ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس اپنی جان کی پروا کیے بغیر سرگرم عمل ہے،فرار ہونے والے ڈکیتوں کو بھی گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

راولپنڈی میں چہلم کا مرکزی جلوس سخت سیکورٹی حصار میں پرامن طورپر اختتام پذیر ہوگیا

The main procession of Chehlum in Rawalpindi ended peacefully under tight security

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…چہلم کا مرکزی جلوس پرامن طورپراختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات،چہلم کے موقعہ پر جلوس کی سیکورٹی کے لیے2300سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے تھے،سی پی اوراولپنڈی سینئر پولیس افسران سمیت جلوس کے ہمراہ رہے اورجلوس کے اختتام تک سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناتے رہے،محرم الحرام کی طرح صفر المظفرمیں چہلم سمیت دیگر جلوس /مجالس پرامن بنانے کے لیے پولیس افسران کی جانفشانی اور انتھک محنت قابل تحسین ہے،سی پی او۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چہلم کا مرکزی جلوس سخت سیکورٹی حصار میں پرامن طورپر اختتام پذیر ہوگیا،چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے 2300سے زائدپولیس افسران نے سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس دیگر سینئر پولیس افسران سمیت چہلم کے موقعہ پر جلوس کے ہمراہ رہے اورجلوس کے اختتام تک سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناتے رہے، جلوس کی سیکورٹی پر تعینات پولیس افسران کو چیک اوربریف کرتے ہوئے ڈیوٹی کے متعلق ہدایات بھی دیتے رہے،راولپنڈی پولیس کوصفر المظفرمیں اورچہلم کے موقعہ پر قیام امن کے لیے ضلعی امن کمیٹی،انجمن تاجران،راولپنڈی کا ذمہ دار میڈیا اور امن پسند عوام کے تعاون بھی حاصل رہا،مرکزی جلوس کے آغاز سے قبل جلوس کے روٹ کی مکمل سرچنگ وسویپنگ کی گئی،جلوس کے روٹ میں آنے والی گلیوں،ڈائیورژن پوائنٹس اوردیگر راستوں کوکنٹینر ز، بیرئیراورخاردارتاروں کے ذریعے بند کیاگیا،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے تھے اورجلوس میں شامل ہونے والے افرادکی مکمل باڈی سرچ کے بعد جلوس میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی،جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بھی موثر انتظاما ت کیے گئے تھے،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے جلوس کے اختتام پر پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی طرح چہلم اورصفر المظفرکے دوران جلوس /مجالس کو پر امن بنانے کے لیے آپ کا شب و روز جانفشانی سے کام کرنا اور انتھک محنت قابل تحسین ہے، آپ تمام کی بے مثال محنت اور لگن کی وجہ سے چہلم حضرت امام حسین ؑ بخیریت گزرا۔

تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی،سینچنگ اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا ملزم گرفتار

Civil Lines Police arrested a gang member involved in a major operation, robbery, snatching and motorcycle theft.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی،سینچنگ اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا ملزم گرفتار،21چوری شدہ موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصراورمنظم گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوسول لائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی،سینچنگ اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزم عمیر دانش کو گرفتارکرلیا،تفتیش کے دوران ملزم عمیر نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 21موٹرسائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیاگیا،ایس ایچ اونے بتایاکہ گینگ کے دیگر ملزمان شہباز،مشتاق،اسد اورابوبکرقبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں،جن سے شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی،سی پی اومحمد احسن یونس چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار،ایس ایچ اوسول لائنز اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گینگ کے دیگر سہولت کاروں کو گرفتارکیاجائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

تھانہ مری پولیس کی فوری کاروائی، آتش بازی کرنے والے04ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج

Murree police take immediate action, arrest 04 firecracker suspects, recover fireworks, register case

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مری پولیس کی فوری کاروائی، آتش بازی کرنے والے04ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دولہا محمد سعید کے زیرنگرانی آتش بازی کرنے والے 04ملزمان عید محمد،امان اللہ، بلال خان اور نیاز محمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ہوائیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا،ایس پی صدر کا کہناتھا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

تھانہ ویسٹریج پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

Westridge police operation, drug dealer arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ویسٹریج پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 01کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالقدوس کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو100گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اوویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں نے نمٹاجائے۔

غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور غفلت و لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والوں سمیت03ملزمان گرفتار،مقدمات درج

03 accused arrested for illegally refilling gas cylinders and negligent motorcyclists, cases registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور غفلت و لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والوں سمیت03ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوجاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پرملز م عاطف محمود کوگرفتارکرلیا، ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پرملز م محمد عادل کوگرفتارکرلیا،جبکہ ایس ایچ اوویسٹریج اوران کی ٹیم نے قیصر عباس کوغیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور غفلت لاپرواہی سے گاڑی وموٹر سائیکل چلانے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 05 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے03کلاشنکوف معہ ایمونیشن،01پستول30بور معہ ایمونیشن اور200گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس نے 03ملزمان شیر بنی، ظفر محمود اور عمر دراز سے 03کلاشنکوف معہ ایمونیشن، تھانہ سول لائن پولیس نے آصف علی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ویسٹریج پولیس نے نوشیرخان سے200گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button