DailyNewsOverseas newsPothwar.com

Norway; The 6th Annual Urs Mubarak of Syed Ghulam Jafar Shah was held in Bazm Naqshband Oslo

پیر سید غلام جعفر شاہ ؒ کے چھٹے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد بزم نقشبند اوسلو میں کیا گیا

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)— پیر سید غلام جعفر شاہ ؒ کے چھٹے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا انعقاد بزم نقشبند اوسلو میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سادات کرام، مشائخ عظام، علمائے کرام اور عوام الناس نے شرکت کی۔ صاحبزادہ خواجہ پیر سید فدا حسین شاہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ پیر سید نعمت علی شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔ حافظ سید منصور رضا شاہ نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔ قاری محمد اشرف سیالوی، معصوم رضاشاہ، یاسین سعید اور قاری عبدالمنان نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدتوں کے پھول نچاور کیئے۔ سید شمشاد حسین شاہ، علامہ سید محمد اشرف اور سید نعمت علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام نے برداشت، صبروتحمل اور رواداری کا درس دیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ اولیائے کرام نے اپنی تعلیمات کے ذریعے اسلام کو لوگوں کے دلوں تک پہنچایا اور محبتوں کو عام کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ پیر سید جعفر شاہ ؒ ایک درویش صفت انسان تھے اور انہوں نے ہمیشہ لوگوں کو اللہ اور اسکے رسولﷺ کی اطاعت کا درس دیا۔پیر سید فدا حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزم نقشبند کے مرکزی رہنما محمد مظفر اکرم گوندل اور علامہ نصیر احمد نوری نے عرس کی تقریب کو کامیاب بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ قاری اسرار احمد قادری اور سعید زبیر نے درودوسلام پیش کیا جبکہ سید فراست علی شاہ بخاری نے خصوصی دعا کرائی۔

Norway; The 6th Annual Urs Mubarak of Syed Ghulam Jafar Shah was held in Bazm Naqshband Oslo, In which a large number of scholars and the general public participated. Sahibzada Khawaja Pir Syed Fida Hussain Shah presided over the function while Pir Syed Nemat Ali Shah Bukhari was the chief guest.

Show More

Related Articles

Back to top button