DailyNewsKahutaPothwar.com

Public should be my strength to solve the problems of Kahuta, Major (retd) Sheharyar Janjua candidate for Chairman Tehsil Council Kahuta

کہوٹہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے عوام میرے بازوں بنیں,میجر(ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کہوٹہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میجر(ر) شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کہوٹہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کہوٹہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے عوام میرے بازوں بنیں ایک تحصیل کہوٹہ کی تعمیر و تر قی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر آہیں مل جل کراپنی تحصیل کا نام روشن کر یں گئے جتنے مسائل ہماری تحصیل میں ہیں اتنے مسائل ملک کے شاہد ہی کسی اور علاقے میں ہوں علاقے میں بہتری لانے کے لیے مجھے بوڑھے، جوان، مر د،نوجوان اور خواتین ماوں بہنوں کی بھر پور سپورٹ چاہے انشاء اللہ تحصیل بھر میں بہتری آئے گئی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کہوٹہ نے بسم اللہ ناشتہ سنٹرڈولیاں روڈ گریڈ اسٹیشن کہوٹہ بلمقابل جامع مسجد الخلیل کے مقام پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ احمد نواز جنجوعہ، راجہ فراز جنجوعہ، راجہ حاجی شفقت، ماسٹر راجہ نعیم، راجہ نجم الحسن، راجہ اکبر، راجہ عمران اور سیاسی وسماجی شخصیات موجو د تھیں میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کہوٹہ نے مزید کہا کہ کہوٹہ شہر 73 سالوں کے بعد بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے سڑکیں کھنڈرات سٹریٹ لائٹس ہے نہ صفائی کے انتظامات ہیں کئی کنالوں پر مشتمل تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں نہ تو ادویات ہیں نہ ڈاکٹرز نہ جدید مشنری لوگ ذلیل خوار ہو رہے ہیں میرا مشن ہے کہ تمام لوگ اور خصوصا نوجوان کہوٹہ کی تعمیر و ترقی کے لئے اکٹھے ہوں تاکہ ہم سب مل کرتحصیل کہوٹہ کو ایک ماڈل سٹی بناہیں گئے علاقے کی بہتری کے لیے کیا بلاتفریق عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔

Major (retd) Sheharyar Janjua candidate for Chairman Tehsil Council Kahuta sppeaking to pothwar.com said that, Public should be my strength to solve the problems of Kahuta.

راجہ ندیم احمد کا دورہ کہوٹہ ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور اے کے مال کے آنر چوہدری خضران سے ملاقات

Raja Nadeem Ahmed visits meets Dr Muhammad Arif Qureshi and AK Mall owner Chaudhry Khizran

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کا دورہ کہوٹہ ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور اے کے مال کے آنر چوہدری خضران سے ملاقات۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیر ن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کلر سیداں نے گذشتہ روز کہوٹہ شہر کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ملاقات کی اورموجودہ سیاسی صورتحال اور آیندہ بلدیاتی الیکشن کے بارے میں گفتگوکی انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیدران,ورکرز سب اپنے مفادات سے بالا تر ہو کر گروپ بندیوں کے بجائے یکجا ہو کر اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں اور پارٹی کے ویژن کو آگے لے کے جانا ہو گاراجہ ندیم احمد نے پارٹی کے لیے بہترین خدمات سر انجام دینے پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے کہوٹہ کے معروف شاپینگ مال اے کے مال کا بھی دورہ کیا اور اس کے آنر معروف بزنس مین چوہدری خضران سے ملاقات کی اور ان کو اے کے مال کے افتتاح کی مبارکباد پیش اور ان کے کاروبار میں بر کت کے لیے دعا دی۔

چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کہوٹہ سے راجہ وحید احمد خان، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ الطاف حسین، راجہ توقیر اور محمد رضاء کی شر کت

A meeting of the Development Committee was held under the chairmanship of Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کہوٹہ سے راجہ وحید احمد خان، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ الطاف حسین، راجہ توقیر اور محمد رضاء کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کے زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں کہوٹہ سے صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ الطاف حسین، راجہ توقیر اور محمد رضاء نے شر کت کی اجلاس میں کہوٹہ شہر اور تحصیل کہوٹہ میں ترقیاتی منصوبوں اور بجلی گیس کے نئے منصوبے شروع کرنے پر تبادلہء خیال کیا گیا اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طا ر ق محمودمرتضٰی نے کہا کہ میں ہفتے میں ایک دن پی ٹی آئی کے دفتر کہوٹہ میں بیٹھوں گا اور مہینے میں ایک بارصداقت علی عباسی ایم این اے اورراجہ صغیراحمدایم پی اے بھی پی ٹی آئی کہوٹہ کے دفتر میں بیٹھیں گے تا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں راجہ طارق محمود مرتضٰی نے صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ شہر میں پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں مکمل کی جائیں اور بلا تفریق کہوٹہ شہر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے اسی طرح ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے گا تا کہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر بروقت فیصلے کیے جائیں

محمد حلیم کھٹڑ کے والد محترم محمد حفیظ مرحوم سمیت پورے خاندان کے کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ آگئی

Mohammad Haleem Khattar’s late father Mohammad Hafeez and the entire family received a negative report of corona test

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے ممتاز کارکن محمد حلیم کھٹڑ کے والد محترم محمد حفیظ مرحوم سمیت پورے خاندان کے کورونا ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ آگئی۔یاد رہے کہ محمد حلیم کھٹڑ کے والد محترم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور فوجی فاونڈیشن ہسپتال میں زیر علاج تھے اور دوران علاج فوجی فاونڈیشن ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے اور یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ محمد حفیظ کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی ہے۔ جس پر محکمہ صحت کہوٹہ کی ٹیم نے تمام خاندان کے سیمپل لے کر کورونا ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ بھیجے تھے۔این آئی ایچ سے آج موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق تمام خاندان کی رپورٹ نیگیٹوآئی ہے جس سے محمد حلیم کھٹر کے پورے خاندان اور محلہ چاہات،گردونواح کے لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button