DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police chief visits various Masjid’s and advises Imams to teach peace and harmony in their address to public

ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف کا کہوٹہ شہر کی مساجد کا دورہ علمائے کرام سے ملاقاتیں علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں محبت و امن کا درس دیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایس ایچ او کہوٹہ مرزا آصف کا کہوٹہ شہر کی مساجد کا دورہ علمائے کرام سے ملاقاتیں علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں محبت و امن کا درس دیں۔امن و آمان کو خراب کرنے اور منافرت پھیلانے والی گفتگو سے پرہیز کیا جائے یہ ہم سب کا پاکستان ہے اسکو پر امن رکھنے اور مضبوط بنانے میں ہم سبکو کردار ادا کرنا ہوگا ایس ایچ او مرزا آصف نے مرکزی جامع مسجد کہوٹہ، جامع مسجد مکی کہوٹہ کے خطیب صاحبزادہ ادریس ہاشمی اور قاری عثمان عثمانی کے علاوہ دیگر مساجد کے علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کی انھوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ، تحفظ ناموس سحابہ اور تحفظ ناموس اہلبیت ہر مسلمان کا فرض ہے۔ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے جو گستاخی کے مرتکب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب نے دنیا کو دین اسلام کا اصل چہرہ دیکھانا ہے نہ کہ فرقہ واریت سے بٹا ہوا اسلام ہمیں محبت امن اور بھائی چارہ کا سبق سکھاتا ہے۔

Kahuta; Police chief visits various Masjid’s and advises Imams to teach peace and harmony in their address to public, He also said that talks that disturb law and order and spread hatred should be avoided.

پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو مہم کا آغاز پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں راجہ صغیر احمد اور راجہ وحید احمد خان نے کیا

Raja Saghir Ahmed and Raja Waheed Ahmed Khan inaugurated the polio campaign at THQ Hospital Kahuta.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو مہم کا آغاز پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں راجہ صغیر احمد پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات اور صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کیااس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد اور تحصیل سینیٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ اور دیگر بھی موجود تھے۔

ملک کلیم حسین اعوان کے زیر صدارت مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس

Meeting of Mureed Awan Welfare Society chaired by Malik Kaleem Hussain Awan to support students who passed and need financial support

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک کلیم حسین اعوان کے زیر صدارت مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس۔آزاد کشمیر(رمبلی،بابوٹ،ہل، گھہ،موہڑہ،دوپری، پڑی سٹاپ،ٹھنڈاپانی، کہوٹہ،جنجور، راولپنڈی،واہ)کے تمام ویلفیئرممبران کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز آزاد کشمیر(رمبلی،بابوٹ،ہل، گھہ،موہڑہ،دوپری، پڑی سٹاپ،ٹھنڈاپانی، کہوٹہ،جنجور، راولپنڈی،واہ)کے اعوان قبیلے کی ویلفیئر سوسائٹی(مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی)کا اہم اجلاس زیر صدارت سربراہ مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان کے زیر صدارت ملک حاجی ابرار حسین اعوان کی رہائش گاہ گریڈ اسٹیشن کہوٹہ میں منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر(رمبلی،بابوٹ،ہل، گھہ،موہڑہ،دوپری، پڑی سٹاپ،ٹھنڈاپانی، کہوٹہ،جنجور، راولپنڈی،واہ)کے تمام ویلفیئرممبران ڈاکٹر ملک محمد ریاض،ملک رفیق اعوان، ابرار حسین اعوان،ماسٹر ملک محمد معروف، ڈاکٹر ملک خالد، ملک صوفی محمد اقبال،ملک محمد ارشد، ملک محمد فاروق، ملک محمد اسرائیل، ملک محمد رشید،ملک وزیر حسین، ملک عبد الخالق، ملک محمد افریز، ملک محمد مجید اور دیگر نے شر کت کی اس موقع پر ملک کلیم حسین اعوان سربراہ مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر(رمبلی،بابوٹ،ہل، گھہ،موہڑہ،دوپری، پڑی سٹاپ،ٹھنڈاپانی، کہوٹہ،جنجور، راولپنڈی،واہ)کے اعوان قبیلے کے تمام افراد ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہیں اپنے خاندان کے تمام افراد کو ساتھ لے کر چلوں گا اپنے قبیلے کی غریب، بیوائیوں اور یتیموں جو مستحق ہیں ان کی معاونت کی جائے گئی اورآزاد کشمیر(رمبلی،بابوٹ،ہل، گھہ،موہڑہ،دوپری، پڑی سٹاپ،ٹھنڈاپانی، کہوٹہ،جنجور، راولپنڈی،واہ)کے اعوان قبیلے جو لائق ترین بچے جنہوں نے میڑک کے حالیہ رزلٹ میں A+نمبر حاصل کیے ہیں ان کو نقد انعام اور گفٹ دیا جائے گا اور ہمارے خاندان کو وہ بچہ جو لائق ہو پڑھنا چاہتا ہومگر مالی پوزیشن اجازت ناں دیتی انشاء اللہ اس کو اپنے اس پلیٹ فارم سے فیس کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم حاصل کر سکے آخر میں تمام عالم اسلام اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنجاڑ کا رزلٹ 100فیصد رہا ہونہار طالبہ اقراء تنویر نے1015نمبر لے کر تحصیل کہوٹہ کے گورنمنٹ کے سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی

Government Girls High School Panjar’s result was 100%. Promising student Iqra Tanveer got first position in government schools of Kahuta Tehsil with 1015 marks.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنجاڑ کا رزلٹ 100فیصد رہا ہونہار طالبہ اقراء تنویر نے1015نمبر لے کر تحصیل کہوٹہ کے گورنمنٹ کے سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گذشتہ روز میٹرک کا رزلٹ آوٹ ہوا۔جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنجاڑکا رزلٹ 100فیصد رہا 25طالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور تمام کی تمام پاس ہوئی جس میں سکول ہذا کی ہونہار طالبہ اقراء تنویر نے1015نمبر لے کر تحصیل کہوٹہ کے گورنمنٹ کے سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی بہترین رزلٹ پر یونین کونسل کونسل پنجاڑ کے معززین سیاسی وسماجی شخصیات اور طالبات کے والدین نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنجاڑکی ہیڈ میسٹریس محترمہ کنول یعقوب اور تمام ٹیچرز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ شجاع جنجوعہ کی ممانی اور راجہ بابو ظفر اقبال کی پھوپھی زاد بہن کی وفات پر سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد کا اظہار تعزیت۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ثقلین آف ممیام اور راجہ شجاع جنجوعہ کی ممانی اور راجہ بابو ظفر اقبال کی پھوپھی زاد بہن گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز سابق چیئرمین وناظم یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کونسل کلر سیداں اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ ممیام راجگان جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور (مرحومہ) کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی بھی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button